غزہ کی صورتحال اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا


چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے اپنے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبد اللہیان سے ٹیلی فونک رابطہ،غزہ کی صورتحال اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وانگ یی نے کہا کہ فلسطین اسرائیل تنازع پر چین کا مؤقف جنگ بندی اور تنازعات کو جلد از جلد ختم کرنے، انسانی امداد کو یقینی بنانے اور دو ریاستی حل کی طرف واپسی ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ امیر عبداللہیان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت کے دوران غزہ میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کے لئے چین کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے واضع کیا کہ ایران خواتین اور بچوں کے قتل کی مخالفت کرتا ہے اور غزہ میں فوری جنگ بندی اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی فراہمی کے لئے راہداریوں کو کھولنے کا حامی ہے۔اقوام متحدہ کو مسئلہ فلسطین کے مستقبل کے حل میں اہم کردار ادا کرنا چاہیے۔
چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کے ملک کا موقف عرب ممالک کے موقف سے مطابقت رکھتا ہے اور اسلامی ممالک و عالمی برادری سے بہت زیادہ ہم آہنگ ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیابھر کے ممالک کوغزہ کی صورتحال پر مضبوط آواز بلند کرنی چاہیے اور تنازعات پر زیادہ متحد موقف بنانا چاہیے۔
وانگ یی نے کہا کہ چین کا خیال ہے کہ فلسطین کے مستقبل سے متعلق کسی بھی انتظام کو فلسطینی عوام کی خواہشات کا مکمل عکاس ہونا چاہیے،فلسطینی عوام کے ریاستی اور خود ارادیت کے حق کا مکمل احترام کرنا چاہیے اور “فلسطین کی ملکیت، فلسطینی قیادت اور فلسطینیوں کے زیر انتظام کے اصول پر عمل پیرا ہونا چاہیے۔
انہوں نے اس موقع پرچین ک طرف سے ایران کے ساتھ مواصلات کو مضبوط بنانے، باہمی اعتماد کو مستحکم کرنے، تعاون کو وسعت دینے اور بین الاقوامی اور کثیر جہتی مواقع پر ایران کے ساتھ ہم آہنگی اور تعاون کو بڑھانے اور حقیقی کثیرالجہتی پر عمل کرنے ، دونوں ممالک اور ترقی پذیر ممالک کے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی مساوات اور انصاف کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ چین ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو مسلسل بہتر بنانے، خطے کے ممالک کے اتحاد اور تعاون کو فروغ دینے اور علاقائی امن و سلامتی کے لئے ایران اور سعودی عرب کے باہمی تعلقات میں بہتری کی حمایت کرتا ہے۔امیر عبداللہیان نے ایران اور سعودی عرب کے درمیان ثالثی پر چین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایران مختلف شعبوں میں چین کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے اور باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔

بزدلانہ حملے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے، دہشت گردوں کو کہیں پناہ نہیں ملے گی، سرفراز بگٹی
- 9 hours ago

بلوچستان کے ضلع تربت سے 3 افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
- 8 hours ago

وزیر اعظم کی ہدیت پر سٹہ مافیا اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائیاں جاری، چینی کی قیمتوں میں کمی آنا شروع
- 7 hours ago

کراچی :منگیتر سے جھگڑے پر 17 سالہ میڈیکل کی طالبہ نے خودکشی کرلی
- 8 hours ago

ڈہرکی :رکن سندھ اسمبلی جام مہتاب کی گاڑی پر فائرنگ، ڈرائیور اور ایک سکیورٹی گارڈ جاں بحق
- 11 hours ago

شمالی مقدونیہ : نائٹ کلب میں خوفناک آتشزدگی ، 51 افراد ہلاک، 100 کے قریب زخمی
- 12 hours ago

صدرمملکت، وزیراعظم، وزیرداخلہ سمیت سیاسی رہنماؤں کی نوشکی میں دھماکے کی مذمت
- 9 hours ago

راولپنڈی پولیس کی کارروائی،10 سالہ بچی سے نازیبا حرکات کرنے والا ملزم گرفتار
- 11 hours ago

جعفر ایکسپریس پر ایک سیاسی جماعت کے سوشل میڈیا نے وہی پراپیگنڈا کیا جو انڈین میڈیانے کیا،راناثنااللہ
- 10 hours ago

پنجاب حکومت تاریخی ورثے کی بحالی کیلئے لاہور اتھارٹی فار ہیری ٹیج ریوائیول قائم کر دی
- 12 hours ago

سانحہ جعفر ایکسپریس: کوئٹہ سے چمن کے لئے ٹرین سروس بحال
- 9 hours ago

ماضی کی طرح ایک بار پھر نیشنل ایکشن پلان بنا کر عملدرآمد کی ضرورت ہے،اسپیکر ایازصادق
- 8 hours ago