50فیصد سے زیادہ امیدواروں نے امتحان پاس کیا


اسلام آباد: پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے صدر ڈاکٹر رضوان تاج نے کہا ہے کہ پی ایم ڈی سی نے بیرون ملک سے ایم بی بی ایس کرنے والے امیدواروں کے لئے نیشنل رجسٹریشن ایگزامینیشن (این آر ای) امتحان کا دوسرا مرحلہ کامیابی سے منعقد کیا۔ مذکورہ امتحان میں 367 امیدواروں نے شرکت کی۔
امیدواروں کو بہترین ممکنہ سہولیات فراہم کی گئیں تاکہ وہ اچھے ماحول میں امتحان دینے کے قابل ہوسکیں۔ 50فیصد سے زیادہ امیدواروں نے امتحان پاس کیا۔
یہ امتحان نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز نے کونسل کے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق لیا تھا۔ یہ امتحان 10 دسمبر 2023 کو کمبائنڈ ملٹری ہسپتال (سی ایم ایچ) میں منعقد ہوا۔این آرای کا مقصد ایک گریجویٹ کی قابلیت، علم اور مہارت کو جانچنا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ وہ مستند ڈاکٹر ہوں کیونکہ انہیں مریضوں کا آزادانہ علاج کرنے کا لائسنس دیا جائے گا۔ این آر ای اسکلز؍کلینیکل ایگزام ان بنیادی مہارتوں کی نمائندگی کرتا ہے جو مریض کو سنبھالنے اور انتظام کرنے کے لیے لازمی ہیں جن کی عدم موجودگی میں مریضوں کو شدید خطرہ لاحق ہوتا ہے۔
قبل ازیں غیر ملکی میڈیکل گریجویٹس کے لئے این آر ای ۔1 امتحان کا انعقاد ہو چکا ہے۔ جو ایم سی کیوز پر مبنی بنیادی اور کلینیکل سائنسز کا جائزہ امتحان تھا۔ این آر ای مرحلہ۔ 1 کو کامیابی کے ساتھ کلیئر کرنے والے امیدوار این آر ای مرحلہ۔ 2 کے لیے اہل ہو گئے ۔نیشنل رجسٹریشن ایگزامینیشن پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے زیر انتظام ایک معیاری ٹیسٹ ہے۔

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے اضافہ
- 9 hours ago

بنوں: ایف سی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام، 6 اہلکار زخمی
- 8 hours ago
آئی سی سی رینکنگ جاری ،روسٹن چیز آل راؤنڈرز سمیت کئی کھلاڑی سر فہرست
- 9 hours ago

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں قاسم و سلیمان کی امریکی نمائندہ رچرڈ گرینل سے ملاقات
- 9 hours ago

26 نومبر احتجاج کیس: پی ٹی آئی کی سینئر قیادت کے وارنٹ گرفتاری جاری
- 4 hours ago

جے یو آئی، ن لیگ، پیپلز پارٹی اور اے این پی کا خیبرپختونخوا حکومت کی اے پی سی کا بائیکاٹ
- 5 hours ago

بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حکومت کی کوئی رٹ نہیں، مولانا فضل الرحمان
- 5 hours ago

نور مقدم قتل کیس: ظاہر جعفر نے سزائے موت کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا
- 9 hours ago

پاکستان اور سعودی عرب کا سرمایہ کاری اور تکنیکی تعاون بڑھانے پر اتفاق
- 8 hours ago

ڈیگاری کیس : عدالت نے ملزم سردار شیر باز ستکزئی کا مزید 10 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا
- 8 hours ago

اقتصادی کمیٹی کا سولر پالیسی پر اظہارِ تشویش: پاور سیکٹر میں تضادات اور مہنگی بجلی پر سخت سوالات
- 4 hours ago

امریکا کا غیر ملکیوں پر 250 ڈالر اضافی ویزا فیس عائد
- 2 hours ago