جی این این سوشل

پاکستان

اسپیکر بلوچستان اسمبلی اور ناراض وزراء کا عہدوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ

کوئٹہ : اسپیکر بلوچستان اسمبلی اور ناراض وزراء نے عہدوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اسپیکر و وزراء کا موقف ہے کہ وزیراعلیٰ نے اپنی پارٹی کے اسپیکر،وزراء کے خلاف سیاسی انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اسپیکر بلوچستان اسمبلی اور ناراض وزراء کا عہدوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ
اسپیکر بلوچستان اسمبلی اور ناراض وزراء کا عہدوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ

تفصیلات کے مطابق  بلوچستان کابینہ میں اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق  اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجواور ناراض وزراء نے  اپنے عہدےسے مستعفی  ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے، اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو اور دیگر وزرا چند دنوں میں استعفے دینگے۔

ذرائع کے مطابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی و دیگر وزرا نے وزیراعلیٰ جام کمال کے ساتھ مزید نہ چلنے کا فیصلہ کیا ہے۔سردار یار محمد رند، ظہور بلیدی سمیت چار وزرا کابینہ سے مستعفی ہونے کا اعلان کرینگے۔

اسپیکر و وزراء کا موقف ہے کہ  وزیراعلیٰ نے اپنی پارٹی کے اسپیکر،وزراء کے خلاف سیاسی انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔

جرم

باجوڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ، جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری جاں بحق

ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس نے  جائے وقوعہ پر پہنچ کر ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں شروع کردی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

باجوڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ،  جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری جاں بحق

باجوڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق باجوڑ کے علاقے عنایت کلے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جماعت اسلامی باجوڑ کے جنرل سیکرٹری صوفی حمید جاں بحق ہوگئے۔ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس نے  جائے وقوعہ پر پہنچ کر ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں شروع کردی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

صدر مملکت آصف علی زرداری کا ضلع ہرنائی میں شہید ہونے والے جوانوں کو خراج عقیدت

صدر مملکت نے کارروائی کے دوران تین دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صدر مملکت آصف علی زرداری  کا ضلع ہرنائی میں شہید ہونے والے جوانوں کو خراج عقیدت

صدر مملکت آصف علی زرداری نے ضلع ہرنائی میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
صدر مملکت نے میجر محمد حسیب اور حوالدار نور احمد کو وطن کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے پر قوم کی جانب سے سلام پیش کیا۔

صدر مملکت نے کارروائی کے دوران تین دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا۔

صدر مملکت نے کہا کہ دفاع وطن کے دوران بڑی قربانی پیش کرنے پر پوری قوم شہداء کی ممنون ہے۔

صدر مملکت نے شہداء کے لواحقین کے ساتھ اظہارِ تعزیت کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بانی پی ٹی آئی کے خلاف اسلام آباد میں درج مقدمات کی تفصیلات عدالت میں جمع

بانی پی ٹی آئی کے خلاف اسلام آباد میں 62 مقدمات درج ہیں اور ایف آئی اے میں 7 مقدمات اور انکوائریز چل رہی ہیں، ڈی ایس پی اسلام آباد

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بانی پی ٹی آئی کے خلاف اسلام آباد میں درج مقدمات کی  تفصیلات عدالت میں جمع

بانی پی ٹی آئی کے خلاف اسلام آباد میں درج مقدمات کے حوالے سے پولیس نے عدالت کو تفصیلات سے آگاہ کردیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے اڈیالہ جیل راولپننڈی میں قید بانی پی ٹی آئی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کے حصول کے لیے ان کی بہن نورین نیازی کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔

اسلام آباد پولیس نے عدالت کو بتایا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف فیڈرل کیپیٹل میں 62 مقدمات درج ہیں جب کہ ان کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) میں 7 مقدمات اور انکوائریز چل رہی ہیں۔

اسلام آباد پولیس نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف درج مقدمات کی رپورٹ جمع کرانے کے لیے وقت مانگ لیا، ڈی ایس پی لیگل ساجد چیمہ نے کہا ہمیں کل شام کو ہی نوٹس ملا ہے، اس لیے کچھ وقت دے دیا جائے۔

عدالت نے کہا یہ پھر آپ کے آفس کی غلطی تھی ہم نے تو پرسوں نوٹس کر دیا تھا عدالت کہے تو میں عبوری رپورٹ پیش کر دیتا ہوں، حتمی رپورٹ بعد میں دے دوں گا۔

جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہا عبوری والی طرف نہ جائیں، کل حتمی اور تفصیلی رپورٹ پیش کریں، ڈی ایس پی لیگل ساجد چیمہ نے استدعا کی کہ ہمیں رپورٹ پیش کرنے کے لیے پیر تک کا وقت دے دیا جائے۔

عدالت نے کہا اتنا وقت کیوں چاہیے، کیا زیادہ ایف آئی آرز ہیں؟ بعد میں عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 18 نومبر تک ملتوی کر دی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll