جی این این سوشل

پاکستان

ایک جیل سے نکلنے کےلئے اور دوسرا جیل سے بچنے کےلئے الیکشن لڑ رہا ہے ، چیئرمین پیپلز پارٹی

ہمارا مقابلہ غربت مہنگائی اور بے روزگاری سے ہے، بلاول بھٹو زرداری

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ایک جیل سے نکلنے کےلئے  اور دوسرا جیل سے بچنے کےلئے الیکشن لڑ رہا ہے ، چیئرمین پیپلز پارٹی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے ایک جیل سے نکلنے کےلئے  اور دوسرا جیل سے بچنے کےلئے الیکشن لڑ رہا ہے اور ہم عوامی مسائل کے حل کےلئے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ہمارا مقابلہ غربت مہنگائی اور بے روزگاری سے ہے۔ ہم نفرت کی سیاست کو ختم کرنے آئے ہیں۔

کوہاٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہمیں کے پی میں کنونشن نہ کرنے کا کہا گیا، اور کہا گیا کہ صوبے میں سیکیورٹی خطرات ہیں، کہا گیا کے پی میں کسی اور کو وزیراعلیٰ بنانے کا فیصلہ ہوچکا ہے، لیکن میں یہاں کے کارکنوں اور امیدواروں کا شکر گزار ہوں، ہماری جماعت کے ورکرز کنونشن تمام خدشات کے باوجود کامیاب رہے، اور ثابت ہوا کہ کے پی میں بھٹو زندہ ہے اور رہے گا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ جیالے ہمیشہ الیکشن کے لیے تیار ہیں، ملک کے تمام مسائل کا حل پی پی کے منشور میں موجود ہے، ہمارا کوئی سیاسی مخالف نہیں، ہمارا مقابلہ سیاستدانوں سے نہیں غربت اور مہنگائی سے ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے جیالے مشکل وقت میں پارٹی کے ساتھ ہیں، یہ جماعت اشرافیہ کی نہیں عوام کی جماعت ہے، روٹی، کپڑا اور مکان نعرہ غریب کے مسائل حل کرنے کے لیے دیے، چاہتے ہیں گھر گھر صحت کی سہولیات پہنچائیں۔

پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ ایک شخص جیل سے نکلنے کے لیے الیکشن لڑنا چاہتا ہے، پیپلز پارٹی کا مقابلہ نہ تو کوئی کھلاڑی کر سکتا ہے نا کوئی اور، فروری میں پرانی اور تقسیم کی سیاست کو دفن کردیں گے، کوئی تیار نہ ہو، ہم الیکشن کے لیے تیار ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ قوم کو بتانا ہوگا کہ قائد عوام کے قتل میں سہولتکار کون تھا، آمر اور کچھ سیاست دان شہید بھٹو کے قتل کے سہولتکار تھے۔

تفریح

معروف ہدایتکارہ فرح خان کی والدہ انتقال کر گئیں

شاہ رخ خان فرح خان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کے لیے پہنچے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

معروف ہدایتکارہ فرح خان کی والدہ انتقال کر گئیں

ممبئی : بالی ووڈ کی معروف کوریوگرافر اور ہدایتکارہ فرح خان کی والدہ کا 79 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا ہے۔ فرح خان کی والدہ کی وفات کی خبر سے بالی ووڈ انڈسٹری میں صدمے کی لہر دوڑ گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان گزشتہ رات ہی فرح خان سے تعزیت کے لیے ان کے گھر پہنچ گئے تھے۔ شاہ رخ خان کے ساتھ ان کی اہلیہ گوری خان اور بیٹی سہانا بھی تھیں۔

شاہ رخ خان اور فرح خان کی دوستی بہت پرانی ہے۔ دونوں نے متعدد فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے۔ شاہ رخ خان نے فرح خان کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

علاوہ ازیں بالی ووڈ کی دیگر شخصیات نے بھی فرح خان کے گھر جا کر ان سے تعزیت کی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عالمی برادری فلسطین کے معاملے پر اپنی ذمہ داری پوری کرے، وزیراعظم

عالمی برادری اسرائیل کے جنگی جرائم کا محاسبہ کرتے ہوئے اسے انصاف کے کٹہرے میں لائے،شہباز شریف

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عالمی برادری فلسطین کے معاملے پر اپنی ذمہ داری پوری کرے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے فلسطین کے علاقے خان یونس میں جاری اسرائیلی فورسز کی پرتشدد کارروائیوں کی شدید مذمت اور گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری اسرائیل کے جنگی جرائم کا محاسبہ کرتے ہوئے اسے انصاف کے کٹہرے میں لائے، فلسطین میں انسانی المیہ جنم لے چکا ہے،اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔

وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ خان یونس میں اسرائیل کی بربریت کے باعث ڈیڑھ لاکھ سے زائد فلسطینی بے گھر ہوئے ہیں،خان یونس کے محاصرے سے علاقے میں اشیائے خور و نوش اور دیگر ضروریات زندگی کی فراہمی معطل ہو کر رہ گئی ہے،فلسطین میں انسانی المیہ جنم لے چکا ہے،اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیلی فورسز فلسطینیوں کی نسل کشی کے سنگین جرم کا ارتکاب کر رہی ہیں،پاکستان نے عالمی عدالت انصاف میں اپنے بیان میں فلسطینیوں کے حق خود ارادیت اور اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر بھرپور آواز اٹھائی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم یہ مطالبہ دہراتے ہیں کہ عالمی عدالت انصاف کے فلسطین کی صورتحال کے حوالے سے حالیہ فیصلے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کرایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اب تک پاکستان سے پاکستان ائیر فورس کے 6 جہازوں کے ذریعے 1200 ٹن اور 3 بحری جہازوں کے ذریعے 1500 ٹن امدادی سامان فلسطین بھجوایا جا چکا ہے، پاکستان کے میڈیکل کالجز میں فلسطین کے میڈیکل کے طلباء کے لیے خصوصی انتظام کی ہدایت کی ہے تاکہ وہ اپنی تعلیم کا سلسلہ جاری رکھ سکیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ عالمی برادری اسرائیل کے جنگی جرائم کا محاسبہ کرتے ہوئے اسے انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرے،پاکستانی حکومت اور عوام اپنے فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑی ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

فواد چوہدری کا جماعت اسلامی اور جے یو آئی کامیاب سیاست کیلئے مشورہ

جماعت اسلامی اور  جے یو آئی کو کامیاب سیاست کیلئے عمران خان سے اتحاد کرنا پڑے گا، فواد چوہدری

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

فواد چوہدری کا جماعت اسلامی اور جے یو آئی کا میاب سیاست کیلئے مشورہ

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے جماعت اسلامی اور جے یو آئی کو کامیاب سیاست کے لئے مشورہ دے دیا۔

فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی اور  جے یو آئی کو کامیاب سیاست کیلئے عمران خان سے اتحاد کرنا پڑے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کامیاب عوامی شو پر جماعت اسلامی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، جماعت اسلامی ، جے یوآئی اور جی ڈی اے اگر کامیاب سیاست کرنا چاہتی ہیں تو انہیں بانی پی ٹی آئی سے اتحاد کرنا پڑے گا، ورنہ ان کی عشروں سے جاری بے نتیجہ سیاست ہی جاری رہے گی۔

سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ان جماعتوں کا اتحاد سب کے مفاد میں ہے، اسد قیصر اور محمودخان اچکزئی ان معاملات پر تیزی دکھائیں تاکہ ملک سے فراڈ کا خاتمہ ہو اور عوامی حکومت قائم کی جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو اس وقت عوامی قوت دکھانے کیلئے ان جماعتوں کی تنظیم کی ضرورت ہے کیونکہ تحریک انصاف کی تنظیم اس وقت مقدمات اور جیلوں کی زد میں ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll