جی این این سوشل

پاکستان

شہباز شریف فیملی نے کونسا بڑا فیصلہ کیا ، عارف حمید بھٹی نے بتادیا

لاہور : سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے جی این این کے پروگرام " خبر ہے " میں بتایا کہ شہباز شریف فیملی نے کونسا بڑا فیصلہ کیا تھا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

شہباز شریف فیملی نے کونسا بڑا فیصلہ کیا  ، عارف حمید بھٹی نے بتادیا
شہباز شریف فیملی نے کونسا بڑا فیصلہ کیا ، عارف حمید بھٹی نے بتادیا

پاکستان

آرمی چیف سید عاصم منیر سے باکسر عامر خان اور شاہ زیب رند کی ملاقات

ملاقات کے دوران، آرمی چیف نے عامر خان اور شاہ زیب رند کی کھیلوں میں شاندار کامیابیوں کو سراہا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آرمی چیف سید عاصم منیر سے باکسر عامر خان اور شاہ زیب رند کی ملاقات

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے باکسنگ کے مشہور نام عامر خان اور شاہ زیب رند نے  ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق عامر خان اور شاہ زیب رند نے جی ایچ کیو میں جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران، آرمی چیف نے عامر خان اور شاہ زیب رند کی کھیلوں میں شاندار کامیابیوں کو سراہا۔

جنرل عاصم منیر نے دونوں باکسرز کی شاندار صلاحیتوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

یہ ملاقات اہم منصوبوں اور کھیلوں کے شعبہ میں تعلقات کو مزید بڑھانے کے لیے اہم قدم ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پاکستان کو ٹیکس نظام میں اصلاحات کی ضرورت ہے،عالمی بینک

ذاتی آمدن ٹیکس کا نظام تنخواہ دار اور غیر تنخواہ دار طبقات کے لیے برابر بنانا چاہیے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کو ٹیکس نظام میں اصلاحات کی ضرورت ہے،عالمی بینک

عالمی بینک نے پاکستان کوکہا کہ ذاتی آمدن ٹیکس کے نظام میں اصلاحات کی سخت ضرورت ہے۔ ذاتی آمدن ٹیکس کا نظام تنخواہ دار اور غیر تنخواہ دار طبقات کے لیے برابر بنانا چاہیے۔

عالمی بینک نے جنرل سیلز ٹیکس کے نظام میں موجود خرابیوں کو بھی دور کرنے کی تجویز دی ہے۔

اس کے علاوہ ورلڈ بینک نے تمباکو کی صنعت پر بھی ایک ہی پریمیم شرح پر ٹیکس وصول کرنے کی سفارش کی ہے۔ ان کے تخمینوں کے مطابق اگر ان تمام تجاویز کو عمل میں لایا گیا تو ٹیکس کلیکشن میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

معروف اقتصادی شخصیت ڈاکٹر ندیم الحق نے بھی اصلاحاتی ایجنڈا کی اہمیت کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیکس چوری کرنے والے کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔ ان تجاویز کو لے کر فوری اصلاحاتی ایجنڈا کے تحت آئی ایم ایف سے اگلی کانفرنس میں بات چیت ہوگی۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت مزید گِر گئی

سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 1600 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت مزید گرِ گئی

سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔

ذرائع کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 1600 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔ 10 گرام سونے کی قیمت میں 1257 روپے کی کمی ہوئی ۔

فی تولہ سونے کی قیمت 238000 روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 204047 روپے ہو گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

گزشتہ3 دنوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3900 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll