اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان کی 3 جبکہ شاہ محمود قریشی کی 2مقدمات میں ضمانتیں منظور کی ہیں
اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی توڑ پھوڑ کے 3 اور شاہ محمود قریشی کی 2 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں منظور کر لیں۔
اے ٹی سی کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے درخواستوں پر سماعت کی، دوران سماعت پراسیکیوٹر راجہ نوید اور پی ٹی آئی کے وکلاء سردار مصروف اور خالد یوسف عدالت میں پیش ہوئے۔
اے ٹی سی جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی ضمانتیں 30، 30 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کیں، جج نے کہا کہ شاہ محمود قریشی اور بانی پی ٹی آئی کی ضمانتیں منظور کی جاتی ہیں۔
پراسیکیوٹر راجہ نوید نے عدالت کو بتایا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں نے جان بوجھ کر احتجاج کروایا، بانی پی ٹی آئی نے عوام کو ورغلایا اور اشتعال پیدا کرنے کی کوشش کی، پی ٹی آئی رہنماؤں کو غیر ضروری نرمی دی جا رہی ہے۔
انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ شاہ محمود قریشی اور بانی پی ٹی آئی کی ضمانتیں خارج کی جائیں، جج نے پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ شاہ محمود قریشی اور بانی پی ٹی آئی موقع پر تو موجود نہیں تھے؟
پراسیکیوٹر راجہ نوید نے بتایا کہ شاہ محمود قریشی اور بانی پی ٹی آئی موقع پر موجود نہیں تھے جس پر جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کہا کہ دیگر شریک ملزمان کی ضمانتیں کنفرم ہو چکی ہیں۔
گوجرانوالہ میں بیٹیوں نے باپ کو رسیوں سے باندھ کر آگ لگا دی،متاثرہ شخص جاں بحق
- ایک گھنٹہ قبل
گجرات میں 6بھائیوں کی 6 بہنوں کیساتھ سادگی سے شادی ،منفرد روایت قائم
- 40 منٹ قبل
پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم اپنے عہدے سے سبکدوش
- ایک گھنٹہ قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک گھنٹہ قبل
غزہ :حماس کی جوابی کارروائی میں اسرائیلی فوج کا کیپٹن اور میجر ہلاک، 4 سپاہی زخمی
- 5 منٹ قبل
پاکستان میں رمضان المبارک اور عیدالفطر کے آغاز کی متوقع تاریخیں سامنے آگئیں
- 25 منٹ قبل