Advertisement
پاکستان

شاہ محمود قریشی کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

وائس چیئرمین پی ٹی آئی کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Dec 28th 2023, 7:23 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
شاہ محمود قریشی کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی گئِ۔

راولپنڈی کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کے ریمانڈ سے متعلق محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

ایڈیشنل سیشن جج نے شاہ محمود قریشی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرکے جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

تحریک انصاف کے رہنما کے خلاف 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ڈیوٹی مجسٹریٹ سید جہانگیر علی نے کی۔

پراسیکیوشن کے وکیل نے عدالت سے شاہ محمود قریشی کا 30 روز کا ریمانڈ مانگ لیا ہے۔اس موقع پر شاہ محمود قریشی کے وکلاء نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی۔

سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی جوڈیشل کمپلیکس راولپنڈی میں پیش ہوئے، جج نے کمرہ عدالت میں سابق وزیرخارجہ کی ہتھکڑی کھلوا دی۔

Advertisement