پاکستان
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال
منگلا ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1169.50 فٹ
اسلام آباد: واپڈانے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد و شمار جاری کر دیئے ۔ جمعہ کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 20 ہزار100 کیوسک اور اخراج 45 ہزارکیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد7 ہزار 200 کیوسک اور اخراج7 ہزار200 کیوسک،
خیرآباد پل پر پانی کی آمد 12 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 12 ہزار200 کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 5 ہزار 200 کیوسک اور اخراج26 ہزار کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 7 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 2 ہزار کیوسک ہے۔تربیلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ 1489.60 فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.670 ملین ایکڑ فٹ ہے۔
منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1169.50 فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.639 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 642.40 فٹ ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.066 ملین ایکڑ فٹ ہے۔
موسم
اسموگ کا قہر برقرار،لاہور آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر
لاہور میں سموگ کی اوسط شرح 766 ریکارڈ کی گئی
لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں سموگ اور دھند کا راج برقرار ہے جبکہ دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور آج دوسرے نمبر پر ہے، پہلے پر بھارتی دارالحکومت دہلی ہے۔
لاہور میں سموگ کی اوسط شرح 766 ریکارڈ کی گئی،سی ای آر پی آفس میں آلودگی کی شرح1398ریکارڈ کی گئی۔ ڈی ایچ اے کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 1324 تک جا پہنچا، سید مراتب علی روڈ کے علاقے کا اے کیو آئی 1210 جبکہ غازی روڈ انٹرچینج کا ایئر کوالٹی انڈیکس 850 ریکارڈ کیا گیا۔
بڑھتی ہوئی اسموگ اور فضائی آلودگی کے پیش نظر صوبائی حکومت کی جانب سے ہیلتھ ایڈوائزری بھی جاری کر دی گئی ہے، جبکہ گرین لاک ڈاؤن کو مزید سخت کر دیا گیاہے اور سکولوں، کالجزاور یونیورسٹیوں میں بھی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے، مری کے علاوہ تمام اضلاع کے سکولز 24 نومبر تک بند رہیں گے۔
دوسری طرف سموگ کے باعث لاہوراور ملتان میں تمام تعمیراتی کاموں پر مکمل پابندی ہوگی جبکہ قومی سطح کے تعمیراتی کاموں کی اجازت ہوگی، ہیوی ٹریفک کے لاہور اور ملتان میں داخلے پر مکمل پابندی ہوگی، دونوں شہروں میں اینٹوں کے بھٹوں اور فرنس انڈسٹری کے کام پر بندش ہوگی۔
دوسری طرف لاہور اور ملتان میں ریسٹورنٹس میں 4 بجے تک ڈائننگ کی اجازت ہوگی، جبکہ 4 سے 8 بجے تک ٹیک اوے کی اجازت ہوگی، 8 بجے کے بعد ریسٹورنٹس مکمل بند رہیں گے۔
علاقائی
ٹرین کی ٹکر سے طالب علم جاں بحق
عینی شاہدین کے مطابق طالب علم محمد عامر نے کانوں میں ہینڈ فری لگائی ہوئی تھی
شجاع آباد کے علاقے بچ ریلوے پھاٹک کے قریب فرسٹ ائیر کا طالب علم محمد عامر کراچی سے راولپنڈی کو جانے والی تیز گام کی ٹکر سے جاں بحق ہو گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق طالب علم محمد عامر نے کانوں میں ہینڈ فری لگائی ہوئی تھی۔
حکام نے حادثے کے بعد راولپنڈی سے کراچی جانیوالی تیز گام ٹرین بچ پھاٹک کے قریب نصف گھنٹہ روکنے کے بعد روانہ کر دی۔
پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی، نوجوان کی لاش گھر پہنچے پر گھر میں کہرام مچ گیا۔
دنیا
لبنان : صہیونی فورسز کی جارحیت سے مزید 78 افراد شہید
صہیونی فورسز کی جنوبی بیروت میں گولہ باری سے مزید 78 لبنانی شہید جبکہ 122 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں
اسرائیلی فورسز کے لبنان پر فضائی حملے جاری ہیں ، مختلف علاقوں میں شدید بمباری کی گئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بیروت کے جنوبی ٹاؤن ضاحیہ اور رفیق الحریری ایئرپورٹ کے قریب حملے کیے گئے، تاہم اسرائیلی حملوں کے دوران ایئر پورٹ پر طیاروں کی آمد و رفت جاری رہی۔
صہیونی فورسز کی جنوبی بیروت میں گولہ باری سے مزید 78 لبنانی شہید جبکہ 122 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
واضح رہے کہ لبنان میں اسرائیلی جارحیت سے شہدا کی مجموعی تعداد 3 ہزار 445 ہوگئی،جبکہ اب تک 14 ہزار 599 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔
دوسری جانب جنوبی لبنان میں حزب اللہ سے جھڑپوں میں 6 اسرائیلی فوجی جہنم واصل ہوگئے، اسرائیل نے جنوبی لبنان میں اپنے 6 فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کر لیا، روس، مصر نے لبنان اور غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔
-
دنیا 2 دن پہلے
ٹرمپ کی ٹیم نے پینٹاگون کے افسران کو برطرف کرنے کے لیے لسٹیں بنانےکا آغاز کر دیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
جمہوریت کی کمزوری میں سیاستدانوں کا بڑا ہاتھ ہے، مولانا فضل الرحمان
-
کھیل 2 دن پہلے
بھارت نے کرکٹ ٹیم کے بعد کبڈی ٹیم کو بھی پاکستان آنے سے روک دیا
-
پاکستان 10 گھنٹے پہلے
اے این پی رہنماالیاس احمد بلور انتقال کر گئے
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کا اضافہ
-
ٹیکنالوجی ایک دن پہلے
غیر قانونی وی پی این استعمال کرنے والوں کے لیے بری خبر
-
علاقائی 11 گھنٹے پہلے
اسموگ : پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں میں مزید چھٹیوں کا اعلان کر دیا
-
پاکستان ایک دن پہلے
سموگ تدارک،لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ