Advertisement
پاکستان

عام انتخابات ، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران ، آر اوز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

خیبرپختونخوا کے 36 اضلاع کے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران تعینات ہوں گے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Dec 12th 2023, 2:26 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
عام انتخابات ، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران ، آر اوز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

8 فروری کے عام انتخابات کے سلسلے میں ایک اہم پیش رفت ہوئی ہے، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابات کے لیے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران( ڈی آر اوز) ، ریٹرننگ افسران ( آر اوز) اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران ( اے آر اوز) کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق خیبرپختونخوا کے 36 اضلاع کے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران تعینات ہوں گے ، پنجاب کے 41 اضلاع میں سے 40 کے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز ڈی آر اوز ہوں گے جبکہ ڈائریکٹر جنرل ڈی جی خان ڈویلپمنٹ اتھارٹی محمد خالد منظور کو ڈی آر او تونسہ تعینات کیا گیا ہے۔

Advertisement