چینی بحران: حکومتی قیمت نظرانداز، ملک بھر میں چینی 200 روپے فی کلو فروخت ہونے لگی
اسلام آباد میں بھی چینی 195 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے، جبکہ لاہور میں نرخ 180 سے 190 روپے کے درمیان ہیں


حکومت کی جانب سے چینی کی قیمت 173 روپے فی کلو مقرر کیے جانے کے باوجود، ملک بھر میں عوام کو یہ نرخ کہیں بھی دستیاب نہیں۔ کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں چینی 180 سے 195 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے، جبکہ ریٹیل قیمت بعض علاقوں میں 200 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے۔
کراچی کے متعدد علاقوں میں دکاندار چینی 190 روپے فی کلو بیچ رہے ہیں، جبکہ لاہور کے بازاروں میں چینی کی قلت شدت اختیار کر چکی ہے۔ اگرچہ کئی دکانوں پر 173 روپے کا سرکاری نرخ درج ہے، مگر حقیقت میں چینی دستیاب نہیں۔
اکبری منڈی سے سپلائی بند، شوگر ملز کی فروخت معطل
لاہور کی سب سے بڑی تھوک منڈی اکبری مارکیٹ کے تاجروں کے مطابق شوگر ملز کی جانب سے چینی کی سپلائی بند ہے۔ دکانداروں کا کہنا ہے، "جب منڈی میں چینی نہیں آ رہی تو ہم بیچیں کہاں سے؟"۔ شوگر ڈیلرز نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ دنوں میں نہ صرف قیمتوں میں مزید اضافہ متوقع ہے بلکہ قلت بھی مزید بڑھ سکتی ہے۔
اسلام آباد میں بھی چینی 195 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے، جبکہ لاہور میں نرخ 180 سے 190 روپے کے درمیان ہیں۔
کریک ڈاؤن، گرفتاریوں اور جرمانوں کا سلسلہ جاری
پنجاب میں مقررہ نرخ سے زائد پر چینی فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 149 افراد گرفتار، 27 مقدمات درج اور 2,665 افراد کو جرمانے کیے جا چکے ہیں۔
حکومت کا چینی درآمد کرنے کا فیصلہ
چینی کی قلت پر قابو پانے کے لیے وفاقی حکومت نے مزید 2 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے ترجمان کے مطابق چینی کی پہلی شپمنٹ ستمبر کے اوائل میں پاکستان پہنچے گی۔ ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ سے چینی کی خریداری میں ڈسکاؤنٹ بھی حاصل کیا گیا ہے۔
ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کا حکم
وفاقی حکومت نے صوبائی حکومتوں کو ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت کارروائی اور خفیہ ذخائر کی نشاندہی کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ ذخیرہ اندوزی میں ملوث افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے احکامات بھی دیے گئے ہیں۔

اسحاق ڈار اور آرمینیائی وزیر خارجہ کے مابین ٹیلیفونک رابطہ، سفارتی تعلقات کے قیام پرغور
- 9 hours ago

ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 3.57 فیصد تک جا پہنچی، ٹماٹر، آٹا اور چکن مزید مہنگے
- 4 hours ago

ایرانی صدر کا سیلاب متاثرین سے اظہارِ یکجہتی، پاکستان کو ہر ممکن مدد کی پیشکش
- 4 hours ago

حکومت کا سیلاب متاثرین کو بجلی بلوں میں ریلیف دینے کا فیصلہ
- 4 hours ago

دریائے سندھ میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ، این ڈی ایم اے کا ہنگامی الرٹ جاری
- 4 hours ago

تحریک انصاف کے مزید ارکان کا کمیٹیوں سے استعفیٰ، پارٹی نے پارلیمانی عمل سے مکمل لاتعلقی اختیار کرلی
- 4 hours ago

تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز: پاکستان کا افغانستان کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ
- 7 hours ago

ایشیا ڈیولپمنٹ بینک کی پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے 3 ملین ڈالر کی ہنگامی امداد
- 6 hours ago

امریکی ٹیرف کے بعد بھارتی روپیہ ڈالر کے مقابلے میں تاریخی کم ترین سطح پر پہنچ گیا
- 5 hours ago

وزیر آباد میں فلڈ ریلیف کیمپ عارضی نکلا، مریم نواز کے دورے کے بعد متاثرین واپس، کیمپ بند
- 4 hours ago

ایرانی صدر کا وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ، سیلابی صورتحال میں مدد کی پیشکش
- 8 hours ago

راولپنڈی: گاڑی میں دم گھٹنے کے باعث دو بچے جاں بحق ہوگئے
- 9 hours ago