پاکستان

سابق وزیرِ خزانہ شوکت ترین کا سینیٹ کی رکنیت سے استعفی منظور

شوکت ترین نے دبئی میں صادق سنجرانی سے ملاقات میں اپنا استعفیٰ پیش کیا

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Dec 10th 2023, 2:39 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سابق وزیرِ خزانہ شوکت ترین کا سینیٹ کی رکنیت سے استعفی منظور

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سابق وزیرِ خزانہ شوکت ترین کا سینیٹ کی رکنیت سے استعفی منظور کر لیا۔

سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی عراق سے دبئی پہنچے جہاں پر شوکت ترین نے ان سے ملاقات کی۔

ملاقات میں شوکت ترین نے چیئرمین سینیٹ کو اپنا استعفی پیش کیا جس کو صادق سنجرانی نے  منظورکرلیا۔

واضع رہے کہ شوکت ترین نے چند روز قبل پاکستان تحرک انصاف اور سیاست سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔