دنیا
فرانس، اپوزیشن کا تحریک عدم اعتماد کا اعلان، حکومت گرنے کا خدشہ
اپوزیشن نے حکومت کی جانب سے سماجی تحفظ کے ایک بل کو پارلیمنٹ سے ووٹنگ کے بغیر پاس کرنے کے بعد اس اقدام کا اعلان کیا
فرانس میں دائیں اور بائیں بازو کی جماعتوں کی جانب سے وزیراعظم مائیکل بارنیئر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے اعلان کے بعد حکومت کے گرنے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اپوزیشن نے وزیراعظم مائیکل بارنیئر کی جانب سے سماجی تحفظ کے ایک بل کو پارلیمنٹ سے ووٹنگ کے بغیر پاس کرنے کے بعد اس اقدام کا اعلان کیا۔
نیشنل ریلی (آر این) کی پارلیمانی رہنما میرین لی پین کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت عدم اعتماد پیش کرے گی لیکن وہ دیگر جماعتوں کی جانب سے بھی ایسی کسی تحریک پر ووٹنگ کرے گی۔ ہم یہ سمجھتے تھے کہ مائیکل بارنیئر کے آنے سے چیزیں بہتر ہوں گی لیکن یہ پہلے سے بھی بدتر ہوگئی ہیں۔
دوسری جانب انتہائی بائیں بازو سے تعلق رکھنے والی میتھلڈ پانوٹ کا کہنا تھا کہ ’ حکومت کی جانب سے متعدد مواقعوں پر جمہوری اقدار کی توہین کی سخت مذمت کرتی ہوں، ہم مائیکل بارنیئر اور ایمانوئل میکرون کی صدارت کی وجہ سے سیاسی عدم استحکام کا شکار ہیں۔’
اگر نیشنل ریلی کے تمام اراکین کی جانب سے دائیں بازو کی جماعت کے ساتھ ملکر ووٹنگ کی جاتی ہے تو اس صورت میں حکومت کو گھر جانا پڑے گا، اپوزیشن کے پاس اس تحریک کو لانے کے لیے 24 گھنٹے ہیں، عدم اعتماد کے لیے ووٹنگ بدھ کے روز ہونے کا امکان ہے۔
خیال رہے کہ 1962 کے بعد سے اب تک کسی بھی فرانسیسی حکومت کو عدم اعتماد کے ذریعے اقتدار سے بے دخل نہیں کیا گیا۔
علاقائی
ایف آئی اے سائبر کرائم کا بلوچستان میں ریاست مخالف پروپیگنڈے کے خلاف کریک ڈاؤن
مذکورہ اکائونٹس کے حوالے سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو تفصیلات فراہم کر دی گئیں
ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ بلوچستان نے ریاست مخالف پروپیگنڈے کے خلاف کریک ڈائون کے دوران 924 سوشل میڈیا اکائونٹس کی نشاندہی کی۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ بلوچستان زون کے ڈائریکٹر عمران محمود کی سربراہی میں سوشل میڈیا پر ریاست مخالف پروپیگنڈے میں ملوث عناصر کے خلاف بھرپور کارروائی ،سوشل میڈیا اکائونٹس کی مانیٹرنگ اور تجزیے کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی
مذکورہ ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی بنیاد پر فیس بک، انسٹاگرام، ٹویٹر، ٹک ٹاک اور دیگر پلیٹ فارمز پر مشکوک سرگرمیوں کی نگرانی کی ۔گزشتہ 3 ماہ کے دوران، ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ بلوچستان نے ریاست مخالف مواد شئیر کرنے میں ملوث 924 سوشل میڈیا اکائونٹس کی نشاندہی کی۔
مذکورہ اکائونٹس کے حوالے سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو تفصیلات فراہم کر دی گئیں ۔رپورٹ کردہ اکائونٹس میں 487 فیس بک ، 190 ٹک ٹاک ، 147 ٹوئٹر ، 88 انسٹا گرام اور 12 دیگر ایپلیکیشن کے اکائونٹس شامل ہیں۔
ریاست مخالف عناصر کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ملزمان کی نشاندہی کے لئے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔
اب تک 312 اکائونٹس کو پی ٹی اے کی جانب سے بلاک کیا گیا ہے ۔ریاست مخالف عناصر کے خلاف 14 انکوائریاں درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔علاوہ ازیں ایف آئی اے سائبر کرائم بلوچستان نے 28 مختلف سوشل میڈیا ایپلیکیشنز کی نشاندہی کی ہے جنہیں ریاست مخالف عناصر کے ذریعے گمنام رابطوں اور پروپیگنڈے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
پاکستان
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے مستعفیٰ
عمر ایوب نے اپنی جگہ بیرسٹر گوہر کو جوڈیشل کمیشن کیلئے نامزد کر دیا ہے
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے مستعفیٰ ہوگئے ۔
عمر ایوب نے استعفیٰ سپیکر قومی اسمبلی کو بھجوا دیا۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا ہے کہ میرے خلاف بے شمار مقدمات ہیں جس کی وجہ سے جوڈیشل کمیشن کو وقت نہیں دے سکتا ۔
واضح رہے کہ عمر ایوب نے اپنی جگہ بیرسٹر گوہر کو جوڈیشل کمیشن کیلئے نامزد کر دیا ہے۔
علاقائی
سندھ صوبائی کابینہ کمیٹی کا اجلاس، اہم منصوبوں کی منظوری
اجلاس میں 7 نکاتی ایجنڈا پر غور کیا گیا جس میں توانائی، محکمہ آبپاشی اور دیگر ضروری امور شامل تھے
وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار اور صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ سعید غنی کی مشترکہ سربراہی میں صوبائی کابینہ کمیٹی برائے فنانس کا اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں سیپکو کے تحت کیڈٹ کالج سکھر کے لیے الیکٹریفیکشن ورک کی منظوری دی گئی، جب کہ سکھر کے گرڈ اسٹیشن پر مظاہرہ کرنے والے افراد کے لیے سولر ہوم سسٹم کے لیے فنڈز کی منظوری بھی دی گئی۔
اجلاس میں 7 نکاتی ایجنڈا پر غور کیا گیا جس میں توانائی، محکمہ آبپاشی اور دیگر ضروری امور شامل تھے۔ اجلاس میں محکمہ جاتی اہداف طے کیے گئے اور بجٹ کی منظوری دی گئی۔
اس کے علاوہ، سولر سسٹمز کے لیے بلاکس مختص کرنے، نارا کینال کے ابتدائی دو کلومیٹر کے لیے کنکریٹ کی لائن کی تعمیر، شہداد ائر بیس اور جیکب آباد سٹی کی پروٹیکشن کے لیے اقدامات کی منظوری بھی دی گئی۔
کیڈٹ کالج سانگھڑ کے لیے 440 کلو واٹ انرجی سسٹم اور شہباز ایئر بیس اور جیکب آباد سٹی کی پروٹیکشن جیسے ایجنڈے پر بحث کی گئی، تاہم ان پر آئندہ اجلاس تک فیصلہ مؤخر کر دیا گیا۔
-
کھیل ایک دن پہلے
چیمپئنز ٹرافی کا معاملہ آئی سی سی کے نئے چیئرمین جے شاہ کے لیے چیلنج بن گیا
-
علاقائی ایک دن پہلے
ضمنی انتخاب :شیخوپورہ میں عام تعطیل کا اعلان
-
دنیا ایک دن پہلے
ٹرمپ کی اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا نہ کرنے پر مشرق وسطیٰ کو جہنم بنانے کی دھمکی
-
تفریح ایک دن پہلے
سمندر کنارے یوگا کرنے والی روسی اداکارہ لہروں کا شکا ر بن گئیں،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
-
پاکستان 20 گھنٹے پہلے
قرعہ اندازی نہیں ہوگی:سرکاری حج سکیم کیلئےتمام امیدوار کامیاب قرار
-
پاکستان 16 گھنٹے پہلے
پی ٹی آئی احتجاج کے دوران شدید زخمی ایس ایچ او کے اہم انکشافات
-
پاکستان 2 دن پہلے
عطا تارڑ کا اسلام آباد احتجاج میں مراد سعید کی موجودگی کا دعویٰ مضحکہ خیز ہے، بیرسٹر سیف
-
کھیل ایک دن پہلے
پاکستان کو 20 سال بعد ورلڈ اسکواش ایونٹ کی میزبانی مل گئی