بھارت نے مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے ہر موقع کو مسلسل ناکام بنایا ہے، مشعال ملک
کشمیری حریت رہنما محمد یاسین ملک کے لیے منصفانہ اور شفاف ٹرائل پر زور دیتے ہوئے مشعال ملک نے کہا کہ مودی کا پورا انتخابی بیانیہ یاسین ملک کو سزائے موت سنائے جانے کے گرد گھوم رہا ہے


وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق و ترقی نسواں مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ ہندوستان نے مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے ہر موقع کو مسلسل ناکام بنایا ہے۔
کشمیری حریت رہنما محمد یاسین ملک کے لیے منصفانہ اور شفاف ٹرائل پر زور دیتے ہوئے مشعال ملک نے کہا کہ مودی کا پورا انتخابی بیانیہ یاسین ملک کو سزائے موت سنائے جانے کے گرد گھوم رہا ہے۔ وہ بھارت کے غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور اقوام متحدہ کے کردار پر توجہ کے عنوان سے منعقدہ کشمیر کانفرنس سے خطاب کررہی تھیں۔ تقریب کا انعقاد انسانی حقوق کے عالمی دن کی مناسبت سے ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان نے کیا تھا۔
معاون خصوصی مشعال ملک نے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کی 2018 اور2019 کی دو رپورٹس پر عالمی توجہ کی ضرورت پر زور دیا تاکہ بھارت کے غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکا جا سکے۔
انہوں نے بین الاقوامی انسانی حقوق کے مبصرین کی مقبوضہ جموں کشمیر تک محدود رسائی پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے بھارت کی طرف سے مسلط کردہ معلومات اور مواصلات کی بندش پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان نے مقبوضہ جموں کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی اصل تصویر بین الاقوامی برادری تک پہنچنے سے روک دی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں زمینی صورتحال اس سے کہیں زیادہ سنگین ہے جس کی اطلاع دنیا کو پہنچ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کے غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر کی زمین گمنام قبروں سے بھری پڑی ہے۔ بھارت کشمیریوں کو بے دریغ قتل کر رہا ہے اور اہل خانہ اپنے پیاروں کی لاشوں کا انتظار کرتے رہ گئے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت عصمت دری کو خواتین، مردوں اور بچوں کے خلاف ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔مشعال ملک نے کہا کہ اقوام متحدہ، جو کہ ابتدائی طور پر کشمیر اور فلسطین جیسے عالمی تنازعات کو پرامن طریقے سے حل کرنے کے لیے بنایا گیا تھا، بھارت کو جموں و کشمیر میں اپنی منظور کردہ قراردادوں اور انسانی حقوق کے کنونشنز پر عمل کرنے میں ناکام رہا ہے۔

بھارت کو بھرپور جواب دینا جانتے ہیں: اسحاق ڈار
- 7 hours ago

صدر زرداری کو ہٹانے کی افواہیں بے بنیاد ہیں ، سب ایک پیج پر ہیں: محسن نقوی
- 8 hours ago

نو محرم الحرام آج ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منایا گیا
- 7 hours ago

ملک کے مختلف شہروں میں آج رات بارش کا امکان ، محکمہ موسمیات
- 7 hours ago

وزیر اعظم کی ، ترکیہ اور آذربائیجان کے صدور سے ملاقات، برادرانہ یکجہتی کا مظاہرہ
- 8 hours ago

بھارتی ٹیم کا دورہ بنگلا دیش ملتوی، سیریز اب ستمبر 2026 میں ہوگی: بی سی سی آئی
- 8 hours ago

لاہور میں نائجیرین خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم 12 گھنٹے میں گرفتار
- 7 hours ago

بنوں میں جرگے پر مسلح حملہ، ایک شخص جاں بحق اور تین زخمی
- 8 hours ago

ماسکو کی جانب یوکرینی ڈرون حملہ ناکام، روسی فضائی دفاع نے 94 ڈرونز تباہ کر دیے
- 7 hours ago

بجٹ کے خلاف افواہیں اپنوں نے پھیلائیں، حکومت ختم ہونے کا خطرہ تھا: علی امین گنڈاپور
- 10 hours ago

شاداب خان کے دائیں کندھے کی کامیاب سرجری، کم از کم 3 ماہ کرکٹ سے دور رہیں گے
- 10 hours ago
نواز شریف کی عمران خان سے ملاقات کی خبریں قیاس آرائیاں ہیں، : اسحاق ڈار
- 7 hours ago