Advertisement

عالمی صحت سلامتی کانفرنس پاکستان 10 جنوری کو اسلام آباد میں ہوگی

وزیر صحت نے کہا کہ بین الاقوامی کانفرنس کے اہتمام سے پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کیا جائے گا

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Dec 27th 2023, 11:38 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
عالمی صحت سلامتی کانفرنس پاکستان 10 جنوری کو اسلام آباد میں ہوگی

نگران وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان کے زیر صدارت اعلی سطح کے اجلاس میں اسلام آباد میں ہونے والی عالمی صحت سلامتی کانفرنس کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

کانفرنس آئندہ ماہ کی 10 اور 11 تاریخ کو ہورہی ہے جس میں دنیا بھر سے صحت کے اعلی ماہرین شرکت کریں گے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر صحت نے کہا کہ بین الاقوامی کانفرنس کے اہتمام سے پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کیا جائے گا۔

 

Advertisement