ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب 24 دسمبر کو شام تین بجے ہوگی


اسلام آباد: اسلام آباد ٹینس کمپلیکس کے زیر اہتمام اور سندھ سپورٹس بورڈ کے تعاون سے 9ویں بے نظیر بھٹو شہید نیشنل ٹینس چیمپئن شپ 18 دسمبر سےاسلام آباد ٹینس کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہو گی۔
چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی سینیٹر تاج حیدر نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ کامران خلیل ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کے فرائض سر انجام دیں گے۔
چیمپئن شپ میں ملک بھر تین سو سے زائد مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ چیمپئن شپ میں 13 کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز سنگلز اینڈ ڈبلز، لیڈیز سنگلز ، بوائز انڈر 18، گرلز انڈر 18، بوائز انڈر 14، گرلز انڈر 14، گرلز بوائز انڈر 12، گرلز اینڈ بوائز انڈر 10، سپیشل چیلڈ اور سینئر 45 پلس کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں۔
ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر فضل سبحان نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کا کوالیفائنگ اور مین رائونڈ 18 دسمبر سے شروع ہو گا۔ کوارٹر فائنل 22دسمبر کو، سیمی فائنل مقابلے 23 دسمبر کو جبکہ فائنل مقابلے 24 دسمبر کو کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب 24 دسمبر کو شام تین بجے ہوگی جس میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، اسناد، کیش ایوارڈ کے علاوہ دیگر انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

سندھ حکومت کا 22 مارچ کو تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان
- 15 گھنٹے قبل

کویت میں ڈرائیونگ کے دوران نقاب پہننے والی خواتین پر پابندی عائد کر دی گئی
- 6 منٹ قبل

طورخم تجارتی گزرگاہ آج 25 روز بعد کھولنے کا فیصلہ
- 2 گھنٹے قبل

فلسطینی اسلامی جہاد القدس بریگیڈ کے ترجمان ابو حمزہ اسرائیلی حملوں میں شہید
- 2 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف آج سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوں گے
- ایک گھنٹہ قبل

ملکی سلامتی سے بڑا کوئی ایجنڈا ،کوئی تحریک ، کوئی شخصیت نہیں، سید عاصم منیر
- 14 گھنٹے قبل

اسٹار فٹبالر لیونل میسی انجری کے باعث ورلڈ کپ کوالیفائرز کے 2 میچز سے باہر
- 2 گھنٹے قبل

سابق امریکی صدر جان ایف کینیڈی کے قتل سے متعلق تمام خفیہ دستاویزات جاری کر دی گئیں
- 2 گھنٹے قبل
تہران میں یوم پاکستان منایا جائے گا،سفیر مدثرٹیپو
- 13 گھنٹے قبل

تحریک انصاف نے ثابت کر دیا کہ ان کی اولین ترجیح ملکی سلامتی نہیں بلکہ بانی ہے،وزیر دفاع
- 13 گھنٹے قبل
محکمہ کھیل کے زیراہتمام بلوچستان میں یوم پاکستان کی مناسبت سے کھیلوں کے مقابلے جاری
- 5 گھنٹے قبل

روسی صدر کا امریکی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ، یوکرین جنگ سمیت دیگر امور پر گفتگو
- 2 گھنٹے قبل