واشنگٹن : امریکی صدر بائیڈن نے اسرائیل کو گائیڈڈ میزائلوں کی فروخت کی منظوری دے دی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر بائیڈن نے اسرائیل کو گائیڈڈ میزائلوں کی فروخت کی منظوری دے دی ہے۔صدر بائیڈن نے اسرائیل کو 735 ملین ڈالرز کے گائیڈڈ میزائل فروخت کرنے کی منظوری 5 مئی کو دی۔امریکا کی حکمران جماعت ڈیموکریٹ کے محدود ارکان نے اسرائیل کو میزائلوں کی فروخت کی مخالفت کی۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیل اور حماس کے مابین تشدد میں اضافہ کے ایک ہفتہ قبل ہی وائٹ ہاؤس نے امریکی کانگریس کو 5 مئی کو مجوزہ فروخت سے باضابطہ طور پر مطلع کیا تھا۔
فیڈرل لاء انتظامیہ سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ کانگریس کو اس طرح کی فروخت سے آگاہ کریں۔ اس فروخت کو روکنے کیلئے قانون سازوں کے پاس باضابطہ اطلاع کے بعد 20 دن ہوتے ہیں۔
اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس تجویز کردہ فروخت کو ہاؤس ڈیموکریٹس کی جانب سے دباؤ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
اسرائیل اور فلسطین غزہ کی پٹی کے درمیان سرحد پر صورتحال گذشتہ ایک ہفتے سےخراب ہے، جس کے نتیجے میں 58 بچوں سمیت تقریبا 200 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔
اسرائیل کے مطابق اب تک 10 افراد ہلاک اور 50 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں جبکہ فلسطینی ریڈ کریسنٹ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں 1300 سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے پیر کو کہا کہ اگر وہ جنگ بندی کی کوشش کرتے ہیں تو اسرائیل اور فلسطین کو امریکہ اپنا تعاون دینے کے لئے تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم تمام فریقین سے مطالبہ کرتے ہیں کہ عام شہریوں ، خاص طور پر بچوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں ، بین الاقوامی انسانی حقوق کے قانون کا احترام کریں ، طبی سہولیات کا تحفظ کریں ، میڈیا تنظیموں کا تحفظ کریں اور اقوام متحدہ کی سہولیات کا تحفظ کریں۔
ڈنمارک کے وزیر خارجہ جیپ کوفود کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں بلنکن نے کہا کہ اگر فریقین جنگ بندی کی کوششیں کرتے ہیں تو ہم حمایت دینے کے لئے تیار ہیں۔
(2)_updates.webp&w=3840&q=75)
مظفرگڑھ کے قریب بس اور ٹریلر میں تصادم ، 6 افراد جاں بحق، 18 زخمی
- 2 گھنٹے قبل

کرنل شیر خان شہید کی 26ویں برسی پر عسکری قیادت کا خراج عقیدت
- ایک گھنٹہ قبل

کسی بھی فارمیٹ میں پاکستان کی صورتحال اچھی نہیں، عاقب جاوید
- 12 گھنٹے قبل

آذربائیجان کی پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، معاہدے پر دستخط
- 11 گھنٹے قبل

بھارت پاکستان مخالف بیانیے کو عالمی سطح پر معمول بنا رہا ہے: بلاول بھٹو
- 12 گھنٹے قبل

جڑواں شہروں میں رات بھر موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری، رین ایمرجنسی نافذ
- ایک گھنٹہ قبل

لکی مروت میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک
- 14 منٹ قبل
پنجاب یونیورسٹی : پیمرا کا میڈیا اکیڈمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا عزم
- 12 گھنٹے قبل

صدر ٹرمپ نے ٹیکس و اخراجات سے متعلق ’’بگ بیوٹی فل بل‘‘ پر دستخط کر دیئے
- 2 گھنٹے قبل

ملک بھر میں9 محرم الحرام مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے، جلوس و مجالس کیلئے سکیورٹی ہائی الرٹ
- 17 منٹ قبل

کراچی : زمین بوس عمارت میں ریسکیو آپریشن جاری، عورتوں اور بچوں سمیت 14 لاشیں نکال لی گئیں
- 2 گھنٹے قبل

شہزادہ فیصل بن فرحان کی ماسکو میں لاوروف سے ملاقات، فلسطین پر دوٹوک مؤقف
- 11 گھنٹے قبل