ملاقات میں ریاستی اداروں کی جاری نجکاری اور مستقبل میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا


اسلام آباد میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزعابی نے نگران وزیر نجکاری فواد حسن فواد سے ملاقات کی جس میں ریاستی اداروں کی جاری نجکاری اور مستقبل میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
واضح رہے کہ پاکستان کی نگراں حکومت نے ستمبر میں کہا تھا کہ 10 سرکاری کمپنیوں میں گورننس کو بہتر بنانےاور نجکاری کی کوششوں شروع کی گئی ہیں ۔ یہ قدم بین الاقوامی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف کے بیل آؤٹ کے تحت اصلاحات کے پروگرام کا حصہ بھی ہے۔
آئی ایم ایف کی جانب سے تین بلین ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج کے تحت ریاستی ملکیتی اداروں، جن کے نقصانات حکومت کے لیے مالی بوجھ بنے ہوئے ہیں، کو بہتر گورننس، سرمایہ کاری اور نجکاری کے عمل سے گزارنے کا پروگرام ہے۔ ستمبر میں جاری کردہ وزارت خزانہ کے اعداد وشمار کے مطابق، 2020 تک، یہ سرکاری ادارے پانچ سو ارب روپے کے نقصان کا باعث بن چکے ہیں۔
نگران وزیر فواد حسن فواد نے اماراتی سفیر کو پاکستان میں جاری نجکاری کے عمل اور مستقبل قریب میں پیدا ہونے والے سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کیا جو سرمایہ کاری کے حوالے سے پرکشش منافع کا باعث بن سکتے ہیں۔ دونوں شخصیات نے باہمی دلچسپی اور تعاون کے مختلف امور پر تفصیلی بات چیت کی۔
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 3 days ago

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- an hour ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 3 days ago

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 21 hours ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 20 hours ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- a day ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 days ago

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- an hour ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- a day ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 days ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 3 days ago

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 6 hours ago

