جی این این سوشل

تجارت

ملک کی جننگ فیکٹریوں میں کپاس کی آمد سالانہ بنیادوں پر 81.1 فیصد کی نمو ریکارڈ

گزشتہ سال کے مقابلہ میں 48.6 فیصد زیادہ ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ملک کی جننگ فیکٹریوں میں کپاس کی آمد سالانہ بنیادوں پر 81.1 فیصد کی نمو ریکارڈ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد: ملک کی جننگ فیکٹریوں میں کپاس کی آمد سالانہ بنیادوں پر 81.1 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔

پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق 30 نومبر 2023 تک جننگ فیکٹریوں میں 7753000 گانٹھوں کی آمد ریکارڈکی گئی جو گزشتہ سا ل کے مقابلہ میں 81.1 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سال 30 نومبر کو جننگ فیکٹریوں میں 4281000 گانٹھوں کی آمد ریکارڈکی گئی تھی۔

30 نومبر تک پنجاب کی جننگ فیکٹریوں میں 3737000 گانٹھوں کی آمد ریکارڈکی گئی جو گزشتہ سال کے مقابلہ میں 48.6 فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ سال 30 نومبرتک پنجاب کی جننگ فیکٹریوں میں 2515000 گانٹھوں کی آمد ریکارڈکی گئی تھی۔ سندھ کی جننگ فیکٹریوں میں 30 نومبر تک 4017000 گانٹھوں کی آمد ریکارڈکی گئی جو گزشتہ سال کے مقابلہ میں 127.5 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سال 30 نومبر تک سندھ کی جننگ فیکٹریوں میں 1765000 گانٹھوں کی آمد ریکارڈکی گئی تھی۔

 

کھیل

بھارتی کرکٹ ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان نہیں آئے گی، بھارتی صحافی

 بھارتی میڈیا کی حالیہ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹورنامنٹ کو پاکستان سے دور منتقل کرنے پر غور کر رہی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بھارتی کرکٹ ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان نہیں آئے گی، بھارتی صحافی

لاہور: بھارتی سپورٹس صحافی وکرت گپتا نے دعویٰ کیا ہےکہ بھارتی کرکٹ ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان نہیں آئے گی ۔ 

سپورٹس چینل کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کیے گئے ایک بیان میں گپتا نے کہا کہ ہندوستانی ٹیم پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت سے باز رہے گی اور اس کے نتیجے میں یہ ٹورنامنٹ ہائبرڈ ماڈل کے تحت منعقد کیا جائے گا۔


انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ 2025 کی چیمپئنز ٹرافی کے دونوں سیمی فائنل اور فائنل میچ اسی ہائبرڈ فارمیٹ کے تحت کھیلے جائیں گے، جس میں زیادہ تر انتظامات کو ایک ہفتے کے اندر آنے والی میٹنگ میں حتمی شکل دینے کی امید ہے۔


 بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (BCCI) نے ایشین کرکٹ کونسل (ACC) پر دباؤ ڈالا، جس کے نتیجے میں پاکستان میں ایشیا کپ کھیلنے سے انکار کر دیا گیا۔ 

 بھارتی میڈیا کی حالیہ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹورنامنٹ کو پاکستان سے دور منتقل کرنے پر غور کر رہی ہے۔


مجوزہ شیڈول کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کا افتتاحی میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 19 فروری کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہونا ہے۔ پاکستان 24 فروری کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گا ۔

سیمی فائنلز بالترتیب 5 اور 6 مارچ کو کراچی اور راولپنڈی میں شیڈول ہیں، فائنل سیٹ 9 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

 پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا مہم کی تحقیقات کے لیے 5 رکنی جی آئی ٹی تشکیل

وزیر اعظم شہباز شریف نے اس 5 رکنی تحقیقاتی کمیٹی کی منظوری دی ، اس کمیٹی کی سربراہی آئی جی اسلام آباد کریں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا مہم کی تحقیقات کے لیے 5 رکنی جی آئی ٹی تشکیل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف مبینہ طور پر چلائی جانے والی منظم مہم کی تحقیقات کے لیے ایک 5 رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جی آئی ٹی) تشکیل دے دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے اس 5 رکنی تحقیقاتی کمیٹی کی منظوری دی ہے۔ اس کمیٹی کی سربراہی آئی جی اسلام آباد کریں گے۔ اس کے علاوہ ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم، ایف آئی اے کے انسداد دہشتگردی ونگ کے ڈائریکٹر، اسلام آباد کے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اور اسلام آباد سی ٹی ڈی کے ایس ایس پی بھی اس کمیٹی کے ممبر ہوں گے۔

یہ جی آئی ٹی موصول ہونے والے مواد کی بنیاد پر اس بات کی تحقیقات کرے گی کہ آیا پی ٹی آئی نے ریاست کے خلاف کوئی منظم مہم چلائی تھی یا نہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پی ٹی آئی کے مرکزی دفتر اسلام آباد میں قائم ڈیجیٹل میڈیا سیل کے مرکزی دفتر پر شواہد کی بنیاد پر چھاپہ مارا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیلی طیاروں کا غزہ میں سکول پر حملہ ، 30 افراد شہید

اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے وسطی غزہ میں خدیجہ اسکول کے احاطے کے اندر حماس کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کو نشانہ بنایا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیلی طیاروں کا غزہ میں سکول پر حملہ ، 30 افراد شہید

غزہ کے محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ اسکول پر اسرائیلی طیاروں کے حملے میں کم از کم 30 افراد شہید ہو گئے ہیں۔

فلسطینی محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ وسطی غزہ کے علاقے دیر البلاح میں ایک اسکول پر اسرائیلی حملے میں کم از کم 30 فلسطینی ہلاک ہو گئے ہیں اور اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے حماس کے کمانڈ سینٹر کو نشانہ بنایا ہے۔

غزہ کی وزارت صحت اور حماس کے زیر انتظام سرکاری میڈیا آفس نے دیر البلاح کے اسکول پر حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بتائی ہے اور کہا ہے کہ 100 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے وسطی غزہ میں خدیجہ اسکول کے احاطے کے اندر حماس کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کو نشانہ بنایا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسکول کو فوجیوں کے خلاف حملوں اور ہتھیاروں کے ذخیرے کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھا اور اس نے حملے سے پہلے شہریوں کو متنبہ کیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll