عدالت تمام جاسوسی آلات کو ہٹانے کے احکامات جاری کرے، استدعا


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چئیرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے لطیف کھوسہ کے ساتھ کی گئی گفتگو کو ریکارڈ اور لیک کرنے کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کردی۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت تمام جاسوسی آلات کو ہٹانے کے احکامات جاری کرے اور فون کال ریکارڈ کرنے اور پبلک کرنے سے روکا جائے۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ بشریٰ بی بی سابق وزیراعظم کی اہلیہ ہیں اور لطیف کھوسہ ان کے وکیل ہیں، دونوں کی آڈیو کال کو ریکارڈ کرکے عام کیا گیا اور پھر میڈیا پر اسے توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔ سیکرٹری وزیراعظم، دفاع، داخلہ اور چیئرمین پی ٹی اے کہہ چکے ہیں کہ کسی بھی ایجنسی کو خفیہ ریکارڈنگ کی اجازت نہیں۔
درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ ایک وکیل اور مؤکل کے درمیان ہوئی گفتگو کو پبلک کرنے سے قانونی نظام درہم برہم ہو جائے گا۔عدالت اداروں اور ایجنسیوں کو فون کال ریکارڈ کرنے اور پبلک کرنے سے روکے اور اداروں اور ایجنسیوں کو تمام جاسوسی آلات کو ہٹانے کے احکامات جاری کرے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سابق وزیر اعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور بہنوں کے درمیان اختلافات سے متعلق ایک مبینہ آڈیو سامنے آئی تھی۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- ایک دن قبل

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- ایک دن قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 6 گھنٹے قبل

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- 5 گھنٹے قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 3 گھنٹے قبل

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- ایک دن قبل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 8 گھنٹے قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 2 دن قبل

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- ایک دن قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- ایک دن قبل

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 9 گھنٹے قبل

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 8 گھنٹے قبل






