پاکستان
پنجاب یونیورسٹی نے امتحانات کا شیڈول جاری کردیا
لاہو ر: پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے طلباء و طالبات کی آن لائن کلاسز اور امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے طلباء و طالبات کی آن لائن کلاسز اور امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق چوتھے، چھٹے اور آٹھویں سمسٹر کی آن لائن کلاسزوامتحانات 24 مئی سے ہوں گے۔ بی ایس سیکنڈ سمسٹر، ماسٹرز، ایم فل، پی ایچ ڈی کی کلاسز پہلے سمسٹر کے امتحان کے بعد ہوں گی۔انٹرنیٹ مسائل کا سامنا کرنے والے دور دراز علاقوں کے طلباء کے لئے 24 مئی سے ہاسٹل کھول دیا جائے گا۔
دوسری جانب وفاقی وزارت تعلیم نے پروفیشنل ودیگر ایگزمزباڈیزکو امتحانات لینے کی اجازت دیدی ہے، کورونا ایس او پیزاوراین سی او سی گائیڈلائنزکی روشنی میں وزارت تعلیم سے منظوری لینی لازمی قرار دیا گیاہے۔
پروفیشنل ودیگرایگزمز باڈیزکوامتحانات کیلئے وزارت تعلیم سے رابطہ کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔متعلقہ اداروں کوامتحانات سے متعلق تمام تفصیلات وزارت تعلیم سے شیئر کرنی ہونگی،۔وزارت تعلیم 24 گھنٹوں کےاندرایس او پی کے مطابق این اوسی جاری کریگا۔
تفریح
فلموں کی ناکامی پر باتھ روم میں جا کرروتا رہا ، شاہ رخ خان
کنگ خان نے مزید کہا کہ انسان کو مایوسی کے باوجود اٹھنا اور آگے بڑھنا سیکھنا چاہیے
بالی وڈ کے سپر اسٹار اور کنگ شاہ رخ خان نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی فلموں کی ناکامی پر کئی بار باتھ روم جاکرتے تھے ۔
ہندوستانی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز شاہ رخ خان نے دبئی میں ہونے والے گلوبل فریٹ سمٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے سامعین کی حوصلہ افزائی کے لیے اپنی زندگی میں ہونے والی ناکامیوں پر کھل کر بات کی.
سمٹ کے دوران شاہ رخ نے سامعین سے کہا کہ ’ہر انسان کو چاہیے کہ وہ ناکامیوں پر رونے کے بجائے خود پر بھروسہ رکھے، اس کی وضاحت کیلئے شاہ رخ نے اپنی مثال دیتے ہوئے کہا کہ اگر میری کوئی فلم باکس آفس پر اچھی کارکردگی نہیں دکھاپاتی تو ایسا اس لیے نہیں کہ اس کے خلاف کوئی سازش ہورہی ہے بلکہ ایسا اس لیے ہے کہ یہ فلم اپنے ناظرین کو خود سے جوڑے رکھنے میں ناکام رہی‘ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر آپ کبھی ناکام ہوجائیں تو یہ نہ سوچیں کہ آپ کی جاب یا آپ کا کام غلط ہے، ہو سکتا ہے کہ آپ جس ماحول میں کام کررہے ہیں آپ اسے سمجھ نہ پائے ہوں، آپ کو یہ سمجھنا ہوگا کہ لوگ آپ کے کام پر کس طرح کے ردعمل کا اظہار کرتے ہیں، اگر میں ان لوگوں کیلئے جن کی میں ملازمت کرتا ہوں جذبات پیدا نہیں کر سکتا تو میرا پروڈکٹ چاہے جتنا بھی شاندار ہو اچھا نہیں ہوسکتا۔
شاہ رخ کی وضاحت پر ان سے سوال کیا گیا کہ آیا وہ اپنے کام پر تنقید کررہے ہیں ؟ تو ان کا کہنا تھا کہ ’مجھے تنقیدکو محسوس کرنے سے بھی نفرت ہے، میں اپنے باتھ روم میں بہت رویا کیوں کہ میں لوگوں کو نہیں دکھانا چاہتا تھا لیکن اس کے باوجود آپ کو یقین کرنا ہوگا کہ دنیا آپ کے خلاف نہیں ہے، آپ کی فلم آپ کی وجہ سے ناکام نہیں ہوئی نہ ہی دنیا نے آپ کے خلاف سازش کی بلکہ آپ نے اس فلم کو اچھا نہیں بنایا، آپ نے اسی سوچ کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔
کنگ خان کا کہنا تھا کہ ’مایوسی کے باوجود اٹھنا اور آگے بڑھنا سیکھنا چاہیے، یہ نہ سوچیں کہ کچھ چیزیں صرف آپ کیلئے غلط ہورہی ہیں تسلیم کریں کہ زندگی آگے بڑھنے کا نام ہے، زندگی میں وہی ہوگا جو لکھ دیا گیا ہے، آپ خود کو اس کے لیے مورد الزام ٹھہرانا نہیں سکتے
۔
کنگ خان نے مزید کہا کہ انسان کو مایوسی کے باوجود اٹھنا اور آگے بڑھنا سیکھنا چاہیے، یہ نہ سوچیں کہ کچھ چیزیں صرف آپ کیلئے غلط ہورہی ہیں تسلیم کریں کہ زندگی آگے بڑھنے کا نام ہے، زندگی میں وہی ہوگا جو لکھ دیا گیا ہے، آپ خود کو اس کے لیے مورد الزام ٹھہرانا نہیں سکتے‘۔
واضح رہے کہ بالی وڈ سپر اسٹارشاہ رخ خان جلد ہی اپنی نئی فلم ’ کنگ ‘ میں نظر آئیں گے جس میں ان کی بیٹی سہانا خان بھی جلوہ گر ہوں گی ۔
دنیا
اسرائیلی فوج کی بربریت جاری ، مزید 13 فلسطینی شہید
عرب میڈیا کے مطابق مغربی غزہ میں اسرائیل کے فضائی حملےمیں 7 فلسطینی شہید، درجنوں زخمی ہو گئے
اسرائیلی فوج کے غزہ کے مظلوم مسلمانوں پر دہشتگردانہ حملے جاری، مزید 13 فلسطینی شہید کر دیئے۔
صابرہ محلے میں اسرائیلی فوج کے حملے میں 2 فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے، نصیرات کے قریب صیہونی فوج کے توپ خانے کے حملے میں شیرخوار شہید ہو گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق نہتے فلسطینیوں پر بھوک اور افلاس کے پہاڑ ٹوٹ پڑے، صحت کی سہولیات بھی ناپید ہو گئیں۔
ڈائریکٹر کمال عدوان ہسپتال نے کہا کہ اسرائیلی فورسز صحت کی سہولیات پر فائرنگ کر کے نقصان پہنچا رہے ہیں۔
مغربی کنارے کے جنین محلے میں اسرائیلی فوج نے کارروائی کرتے ہوئے 3 فلسطینیوں کو شہید کر دیا، شہدا کی مجموعی تعداد 43 ہزار 972 ہوگئی، 1 لاکھ 4 ہزار فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق مغربی غزہ میں اسرائیل کے فضائی حملےمیں 7 فلسطینی شہید، درجنوں زخمی ہو گئے۔
علاقائی
وزیراعلیٰ پنجاب نے چیف منسٹر ڈائیلیسز پروگرام کارڈکی منظوری دے دی
ڈائیلیسز کے مریض کے علاج کے لیے فنڈز 10 لاکھ تک بڑھا دیئے گئے
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چیف منسٹر ڈائیلیسز پروگرام کارڈکی منظوری دے دی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ہیلتھ پروگرام اور پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔
مریم نواز نے چیف منسٹر ڈائیلیسز پروگرام کارڈکی منظوری دیتے ہوئے ڈائیلیسز کے مریض کے علاج کے لیے فنڈز 10 لاکھ تک بڑھا دیے، گردے کے مرض میں مبتلا ہر مریض کیلئے ساڑھے 8 لاکھ ڈائیلیسز اور ڈیڑھ لاکھ ٹیسٹ کیلئے مختص کیے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ وزیراعلیٰ نے ڈائیلیسز مریضوں کے لیے مفت ادویات، ٹیسٹ یقینی بنانے اور پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو ڈائیلیسز سینٹر میں ایس او پیز عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
اجلاس میں پنجاب میں مزید ڈائیلیسز یونٹ قائم کرنے پربھی اصولی اتفاق کیا گیا اور مریم نواز نے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو صوبے بھر میں ڈائیلیسز سینٹرز کی کڑی مانیٹرنگ کا حکم دیا۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ فنڈز نہ ہونے کے عذر پر ڈائیلیسز رکنا افسوسناک ہے، یہ جاری رہنا چاہیے۔
اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے ملتان کے نشتر اسپتال کے ڈائیلیسر یونٹ سے مریضوں میں ایڈز پھیلنے کے واقعے پر برہمی کا اظہار کیا اور 24 گھنٹے میں رپورٹ طلب کر لی۔
-
علاقائی 12 گھنٹے پہلے
پنجاب حکومت کا طلباء کیلئے ہونہار سکالرشپ پروگرام لانے کا اعلان
-
دنیا ایک دن پہلے
بنگلا دیش مفرور سابق وزیراعظم کی حوالگی کے لیے بھارت سے مطالبہ کرے گا، ڈاکٹر محمد یونس
-
کھیل ایک دن پہلے
چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہو گی،بھارت اپنے تحفظات سے آگاہ کرے، محسن نقوی
-
دنیا 2 دن پہلے
الیکشن میں دھاندلی کا الزام، اپوزیشن رہنما نے الیکشن کمیشن کے سربراہ پر سیاہی پھینک دی
-
کھیل 13 گھنٹے پہلے
پی سی بی نے شاہد اسلم کو کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کر دیا
-
کھیل 7 گھنٹے پہلے
انڈیا پاکستان میں ہونے والے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سےدستبردار
-
پاکستان ایک دن پہلے
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے بڑا فیصلہ سنا دیا
-
تجارت 12 گھنٹے پہلے
سونے کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کا اضافہ