فلسطینیوں پر تشدد کرنیوالے اسرائیلی آباد کاروں پر سخت اقدامات نافذ کئے جائیں گے، فرانس
ان اقدامات میں انہیں فرانس کا سفر کرنے سے روکنا اور ان کے مالیاتی اثاثے منجمد کرنا شامل ہیں، ترجمان فرانسیسی وزارت خارجہ


فرانسیسی وزارت خارجہ کی ترجمان این کلیئر لوگاندے نے انکشاف کیا کہ ان کا ملک مغربی کنارے میں فلسطینی شہریوں کے خلاف تشدد کی کارروائیاں کرنے والے اسرائیلی آباد کاروں کے خلاف سخت اقدامات مسلط کرنا چاہتا ہے۔ ان اقدامات میں انہیں فرانس کا سفر کرنے سے روکنا اور ان کے مالیاتی اثاثے منجمد کرنا شامل ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق لوگاندے نے کہا کہ فرانس مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف آباد کاروں کے گروپوں کی طرف سے تشدد کی کارروائیوں کی مکمل مذمت کا اعادہ کرتا ہے۔ ہم نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں سنبھالے اور تشدد کی ان کارروائیوں کو روکنے اور ان کے مرتکب افراد کے خلاف مقدمہ چلانے کے لیے عملی اقدامات کرے۔
انہوں نے مزید کہا کہ فرانس قومی سطح پر ایسے اقدامات کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جس میں ان لوگوں کو فرانس کا سفر کرنے سے روکنا اور ان کے مالی اثاثوں کو منجمد کرنا شامل ہے۔ ہم یورپی سطح پر بھی اسی طرح کے اقدامات کو اپنانے پر زور دینے کے لیے کام کریں گے۔ یہ وہ موضوع ہوگا جس پر وزیر خارجہ کیتھرین کولونا یورپی یونین کے ممالک کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے اجلاس کے دوران خطاب کریں گی۔
یاد رہے جرمنی نے پہلے ہی یورپی یونین سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ ایسی پابندیاں عائد کرنے پر غور کرے۔ امریکہ نے منگل کو اعلان کیا کہ وہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف تشدد کی لہر میں ملوث اسرائیلی آباد کاروں کو ویزا نہیں دے گا۔
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- ایک دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 11 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 10 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 14 گھنٹے قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 15 گھنٹے قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- ایک دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 14 گھنٹے قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 10 گھنٹے قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل






