جی این این سوشل

دنیا

جوبائیڈن انتظامیہ کی اسرائیل کو ٹینکوں کے لئے گولہ بارود فراہم کرنے کی منظوری

کانگریس سے اس کی منظوری بعد میں لی جائے گی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

جوبائیڈن انتظامیہ کی اسرائیل کو ٹینکوں کے لئے گولہ بارود  فراہم کرنے کی منظوری
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

جوبائیڈن انتظامیہ نے ہنگامی صورت حال میں استعمال کیے جانے والے اختیارات کے تحت اسرائیل کو ٹینکوں کے 14 ہزار گولے فراہم کرنے کی منظوری دی ہے۔ کانگریس سے اس کی منظوری بعد میں لی جائے گی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیل کے لیے امریکہ کی یہ جنگی امداد اس ایک پیکج کا حصہ ہے جس کے تحت امریکی ساختہ ٹینکوں مرکاوا کے45 ہزار ہزارگولے دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پیکج میں دوسرا جنگی اسلحہ اس کے علاوہ ہے۔

امریکی انتظامیہ کے فیصلے کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ  آرم ایکسپورٹ کنٹرول ایکٹ ایمرجنسی کے تحت دیئے جانے والے ٹینکوں کے گولوں کی مالیت 106.5 ملین ڈالرہے۔ پینٹاگون کے اعلان کے مطابق یہ گولے اسرائیل کو فوری طور پر فراہم کیے جائیں گے۔

واضح رہے ایک امریکی ترجمان نے تین روز قبل کہا تھا کہ اسرائیل کے ساتھ امریکہ نے جنگی ٹائم ٹیبل کے پلان پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ اس دوران یہ اطلاعات بھی سامنے آئیں کہ امریکہ جنگ کو ماہ دسمبر کے آخر تک مکمل کرنے کے حق میں ہے، تاہم یہ نہیں بتایا گیا تھا اسرائیلی کےجنگی ٹائم ٹیبل کے تحت امریکہ اسلحے کے کھاتے میں اسرائیل کو کس حد تک امداد دے گا۔ اب یہ چیزیں سامنے آنے لگی ہیں۔

امریکی ساختہ ٹینک مرکاوا  کے فوری بھجوائے جانے والے 14 ہزار گولے اس پیکج کا حصہ ہیں جس کے تحت امریکہ اسرائیل کو 500 ملین ڈالر مالیت کا اسلحہ دے گا، امریکہ کے مرکاوا  ٹینک غزہ میں استعمال ہونے کے علاوہ اسرائیل کی طرف سے لبنانی سرحد پر بھی تعینات کیے گئے ہیں۔ اسرائیلی گولہ باری سے ہلاک ہونے والے لبنانی صحافی عصام عبداللہ کو اسی 'مرکاوا ' ٹینکے گولے سے نشانہ بنایا گیا تھا۔

واشنگٹن میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارے تشویش ظاہر کر رہے ہیں کہ اسرائیل کو اسلحہ بھجوانا سویلینز کی ہلاکتوں پر امریکی اظہار تشویش سے مطابقت نہیں رکھتا۔ تاہم امریکی دفتر خارجہ کے ایک ذمہ دار افسر نے کہا ہے ' امریکہ اسرائیل پریہ واضح کرتا رہے گا کہ بین الاقوامی قوانین کا احترام کرتے ہوئے شہریوں کے نقصان سے گریز کرے۔'

پینٹاگون کے ایک بیان کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انتونی بلینکن نے کانگریس کو بتایا ہے کہ 'امریکہ کا اسرائیل کو فوری اسلحہ بھیجنا خود امریکی قومی سلامتی کے مفاد میں ہے۔

تفریح

ترقی پسند شاعر فیض احمد فیض کا آج 40 واں یوم وفات منایا جا رہا ہے

اردو ادب کے ناقدین غالب اور اقبال کے بعد فیض کو اردو کا سب سے بڑا شاعر مانتے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ترقی پسند شاعر فیض احمد فیض کا آج 40 واں یوم وفات منایا جا رہا ہے

ترقی پسند شاعر فیض احمد فیض کا آج 40 واں یوم وفات منایا جا رہا ہے۔

بر صغیر کے اس عظیم شاعر نے13 فروری 1911 کوبمقام سیالکوٹ آنکھ کھولی ۔ اردو ادب کے ناقدین غالب اور اقبال کے بعد فیض کو اردو کا سب سے بڑا شاعر مانتے ہیں ۔فیض کے کلام کا دھیما پن ان کے اسلوب کی نمایاں خصوصیت ہے۔

فیض احمد فیض نے اپنی شاعری کے ذریعے ظلم، بے انصافی اور جبر و استبداد کے خلاف ساری زندگی جدوجہد کی، انقلابی فکر اور عاشقانہ لہجے کو ایسا آمیز کیا کہ اردو شاعری میں نئی جمالیاتی شان پیدا ہوگئی۔

فیض ترقی پسند تحریک کے فعال رکن تھے ،انہیں لینن ایوارڈ بھی ملا، ایم اے او کالج امرتسر میں لیکچرر رہے ، فوج میں بطور کیپٹن محکمہ تعلقات عامہ میں کام کیا، لیفیٹنٹ کرنل کے عہدے پر ترقی پائی ،مختلف اخبارات اور ادبی رسالوں سے بھی  وابستہ رہے ۔

فیض احمد فیض کو9 مارچ 1951ون کو روالپنڈی سازش کیس میں گرفتار کیا گیا اور چار سال بعد 1955میں رہائی ملی

ناانصافی اور جبر کے خلاف آواز بلند کرنے والا یہ شاعر  20 نومبر 1984 کو لاہور میں خالق حقیقی سے جاملا  لیکن ان کے لکھے اشعار کی گونج آج بھی تابندہ ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ ریکارڈ

زرمبادلہ کے ملکی ذخائر کا مجموعی حجم 15.966 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا، اسٹیٹ بینک

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران  اضافہ ریکارڈ

زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر1.969 ارب ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2024 کے آغاز پر زرمبادلہ کے ملکی ذخائر کا حجم 13.997 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا، جس میں اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 9.390 ارب ڈالر اور بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 4.607 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

 8 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتہ میں زرمبادلہ کے ملکی ذخائر کا مجموعی حجم 15.966 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

جلاؤگھیراؤکیس: لاہور انسداد دہشت گردی عدالت سے علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری

ایف آئی آر میں کہا گیا  کہ علی امین گنڈا پور کے ساتھ آنے والے لوگوں نے2 پولیس والوں کو بھی زخمی کیا اور ان کے کہنے پر ٹال پلازہ پر گاڑیوں کے شیشے توڑے گئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جلاؤگھیراؤکیس: لاہور  انسداد دہشت گردی عدالت سے  علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے لاہور سیالکوٹ موٹروے پر جلاو گھراوّ اور گاڑیوں کی تور پھوڑ کے کیس میں وزیر اعلی خیبر  پختونخوا علی امین گنڈا پور کے  وارنٹ گرفتاری جا ری کر دیے۔
کیس کی سماعت لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے  لاہور کے تھانہ مناواں میں درج مقدمے کے تفتیشی افسر کی درخواست پر کی،تفتیشی افسر موّقف اختیار کیا کہ ملزم مقدمہ میں تفتیش کے لیے پیش نہیں ہوا لہٰذا ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں۔ 
جس پر عدالت نے علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
واضح رہے کہ ستمبر میں علی امین گنڈا پور کے خلاف لاہور کے تھانہ مناواں میں مقدمہ درج کیا گیا  تھا جس میں انسداد دہشت گردی ایکٹ، اقدام قتل سمیت 13 دفعات لگائی گئی تھیں۔
مقدمے کے متن کے مطابق سیالکوٹ انٹرچینج پر علی امین  اسلحہ سے لیس ایک جتھے کی قیادت کررہےتھے، ان کے کہنے پر ٹال پلازہ پرکھڑی گاڑیوں کو آگ لگانے کی کوشش کی گئی اور مسلح جھتے نے اے کے 47 کے ذریعے پولیس مزاحمت بھی کی۔
ایف آئی آر میں کہا گیا  کہ علی امین گنڈا پور کے ساتھ آنے والے لوگوں نے2 پولیس والوں کو بھی زخمی کیا اور ان کے کہنے پر ٹال پلازہ پر گاڑیوں کے شیشے توڑے گئے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll