پاکستان

فراڈ کیس، فواد چوہدری کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

عدالت نے اینٹی کرپشن حکام کے حوالے کرتے ہوئے انہیں کل دوبارہ کچہری میں پیش کرنے کا حکم دے دیا

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Dec 10th 2023, 2:53 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
فراڈ کیس، فواد چوہدری کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

فراڈ کیس،سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا۔

زیرحراست فواد چوہدری کو راولپنڈی کچہری میں پیش کیا گیا، انہیں بکتر بند گاڑی میں جوڈیشل کمپلیکس لایا گیا، جہاں ڈیوٹی مجسٹریٹ غلام مصطفٰی نے ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن کے حوالے کردیا اور انہیں کل دوبارہ کچہری میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

اینٹی کرپشن حکام نے ڈیوٹی جج سے فواد چوہدری کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ اینٹی کرپشن نے استدعا کی کہ فواد چوہدری سے 35 لاکھ روپے برآمد کرنے ہیں 7 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

مقامی عدالت نے اینٹی کرپشن کی استدعا مسترد کرتے ہوئے فواد چوہدری کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا اور انہیں کل دوبارہ کچہری میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

گزشتہ روز فواد چوہدری کا اسلام آباد سے ایک دن کا راہداری ریمانڈ لیا گیا تھا۔