دنیا
غزہ کی جنگی صورت حال میں مدد کے لیے تیار ہیں، صدر ولادیمیر پیوٹن
بڑھتے ہوئے تشدد کے جواب میں اسرائیل نے شمالی غزہ کے شہریوں کو جنوب کی طرف جانے کے لیے انخلاء کے احکامات جاری کیے ہیں
ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے غزہ میں شہریوں کی تکالیف کو کم کرنے اور جاری تنازعے کو کم کرنے میں مدد فراہم کرنے کے لیے روس کی رضامندی کا اظہار کیا ہے۔
کریملن نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ پوٹن نے دہشت گردی کو اس کی تمام شکلوں میں مسترد کرنے اور اس کی مذمت کی توثیق کی، شہری آبادی کے لیے سنگین نتائج پیدا کیے بغیر دہشت گردی کے خطرات کا مقابلہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔غزہ میں جنگ بندی کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کی حمایت کے باوجود، جسے بدقسمتی سے امریکہ نے ویٹو کر دیا تھا، روس غزہ میں انسانی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے بین الاقوامی نگرانی کے مشن کی وکالت جاری رکھے ہوئے ہے۔
غزہ میں فوری طور پر انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کے لیے اقوام متحدہ کی قرارداد کو سلامتی کونسل کے ارکان کی اکثریت اور پاکستان سمیت 97 ممالک کی حمایت کے باوجود امریکی ویٹو کا سامنا کرنا پڑا۔ حماس کے ساتھ تنازعات میں مصروف اسرائیل نے اس گروپ کو تباہ کرنے اور یرغمالیوں کو آزاد کرنے کا عزم کیا ہے۔
بڑھتے ہوئے تشدد کے جواب میں اسرائیل نے شمالی غزہ کے شہریوں کو جنوب کی طرف جانے کے لیے انخلاء کے احکامات جاری کیے ہیں، جس سے آبادی میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ تاہم، بین الاقوامی امدادی گروپ ان احکامات پر تنقید کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ غزہ میں کہیں بھی عام شہریوں کے لیے محفوظ نہیں ہے، بشمول ہسپتال، پناہ گاہیں اور پناہ گزین کیمپ بھی محفوظ نہیں ہے ۔
اقوام متحدہ نے شہریوں کے لیے محفوظ زون بنانے کی اسرائیل کی کوششوں کی مذمت کرتے ہوئے انہیں ناقابل عمل قرار دیا ہے اور یہ سائنسی استدلال پر مبنی نہیں ہے۔ ناروے کی پناہ گزینوں کی کونسل نے غزہ کی صورت حال کو عصر حاضر میں کسی بھی شہری آبادی پر بدترین حملوں میں سے ایک کے طور پر بیان کیا ہے، موسم سرما کے قریب آتے ہی صحت عامہ کے سنگین نتائج کی تنبیہ کی ہے۔
دنیا
اسرائیل کے لبنان میں حملے جاری ، 5 ہیلتھ ورکر جاں بحق
اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں فضائی حملے میں حزب اللہ کے2کمانڈرز کے مارے جانے کا دعویٰ کیا ہے
اسرائیل کے لبنان میں فضائی حملے جاری ہیں ، تازہ ترین صورتحال کے مطابق حملوں میں 5 ہیلتھ ورکر جاں بحق ہو ئے ہیں۔
اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کیساتھ جاری لڑائی میں ریزرو فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ حزب اللہ کے ساتھ جھڑپوں میں ایک فوجی زخمی بھی ہوا۔
اسرائیلی فوج نے گزشتہ رات جنوبی لبنان اور بیروت میں حزب اللہ کے ہتھیاروں کے ذخیرے پر حملے کا دعویٰ بھی کیا ہے،دوسری جانب اسرائیل کے لبنان پر فضائی حملے میں 5 پیرا میڈکس بھی جاں بحق ہو گئے ۔
اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں فضائی حملے میں حزب اللہ کے2کمانڈرز کے مارے جانے کا دعویٰ کیا ہے، اسرائیلی فوج کے مطابق مارےگئے حزب اللہ کمانڈر احمد مستغیٰ اور محمد علی حمدان شمالی اسرائیل پر حملوں میں ملوث تھے۔
تجارت
بجلی پیدا کرنے والے پاور پلانٹس کو ہی ادائیگیاں کی جائیں گی، گوہر اعجاز
وفاقی کابینہ نے پہلے 5 آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے ختم کرنے کی منظوری دے دی ہے
سابق نگراں وزیر تجارت گوہر اعجاز نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ایکس پر جاری کردہ اپنے بیان میں کہا کہ 40 خاندانوں کے 107 آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات حتمی مرحلے میں داخل ہورہے ہیں ۔
وفاقی کابینہ نے پہلے 5 آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے ختم کرنے کی منظوری دے دی ہے، ان آئی پی پیز نے کئی سالوں تک بمشکل کوئی بجلی پیدا کیے بغیر سالانہ 100 ارب روپے وصول کیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بجلی صارفین ان آئی پی پیز کو کیپسٹی پیمنٹ کی ادائیگی کرتے رہے ہیں، آئی پی پیز کی ٹاسک فورس ملکی معاشی و سماجی بقا کیلئے کوششیں کر رہی ہے، آئی پی پیز کے معاہدوں کو ٹیک اینڈ پے پر منتقل کرنا ہی مقصد ہے، بجلی پیدا کرنے والے پاور پلانٹس کو ہی ادائیگیاں کی جائیں گی۔
تجارت
سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی ریکارڈ
ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 429 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 32ہزار 510 روپے ہے
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کی کمی کی گئی ہے جسکے بعد سونے کی قیمت 2 لاکھ 71 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 429 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 32ہزار 510 روپے ہے ، دوسری جانب اگر عالمی منڈی میں دیکھا جائے تو بازار میں سونے کا بھاؤ 4 ڈالر کم ہوکر 2613 ڈالر فی اونس ہو گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کا مزید کہنا ہے کہ رواں ہفتے فی تولہ سونے کا بھاؤ 4300 روپے کم ہوا ہے جبکہ سونے کی عالمی قیمت رواں ہفتے 40 ڈالر فی اونس کم ہوئی ہے۔
-
پاکستان 22 گھنٹے پہلے
اسلام آباد ہائیکورٹ کا خیبرپختونخوا ہاؤس ڈی سیل کرنے کا حکم
-
پاکستان 2 دن پہلے
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیش گوئی کر دی
-
علاقائی 2 دن پہلے
سندھ ہائی کورٹ نے بجلی کے بلوں میں ٹیکس وصولی کے خلاف درخواست مسترد کر دی
-
تجارت 18 گھنٹے پہلے
سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی ریکارڈ
-
پاکستان 2 دن پہلے
آئینی ترامیم،حکومت نے مولانا فضل الرحمان کی تجاویز مان لیں
-
دنیا ایک دن پہلے
تاریخ کا بدترین طوفان امریکی ریاست فلوریڈا سےٹکرا گیا
-
پاکستان ایک دن پہلے
پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کو جیل سے رہا کردیا گیا
-
تجارت 2 دن پہلے
پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں نیا سنگ میل ،پہلی بار 86 ہزار کی سطح عبور