دنیا

غزہ صورتحال مشرق وسطیٰ کو ہی نہیں پوری دنیا کو متاثر کررہی ہے، ایرانی صدر

یہ انتہائی شرم ناک کی بات ہے کہ بین الاقوامی تنظیمیں،جنہیں انسانی حقوق کا تحفظ کرنا چاہیے

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Dec 8th 2023, 12:02 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
غزہ صورتحال مشرق وسطیٰ کو ہی نہیں پوری دنیا کو متاثر کررہی ہے، ایرانی صدر

ماسکو: ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا کہ غزہ کی صورتحال صرف مشرق وسطیٰ کو ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کو متاثر کررہی ہے۔

روسی خبر رساں ادارے تاس کے مطابق انہوں نے ماسکو میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ گفتگو کے دوران کہا کہ فلسطین میں فوری جنگ بندی کی ضرورت ہے اور یہ صرف فلسطین کے لئےبلکہ پوری انسانیت کے لیے ایک چیلنج ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ آج انسانیت یکطرفہ اقدامات اور غیر منصفانہ بین الاقوامی نظام کا شکار ہے اور فلسطین اس کی ایک اہم مثال ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں سے 6 ہزار سے زائد بچے شہید ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی شرم ناک کی بات ہے کہ بین الاقوامی تنظیمیں،جنہیں انسانی حقوق کا تحفظ کرنا چاہیے، وہ اپنی افادیت کھو چکی ہیں ۔