زائرین کو خدمات کی فراہمی میں کوتاہی پر عمرہ کمپنیوں کے لائسنس منسوخ کر دیئے جائیں گے، سعودی وزارت حج و عمرہ
قصور وارعمرہ کمپنیوں سے متعلق ذمہ داریوں میں کوتاہی کے ثبوت ملنے پر ان کے خلاف مناسب سزاؤں کا فیصلہ جاری ہوگا


جدہ: سعودی وزارت حج و عمرہ نے عمرہ زائرین کو خدمات کی فراہمی اور بعض ذمہ داریوں میں کوتاہی پر متعدد عمرہ کمپنیوں کے لائسنس منسوخ کردیئے جائیں گے۔
سعودی اخبار کے مطابق وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قصور وارعمرہ کمپنیوں سے متعلق ذمہ داریوں میں کوتاہی کے ثبوت ملنے پر ان کے خلاف مناسب سزاؤں کا فیصلہ جاری ہوگا۔
وزارت حج و عمرہ نے اس سے قبل متنبہ کیا تھا کہ زائرین کی خدمت میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں ہوگی،کوتاہی برتنے والی کمپنی کے خلاف تادیبی کارروائی ہوگی۔ زائرین کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا۔
وزارت حج و عمرہ نے کہا کہ عمرہ خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے تفتیشی دورے ہوں گے، اگرعمرہ زائرین کی جانب سے کسی کمپنی کے خلاف شکایت موصول ہوئی تو اس کے خلاف کارروائی کی جائےگی۔ وزارت حج و عمرہ نے داخلی اور بیرونی زائرین سے کہا ہے کہ وہ پرمٹ ہولڈرز عمرہ کمپنیوں کے ذریعے عمرہ پروگرام بنائیں۔

کالعدم بی ایل اے کی گھناؤنی سازش ناکام،کمسن طالبہ کو بی ایل اے کے خودکش حملے سے بچالیا گیا
- ایک گھنٹہ قبل

فیلڈمارشل پاکستان کیلئے عسکری و سفارتی محاذ پر فرنٹ فٹ پر کھیلے،برطانوی جریدے کا اعتراف
- ایک دن قبل

ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رحجان،انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 74 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرگیا
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان کا بھارت میں اقلیتوں کے خلاف مظالم پر اظہارِ تشویش،اقلیتوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کا مطالبہ
- ایک گھنٹہ قبل

وزیراعظم شہباز شریف نے مظفر آباد میں جدیدکینسر اسپتال اور میڈیکل کالج کا افتتاح کردیا
- 20 گھنٹے قبل

لاہور میں بسنت منانے کی مشروط اجازت، ڈپٹی کمشنر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا
- 44 منٹ قبل

قلات : سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی،بھارتی حمایت4 دہشت گرد جہنم واصل
- 20 گھنٹے قبل

کرک: پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی,8 دہشتگرد جہنم واصل
- 20 گھنٹے قبل

کراچی: سہراب گوٹھ میں گھر سے افغان خاتون اور 3 بچوں کی پھندا لگی لاشیں برآمد،تفتیش جاری
- ایک دن قبل

کرکٹر عماد وسیم اور ان کی اہلیہ ثانیہ اشفاق کی راہیں جدا ہوگئیں
- 21 گھنٹے قبل

ارشد ندیم نے ’’گلوبل بریک تھر واتھیلٹ آف دی ائیر‘‘ کا ایوارڈاپنے نام کر لیا
- ایک گھنٹہ قبل

مسلسل کئی دنوں کے اضافے کے بعد سونا ہزاروں روپے سستا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 11 منٹ قبل













