جی این این سوشل

پاکستان

کوئٹہ میں زلزلہ ، لوگوں میں خوف و ہراس

زلزلے کی شدت 3.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی 15 کلومیٹر تھی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کوئٹہ میں  زلزلہ ، لوگوں میں خوف و ہراس
کوئٹہ میں زلزلہ ، لوگوں میں خوف و ہراس

کوئٹہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی 15 کلومیٹر تھی۔

زلزلے کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے تاہم فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

واضح رہے چند روز قبل بھی اسلام آباد ، راولپنڈی ، پشاور اور سوات سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔

دنیا

جنوبی کوریا کے صدر کا ملک میں نافذ مارشل لا اٹھانے کا اعلان

پارلیمنٹ میں ووٹنگ کے بعد کابینہ نے بھی ملک سےمارشل لااٹھانےکی منظوری دےدی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جنوبی کوریا کے صدر کا ملک میں نافذ مارشل لا اٹھانے کا اعلان

جنوبی کوریا کے صدر نے چند گھنٹوں کے بعد مارشل لا اٹھانے کا اعلان کیا جس کے بعد  پارلیمنٹ میں ووٹنگ کے بعد کابینہ نے بھی ملک سےمارشل لااٹھانےکی منظوری دےدی۔

جنوبی کوریا کے صدر کو چھ گھنٹوں میں مارشل لا اٹھانا پڑگیا، مارشل لا ہٹانے کا اعلان ہوتے ہی فوج کی بیرکوں میں واپسی شروع ہو گئی۔جنوبی کوریا کی اپوزیشن نے صدر سے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے حکمران جماعت کے ملوث تمام افراد کے احتساب پر زور دیا۔

دوسری جانب  جنوبی کوریا کی سب سے بڑی مزدور یونین نے بھی صدر  سے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے کے مستعفی نہ ہونے تک ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔

جنوبی کوریا کے صدر نے اپوزیشن پر ریاست مخالف سرگرمیوں کا الزام لگاتے ہوئے مارشل لا کے نفاذ کا اعلان کیا تھا، بعد ازاں پارلیمنٹ نے مارشل کے نفاذ کے خلاف ووٹ دیا تھا۔ جنوبی کوریا کے 300 کے ایوان میں 190 ارکان نے مارشل لا کے خلاف ووٹ دے کر صدارتی فیصلے کو کالعدم قراردے دیا تھا۔

خیال رہے کہ جنوبی کوریا کے صدر نے ملک میں مارشل لا کے نفاذ کا اعلان کیا تھا۔ جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کی ریاست مخالف سرگرمیوں کے باعث مارشل لا نافذ کیا، شمالی کوریاکی طرف جھکاؤ رکھنے والی اپوزیشن پارلیمنٹ پر قابض تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

سرڈان بریڈ مین کی 77 سال پرانی ٹیسٹ بیگی گرین کیپ لاکھوں ڈالر میں نیلام

رقم پاکستانی کرنسی میں 7 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سرڈان بریڈ مین کی 77 سال پرانی ٹیسٹ بیگی گرین کیپ لاکھوں ڈالر  میں نیلام

سابق آسٹریلوی لیجنڈری کرکٹر سرڈان بریڈ مین کی 77 سال پرانی ٹیسٹ ‘بیگی گرین کیپ’ 3 لاکھ 90 ہزار آسٹریلوی ڈالر میں نیلام ہو گئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سڈنی کے مقامی نیلام گھر میں سر ڈان بریڈمین کی بیگی گرین کیپ کی نیلام ہوئی۔ یہ رقم پاکستانی کرنسی میں 7 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آنجہانی سر ڈان بریڈمین نے یہ ٹیسٹ کیپ اپنی آخری ٹیسٹ سیریز کے دوران پہنی تھی، جو 48-1947 میں بھارت کے خلاف آسٹریلیا میں کھیلی گئی تھی۔

 بریڈمین نے اس سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی 100 ویں فرسٹ کلاس سنچری اسکور کی تھی۔ انہوں نے 6 اننگز میں 715 رنز بنائے تھے جس میں 3 سنچریاں اور ایک ڈبل سنچری شامل تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

دورہ جنوبی افریقہ کےلیےقومی ٹیم کے اسکواڈز کا اعلان کر دیا گیا

ون ڈےاسکواڈمیں بابراعظم اور ٹیسٹ فاسٹ بولرمحمد عباس کی واپسی ہوئی ہےجبکہ فخر زمان کو کسی اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دورہ جنوبی افریقہ کےلیےقومی ٹیم کے اسکواڈز کا اعلان کر دیا گیا

دورہ جنوبی افریقہ کےلیےقومی ٹیم کےاسکواڈز کا اعلان کردیا گیا،ون ڈےاسکواڈمیں بابراعظم ٹیسٹ فاسٹ بولرمحمد عباس کی واپسی ہوئی ہے،جبکہ فخر زمان کو کسی اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔

قومی ٹیم دورے میں 3 ٹی ٹوئنٹی، 3 ون ڈے اور 2 ٹیسٹ کھیلےگی،ورک لوڈ منیجمنٹ کے باعث شاہین آفریدی صرف وائٹ بال اسکواڈ میں شامل ہیں،بابراعظم،محمد رضوان،صائم ایوب،سلمان  آغا تینوں اسکواڈز میں شامل ہیں،فاسٹ بولر شاہین آفریدی ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ نہیں  ہیں۔

ٹیسٹ  اسکواڈ میں شان مسعود (کپتان)  سعود شکیل (نائب کپتان) عامر جمال، عبداللہ شفیق، بابر اعظم، حسیب اللہ (وکٹ کیپر) کامران غلام، خرم شہزاد، میر حمزہ، محمد عباس، محمد رضوان (وکٹ کیپر ) نسیم شاہ ، نعمان علی، صائم ایوب اور سلمان علی آغا شامل ہیں

 ون ڈے اسکواڈ میں  محمد رضوان (کپتان اور وکٹ کیپر )  عبداللہ شفیق، ابرار احمد، بابر اعظم، حارث رؤف، کامران غلام، محمد حسنین، محمد عرفان خان، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، سفیان مقیم، طیب طاہر اور عثمان خان ( وکٹ کیپر ) شامل ہیں

ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں  محمد رضوان (کپتان اور وکٹ کیپر )  ابرار احمد، بابر اعظم، حارث رؤف، جہانداد خان، محمد عباس آفریدی، محمد حسنین، محمد عرفان خان، عمیر بن یوسف، صائم ایوب، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، سفیان مقیم طیب طاہر اور عثمان خان ( وکٹ کیپر ) شامل ہیں۔

ممبرسلیکشن کمیٹی اورعبوری وائٹ بال ہیڈ کوچ عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ ہم نے جس فارمیٹ کے لیے جو کھلاڑی ضروری ہے اسی سلیکشن کی پالیسی اپنائی ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ تینوں اسکواڈ اچھی طرح سے متوازن ہوں اور جنوبی افریقہ میں مضبوط کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے قابل ہوں۔ انگلینڈ کے خلاف شاندار کارکردگی کے باوجود ساجد خان کو سلیکٹ نہ کرنا ایک مشکل فیصلہ تھا۔ تاہم سنچورین اور کیپ ٹاؤن میں تیز بولنگ کے لیے سازگار کنڈیشنز دیکھتے ہوئے ہم نے ان کے بجائے محمد عباس کا انتخاب کیا ہے جو سیم بولنگ کے ماہر ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll