ایوان بالا کے انتخابات میں شکست کے باوجود جاپانی وزیر اعظم کا عہدہ چھوڑنے سے انکار
ٹیرف، بڑھتی ہوئی قیمتوں اور اقتصادی مسائل سے نمٹنے کے لیے میرا عہدے پر رہنا ضروری ہے، وزیر اعظم شگیرو اشیبا


ایوان بالا کے انتخابات میں شکست کے بعد حکمران جماعت لیبرل ڈیموکریٹک سے تعلق رکھنے والے جاپانی وزیر اعظم شگیرو اشیبا کا بیان سامنے آگیا ہے۔
جاپانی وزیر اعظم شگیرو اشیبا نے اپنے بیان میں کہا کہ الیکشن ہارنے پر لیبرل ڈیموکریٹک پارٹی سے معذرت کرتا ہوں، جاپان کے لیے سب سے اہم چیز سیاسی استحکام ہے کیونکہ ہمیں کئی چیلنجز کا سامنا ہے، کومیتو پارٹی کے ساتھ مل کراتحادی حکومت جاری رکھیں گے۔
شگیرو اشیبا کا کہنا تھا قومی مفاد کا تحفظ کرتے ہوئے امریکا کے ساتھ ٹیرف پر ڈیل کرنے کی کوشش کریں گے، صدر ٹرمپ کے ساتھ تجارت پر حل تلاش کرنے کے لیے جلد از جلد بات کرنا چاہتے ہیں، ٹیرف معاملے پر کوئی بھی معاہدہ جاپان اور امریکا دونوں کے لیے منصفانہ ہونا چاہیے۔
جاپانی وزیراعظم کا کہنا تھا بڑھتی ہوئی قیمتوں سے نمٹنے کے لیے دیگر جماعتوں سے تعاون طلب کریں گے، ٹیرف، بڑھتی ہوئی قیمتوں اور اقتصادی مسائل سے نمٹنے کے لیے میرا عہدے پر رہنا ضروری ہے۔
یاد رہے کہ جاپان میں ہونے والے ایوان بالا کے انتخابات میں لبرل ڈیموکریٹک پارٹی اور ان کی اتحادی جماعت کمیتو کو 248 رکنی ایوان میں اکثریت کے لیے 50 سیٹیں درکار تھیں تاہم دونوں جماعتیں ملکر 47 سیٹیں حاصل کر سکیں۔

کراچی : جشن آزادی کے موقع پر ہوائی فائرنگ سے 8 سالہ بچی سمیت 3 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
- 6 گھنٹے قبل

جشن آزادی پر ریلیز ہونے والی فلم ’’ویلکم ٹو پنجاب‘‘ کا مقامی سنیما میں رنگا رنگ پریمیئر شو
- 2 گھنٹے قبل

سپریم کورٹ کا بڑا قدم، رولز 1980 کی جگہ نئے رولز 2025 نافذ، عدالتی نظام مکمل ڈیجیٹل
- 4 گھنٹے قبل

بانی پی ٹی آئی بشریٰ بی بی کی ہدایت پر جیل میں حکیمی ادویات بھی استعمال کرنے لگے
- 7 گھنٹے قبل

بلاول بھٹو اور عطا تارڑ اعلیٰ ترین سول اعزاز کے لیے نامزد
- 6 گھنٹے قبل

مسلم لیگ ن کلچر اینڈ سپورٹس ونگ پنجاب کے زیر اہتمام یوم آزادی کی تقریب
- 4 گھنٹے قبل

عالمی منڈی میں کمی کے اثرات، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا امکان
- 7 گھنٹے قبل

دنیا کی کوئی بھی طاقت ہمیں شکست نہیں دے سکتی، اسحاق ڈار
- 5 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کا آرمی راکٹ فورس کمانڈ کے قیام کا اعلان
- ایک گھنٹہ قبل

وزیراعظم کا "نشانِ پاکستان" لینے سے انکار
- ایک گھنٹہ قبل

معرکہ حق میں نمایاں کارگردگی، فیلڈ مارشل سمیت سول و عسکری شخصیات کو اعلیٰ اعزازات سے نواز دیا گیا
- 5 گھنٹے قبل

ابو ظہبی میں یوم آزادی پاکستان کی شاندار تقریب، لوگوں کی بڑی تعداد میں شرکت
- 7 گھنٹے قبل