پاکستان
نیب نے 2.3 ٹریلین ریکور کیے ، 10 بلین ڈالر کی بچت کی ، چیئرمین نیب
چیئرمین نے زور دے کر کہا کہ معیشت کی دستاویزات سے بلاشبہ ملک کو فائدہ ہوگا اور بدعنوانی میں نمایاں کمی آئے گی
اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے کہا ہے کہ بیورو نے 20 ارب روپے کی متاثر کن رقم برآمد کی ہے۔ 2.3 ٹریلین اور قومی خزانے کے لیے 10 بلین امریکی ڈالر سے زیادہ کی بچت ہوئی۔
ہفتہ کو نیب ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں "دستاویزی معیشت کربس کرپشن" کے موضوع کے ساتھ "انسداد بدعنوانی کے عالمی دن" کی مناسبت سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بدعنوانی سے نمٹنے کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔ نیب اس بات کو یقینی بنانے کے لیے وقف ہے کہ بدعنوانی کے ہر معاملے کو نتائج کا سامنا کرنا پڑے۔
لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے اس بات پر زور دیا کہ بدعنوانی کے خاتمے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کی اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے کیونکہ کوئی ایک ادارہ اکیلے اس کام کو پورا نہیں کر سکتا۔ انہوں نے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے نیب کے عزم کا اعادہ کیا کہ بدعنوانی کی ہر مثال کو نتائج کا سامنا کرنا پڑے۔
چیئرمین نے زور دے کر کہا کہ معیشت کی دستاویزات سے بلاشبہ ملک کو فائدہ ہوگا اور بدعنوانی میں نمایاں کمی آئے گی۔ انہوں نے بدعنوانی کے خلاف اقوام متحدہ کے کنونشن (UNCAC) میں بیان کردہ ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لیے نیب کے عزم کا اعادہ کیا۔
ممتاز ماہر اقتصادیات اور نسٹ انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز نپس کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اشفاق حسن خان اور اقوام متحدہ کے دفتر برائے منشیات اور جرائم (UNODC) پاکستان کے کنٹری نمائندے جرمی ملسم نے مہمان مقرر کی حیثیت سے شرکت کی۔
ڈاکٹر اشفاق حسن خان نے اپنی کلیدی تقریر میں کہا کہ ٹیکس کے نظام میں رجسٹرڈ ہونا ہر شہری کی ذمہ داری ہے تاکہ وہ ریاست سے فلاحی فوائد حاصل کر سکیں۔
انہوں نے ذکر کیا کہ غیر رسمی/غیر رجسٹرڈ معیشت میں لوگ اکثر غربت کا سامنا کرتے ہیں جس کی وجہ قرضوں سمیت بینکنگ مراعات تک رسائی کی کمی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ مراعات فراہم کرنے کے لیے ٹیکس کے نظام کی تشکیل نو کرنا تعزیری اقدامات پر انحصار کرنے سے زیادہ فائدہ مند ہوگا۔
کھیل
ورلڈ اسنوکر چمپئین شپ:محمد آصف سیمی فائنل میں پہنچ گئے
کوارٹر فائنل میں پاکستان کے محمد آصف نے متحدہ عرب امارات کے محمد شہاب کو شکست دی
انٹرنیشنل بلیئرڈ اسنوکر فیڈریشن کے ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ مقابلوں میں پاکستان کے محمد آصف نے یو اے ای کے پلیئر کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے رسائی حاصل کر لی۔
ورلڈ اسنوکر کے کھیلے گئے کوارٹر فائنل میں پاکستان کے محمد آصف نے متحدہ عرب امارات کے محمد شہاب کو شکست دی، محمد آصف نے اماراتی پلیئر کے خلاف مقابلہ 1-4 کے اسکور سے جیتا۔
میچ کے پہلے فریم میں شکست کے بعد محمد آصف نے شاندار کم بیک کرکے مسلسل 4 فریم جیتے، محمد آصف کی کامیابی کا اسکور 111-7، 5-54، 0-109، 1-112، اور 48-60 رہا۔
محمد آصف نے میچ کے دوران 2 سنچری بریک بھی کھیلے۔
واضح رہے کہ محمد آصف ٹورنامنٹ میں اب تک4 سنچری بریک کھیل چکے ہیں۔
مزید برآں ایونٹ کے سیمی فائنل آج رات کھیلے جائیں گے۔
دنیا
امریکا میں آج ہونے والے صدارتی انتخاب کے نتائج آنے میں کئی روز لگنے کا امکان
سوئنگ اسٹیٹس میں کانٹے کا مقابلہ نتائج میں تاخیر کی وجہ بن سکتا ہے
امریکا میں صدارتی انتخاب کے نتائج آنے میں کئی روز لگنے کا امکان ہے۔ سوئنگ اسٹیٹس میں کانٹے کا مقابلہ نتائج میں تاخیر کی وجہ بن سکتا ہے۔
امریکی صدارتی انتخابات میں کملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ آمنے سامنے ہیں، ووٹنگ بھی جاری ہے، لیکن ووٹنگ کے بعد نتائج فوری نہیں آئیں گے، نتائج آنے میں کئی روز لگ سکتے ہیں۔
سی این این کی ایک رپورٹ کے مطابق، ڈیموکریٹک اور ری پبلیکن امیدوار میں سخت مقابلہ متوقع ہے، اسی وجہ سے رواں سال بھی نتائج کئی دن کے بعد آنے کا امکان ہے۔ سوئنگ اسٹیٹس میں کمالا اور ٹرمپ میں تھوڑے فرق سے مقابلہ ہوا تو فاتح امیدوار کا اعلان کرنے میں وقت لگ سکتا ہے۔
سال 2020 کے صدارتی انتخابات میں پولنگ کے بعد چار دن تک فاتح امیدوار کا اعلان نہیں ہوسکا تھا، متعدد ریاستوں کا فیصلہ ناقابل یقین حد تک قریبی مارجن سے کیا گیا تھا۔ سال 2016 میں، ہلیری کلنٹن نے پولنگ ڈے کے بعد ہی تسلیم کرلیا تھا کہ وہ جیت نہیں پائیں گی، جبکہ متعدد ریاستوں میں گنتی جاری تھی۔
سال 2000 میں امریکی انتخابات میں 36 دن تک فاتح امیدوار کا اعلان نہیں ہوسکا تھا، فلوریڈا کی کچھ کاؤنٹیوں میں بیلٹ پیپر کے ناقص ہونے کی وجہ سے معاملات پیچیدہ ہوگئے تھے۔
جرم
کراچی میں سکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے دو چینی باشندے زخمی
ملزم شریف کو شناخت کرنے کے بعد مختلف مقامات پر گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارے ہیں، پولیس
سائٹ ایریا میں سکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے دو چینی باشندے زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق گارڈ اور چینی باشندوں کے درمیان کسی بات پر تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد سکیورٹی گارڈ نے گولی چلادی۔ پولیس نے بتایا کہ زخمی چینی باشندے کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ذرائع پولیس کے مطابق ملزم شریف کو شناخت کرنے کے بعد مختلف مقامات پر گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارے ہیں۔ غیر ملکی شہریوں کے ساتھ ایس پی یو کے سکیورٹی اہلکار تعینات تھے۔ ایس پی یو اہلکاروں نے فائرنگ کرنے والے گارڈ کے فرار کی کوشش ناکام نہیں بنائی۔ زخمی شہریوں کی شناخت یوان فینگ اور لووین زینگ کے ناموں سے ہوئی ہے۔
سیکیورٹی گارڈ کے موقع سے فرار ہونے کی سی سی ٹی وی تصویر سامنے آگئی۔ ذرائع پولیس کے مطابق فرار سیکیورٹی گارڈ کا آبائی تعلق چمن سے ہے۔ ملزم کراچی میں بھاوانی چالی کا رہائشی تھا۔
اس حوالے سے ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے میڈیا کو بتایا کہ چار سیکیورٹی سپروائزر کی غفلت اور لاپرواہی سامنے آئی ہے، 8 بج کر 4 منٹ واقعہ ہوا اور پولیس کو 8 چالیس پر اطلاع دی گئی۔ غیر ملکیوں کی سیکیورٹی سے متعلق ایس او پیز کی خلاف ورزی کی گئی ہے، ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ جھگڑے کے دوران پیش آیا۔
ڈی آئی جی ساؤتھ نے بتایا کہ واقعہ کے مقام پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب نہیں تھے، فیکٹری میں دو طرح کی سیکیورٹی موجود ہے، فیکٹری میں ایک اپنی اور ایک نجی سیکیورٹی کمپنی ہے۔ موقع سے چار سیکیورٹی گارڈز کو حراست میں لیا گیا ہے، غیر ملکیوں کو ڈیفنس سے سخت سیکیورٹی میں فیکٹری کے اندر پہنچایا۔
اسد رضا کے مطابق فیکٹری کے اندر زمہ داری کمپنی کی ہوتی ہے، سیکیورٹی گارڈ کے آبائی علاقے میں بھی ملزم کو تلاش کیا جائے گا، سائیٹ فیکٹری میں زخمی غیر ملکی باشندوں کو آئی سی یو شفٹ کردیا گیا ہے، دونوں باشندوں کے سٹی اسکین اور دیگر ٹیسٹ کر لیئے گئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کی رپورٹ مرتب کی جارہی ہے، ڈاکٹرز کی رپورٹ کے بعد غیر ملکی باشندوں کی صحت کے حوالے سے آگاہ کیا جائیگا۔
-
تجارت ایک دن پہلے
عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی فی بیرل قیمت میں کمی ، پاکستان میں بھی قیمتوں میں کمی متوقع
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا
-
پاکستان 4 گھنٹے پہلے
وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی
-
پاکستان ایک دن پہلے
حکومت کا سروسز چیف کی مدت ملازمت 3 سے بڑھا کر 5سال کرنے کا امکان
-
پاکستان 3 گھنٹے پہلے
جوڈیشل کمیشن اجلاس: جسٹس امین الدین خان آئینی بینچز کے سربراہ مقرر
-
علاقائی 2 دن پہلے
لاہور میں اسموگ کی ابتر صورتحال ، ایک ہفتے کے لیے پرائمری اسکول بند کرنے کا فیصلہ
-
پاکستان 8 گھنٹے پہلے
اعظم سواتی رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار
-
تجارت 5 گھنٹے پہلے
مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی