کھیل
پاکستان کو 20 سال بعد ورلڈ اسکواش ایونٹ کی میزبانی مل گئی
پاکستان اگلے سال اپریل میں ہونے والی ورلڈ انڈر 23 اسکواش چیمپئن شپ کی میزبانی کرے گا
پاکستان کو 20 سال بعد اسکواش کے بڑے ایونٹ ورلڈ اسکواش کی میزبانی مل گئی۔
پاکستان اگلے سال اپریل میں ہونے والی ورلڈ انڈر 23 اسکواش چیمپئن شپ کی میزبانی کرے گا۔
دوسری جانب ورلڈ اسکواش نے بھی 6 سے 10 اپریل 2025 تک کراچی میں ایونٹ کے انعقاد کی تصدیق کردی ہے۔
پہلی ورلڈ انڈر 23 اسکواش چیمپئن شپ میں 60 ہزار ڈالرز کی انعامی رقم تقسیم ہوگی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان نے 2005 میں آخری مرتبہ کسی ورلڈ اسکواش ایونٹ کی میزبانی کی تھی اور اب پاکستان کو 20 سال بعد ورلڈ اسکواش ایونٹ کی میزبانی کرنے جا رہا ہے۔
علاقائی
کرم:فریقین کے درمیان فائربندی کے بعد تعلیمی ادارے گئے
ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر حملے اور اس کے بعد گزشتہ کئی روز سے جاری جھڑپوں سے اب تک 131 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں
خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع کرم میں 2 ہفتوں سے جاری رہنے والی شدید کشیدگی کے بعد اب حالات معمول پر آنے لگے ہیں، گزشتہ شام فریقین کے درمیان فائر بندی کا معاہدہ ہونے سے حالات میں بہتری آ رہی ہے۔
ضلعی حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والا ایک اور زخمی دم توڑگیا جس کے بعد جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 131 ہوگئی جب کہ 186زخمی ہیں
ضلع کرم میں جاری رہنےوالی کشیدگی میں کمی کے بعد علاقے میں 10 روز بعد تعلیمی ادارے بھی کھل گئے تاہم پشاور پاراچنار روڈ سمیت آمدورفت کے راستے تاحال بند ہیں جس کی وجہ سے اشیائے خورونوش، ادویات اور پیٹرول کی قلت برقرار ہے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور سے کرم کی صورتحال پر گرینڈ جرگے نے ملاقات کی جس دوران کرم کے مسئلے کے حل کے لیے مذاکرات اور دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت جرگے کو مذاکرات کرنے کے لیے سپورٹ کرے گی، گرینڈ جرگے کے ذریعے کرم کے معاملے کا پر امن اور پائیدار حل نکلے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر حملے اور اس کے بعد گزشتہ کئی روز سے جاری جھڑپوں سے اب تک 131 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
پاکستان
وزیر اعظم سعودی عرب کے دو روزہ دورےکے لیے کل روانہ ہوں گے
شہباز شریف سعودی کراؤن پرنس کی دعوت پر یہ دورہ کریں گے
وزیر اعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دو روزہ دورے کے لیے کل اسلام آباد سے روانہ ہوں گے، وہ سعودی کراؤن پرنس کی دعوت پر یہ دورہ کریں گے۔
وزیر اعظم شہباز شریف سعودی ولی محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے، وزیر اعظم کی ولی عہد سے یہ تقریباً چھ ہفتوں میں تیسری ملاقات ہوگی، وزیراعظم کی سعودی ولی سے ملاقات اہمیت کی حامل ہوگی، خطے کی بدلتی صورتحال، ٹرمپ کا برسر اقتدار آنا سمیت دیگر اہم امور ملاقات میں زیر غور آئیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم ریاض میں منعقدہ ہونے والی واٹر سمٹ میں بھی شرکت کریں گے، وزیر اعظم ”یواین سی سی ڈی“ کی کانفرنس آف دی پارٹیز اجلاس میں شرکت کریں گے، یہ کانفرنس زمین کی بحالی کے لیے ایک عالمی پلیٹ فارم ہے اور اقوام متحدہ کے تین بڑے معاہدوں (ریو کنونشنز) میں شامل ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف اس دورے کے دوران اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس اور دیگر عالمی رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے۔
پاکستان
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی تعیناتی کیخلاف سماعت کرنےوالا آئینی بینچ ٹوٹ گیا
جسٹس امین الدین اور جسٹس جمال مندوخیل نے کیس سننے سے معذرت کرلی
سپریم کورٹ میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی تعیناتی کیس کے دوران آئینی بینچ ٹوٹ گیا۔ جسٹس امین الدین اور جسٹس جمال مندوخیل نے کیس سننے سے معذرت کرلی.
جسٹس امین الدین کی سربراہی مین آئینی بنچ نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی تعیناتی کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔
جسٹس امین الدین نےکہا چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ تعیناتی کےلیے جوڈیشل کمیشن کا ممبرتھا۔ جسٹس جمال مندوخیل نےکہا جسٹس امین الدین اورمیں جوڈیشل کمیشن کے ممبران ہیں، کمیشن کے دوججز یہ والا کیس نہیں سن سکتے، کیس میں جوڈیشل کمیشن کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا سینیارٹی کوئی بنیادی حق نہیں ہے، سینیارٹی سے ہٹ کرچیف جسٹس تعیناتی کی ماضی میں مثالیں موجود ہیں۔
آئینی بینچ نےچیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی تعیناتی کیس دوسرے آئینی بینچ میں مقررکرنے کا حکم دےدیا
-
پاکستان 3 گھنٹے پہلے
حکومت کا446 یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے کا فیصلہ ،مگر کیوں؟
-
کھیل ایک دن پہلے
بی سی سی آئی کے سیکرٹری جے شاہ آئی سی سی کے نئے چیئرمین منتخب
-
پاکستان 2 دن پہلے
پاکستان کے فیصلے ٹرمپ نہیں کرے گا، حکومت کو مستعفی ہوجانا چاہیے ،مولانا فضل الرحمن
-
تفریح 7 گھنٹے پہلے
”بارہویں فیل“ کے مرکزی کردار وکرانٹ میسی کا اداکاری سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
دنیا 5 گھنٹے پہلے
جوبائیڈن کا جاتے جاتے اپنے بیٹےکو دو مختلف کیسز میں معافی دینے کا اعلان
-
پاکستان ایک دن پہلے
بہاولپور ٹریفک حادثے ،سابق ایم این اے مخدوم سید علی حسن گیلانی سمیت 2 افراد جاں بحق
-
پاکستان ایک دن پہلے
اہلکاروں پر تشدد کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے ، وزیر اعلی پنجاب
-
پاکستان 2 دن پہلے
صحافی مطیع اللہ جان کی ضمانت منظور