جی این این سوشل

تجارت

مرغی کے گوشت کی قیمت میں بڑی کمی

لاہور میں گزشتہ تین دنوں میں مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت میں 43 روپے کی کمی ہوئی ہے، آج سرکاری نرخنامے میں مرغی کے گوشت کے نرخ 432 روپے مقرر کئے گئے ہیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

مرغی کے گوشت کی قیمت میں بڑی کمی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

مرغی کے گوشت کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی، آج بھی مرغی کا گوشت 14 روپے فی کلو سستا ہوا ہے۔

تفصیلات کےمطابق لاہور میں گزشتہ تین دنوں میں مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت میں 43 روپے کی کمی ہوئی ہے، آج سرکاری نرخنامے میں مرغی کے گوشت کے نرخ 432 روپے مقرر کئے گئے ہیں۔

زندہ برائلر مرغی کے نرخ میں بھی گزشتہ روز کی نسبت آج 10 روپے کی کمی کی گئی ہے، زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 284 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 298 روپے کلو ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد مرغی کا گوشت 460 روپے کلو فروخت ہوتا رہا، لاہور میں فارمی انڈوں کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا، فی درجن قیمت 350 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔

پاکستان

چیف جسٹس کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن اجلاس 14 دسمبر کو ہوگا

لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی منظور شدہ تعداد 60 ہے جبکہ 35 ججز کام کررہے ہیں،عدالت عالیہ میں اس وقت 25 ججز کی  آسامیاں خالی ہیں۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چیف جسٹس کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن اجلاس 14 دسمبر کو ہوگا

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن اجلاس 14 دسمبر کو ہوگا ۔

جوڈیشل کمیشن اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کے ایڈیشنل ججز کی تعیناتی پر غور ہوگا،لاہور ہائیکورٹ کے  ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے لئے زیرغور ناموں میں مزید دو وکلاء کے  نام شامل ،سردار اکبر علی ڈوگر ایڈوکیٹ کانام بھی لاہور ہائیکورٹ کے ایڈیشنل جج  کی  تعیناتی کے لئے نامزد ،ملک وقار حیدر اعوان  ایڈووکیٹ کا نام بھی لاہور ہائیکورٹ کے ایڈیشنل جج کی تعیناتی کے لئے نامزد ،جوڈیشل کمیشن کی جانب  سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔

لاہور ہائیکورٹ کے ججز کی تعیناتی کے لئے زیر غور   وکلاء کے ناموں کی تعداد 9 ہوگئی ۔ جوڈیشل کمیشن کی جانب سے پہلے سات وکلاء کو بطور جج لاہور ہائیکورٹ نامزد کیا گیا ہے،جوڈیشل کمیشن اجلاس میں ایڈوکیٹ ملک اویس خالد  کو جج  لاہور ہائیکورٹ تعینات کرنے پر غور ہوگا ۔

محمد جواد ظفر ایڈوکیٹ کو جج لاہور ہائیکورٹ تعینات کرنے پر کیاجائے گا،ایڈوکیٹ علی مسعود حیات ،، ضیاء الرحمان ، صدیق اعوان کو جج لاہور ہائیکورٹ تعینات کرنے پر غور ہوگا ،حسن نواز مخدوم  اور عامر انجم ملک کو جج لاہور ہائیکورٹ تعینات کرنے پر غور کیا ہوگا۔

لاہور ہائیکورٹ میں گزشتہ تین سالوں سے کوئی ججز تعینات نہیں ہوا ،لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی منظور شدہ تعداد 60 ہے جبکہ 35 ججز کام کررہے ہیں،عدالت عالیہ میں اس وقت 25 ججز کی  آسامیاں خالی ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

موسم

ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافے کا امکان

موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافے کا امکان

ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافے کا امکان، محکمہ موسمیات نے دھند کی پیشگوئی کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے ،خیبر پختو نخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہنے کا امکان  ہے .

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے البتہ صبح /رات کے اوقات میں لاہور، شیخوپورہ، قصور،حافظ آباد،نارووال،گوجرانوالہ، گجرات،جہلم، منڈی بہاؤالدین، فیصل آباد، اوکاڑہ، جھنگ، ملتان، ساہیوال، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان ،رحیم یار خان اور گردونواح میں دُ ھند چھا ئےرہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے ۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے ،سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے ، سکھر، کشمور، جیکب آباد اور گر دو نواح میں بعض مقامات پر صبح اور رات کے اوقات میں دُھند/ سموگ چھائے رہنے کی توقع کی گئی ہے،کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے ،جبکہ صبح / رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کی توقع ہے ۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سابق صدر عارف علوی کی 3 مقدمات میں 20 دن کے لیے حفاظتی ضمانت منظور

کیس کی مزید سماعت کے لیے معاملہ آئینی بنچ کو بھیجا جا رہا ہے، سندھ ہائی کورٹ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سابق صدر عارف علوی کی 3 مقدمات میں 20 دن کے لیے حفاظتی ضمانت منظور

سندھ ہائی کورٹ نے سابق صدر عارف علوی کی 20 دن کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔

عدالت نے 3 مقدمات میں عارف علوی کی ضمانت منظور کی، سندھ ہائی کورٹ نے سابق صدر عارف علوی کو 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی دیا ہے۔

درخواستگزار کے وکیل نے کہا کہ پرامن احتجاج کے باوجود مختلف دہشت گردی ایکٹ سمیت سنگین دفعات کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں، اب تک کی معلومات کے مطابق عارف علوی کے خلاف میانوالی، ٹیکسلا اور راولپنڈی میں مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

وکیل نے کہا کہ عارف علوی کے خلاف مقدمات کے اندراج کا مقصد سیاسی دباؤ میں لانا ہے، متعلقہ عدالتوں سے رجوع کرنے کے لیے 20 دن کے لیے حفاظتی ضمانت دی جائے تاکہ متعلقہ عدالتوں سے رجوع کرسکیں۔

درخواستگزار کے وکیل کا کہنا ہے کہ سندھ پولیس کو درخواست گزار کی گرفتاری سے روکا جائے، عارف علوی کا نام نامعلوم ایف آئی آرز میں شامل کرنے سے روکا جائے۔

عدالت نے کہا ہے کہ کیس کی مزید سماعت کے لیے معاملہ آئینی بنچ کو بھیجا جا رہا ہے، مقدمات کی تفصیلات سمیت دیگر معاملات آئینی بنچ دیکھے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll