Advertisement

اسرائیل فلسطین تنازع ، سلامتی کونسل میں یو اے ای کی قرارداد پر ووٹنگ آج ہو گی

قرار داد میں غزہ میں فوری جنگ بندی اور تمام فریقین پر زور دیا گیا کہ وہ بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت اپنے وعدوں کا احترام کریں

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر دسمبر 8 2023، 6:02 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
اسرائیل فلسطین تنازع ، سلامتی کونسل میں یو اے ای کی  قرارداد پر ووٹنگ آج ہو گی

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں متحدہ عرب امارات کی طرف سے اسرائیل فلسطین تنازعہ بارے پیش کی جانے والی قرارداد پر ووٹنگ آج ہو گی۔

تاس کے مطابق اقوام متحدہ میں ایکواڈور کے مستقل مشن نے کہا ہے کہ مشرق وسطی کی صورتحال پر متحدہ عرب امارات کی قرارداد پر ووٹنگ جمعہ کو مشرق وسطی پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے کھلے اجلاس کے فوری بعد ہونے والی ہے۔

ایکواڈور جو رواں ماہ کے لئے سلامتی کونسل کا صدر ہے کے مشن کی طرف سےجاری بیا ن میں بتایا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے رواں ہفتے کے آغاز میں سلامتی کونسل کے رکن ممالک کے مندوبین کو اس قرار داد کا مسودہ فراہم کیا تھا۔

اس قرار داد میں غزہ میں فوری جنگ بندی کی تجویز دی گئی ہے اور تمام فریقین پر زور دیا گیا کہ وہ بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت اپنے وعدوں کا احترام کریں.

Advertisement