دنیا
ٹرمپ کی اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا نہ کرنے پر مشرق وسطیٰ کو جہنم بنانے کی دھمکی
اگر یرغمالیوں کو 20 جنوری 2025 سے پہلے رہا نہیں کیا گیاتو مظالم کا ارتکاب کرنے والوں کو تمام سزائیں بھگتنا ہوں گی، ڈونلڈ ٹرمپ
امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ اگر ان کے عہدہ سنبھالنے تک اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا نہ کیا گیا تو مشرق وسطیٰ کو جہنم میں تبدیل کر دیں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ ہر کوئی یرغمالیوں کے بارے میں بات کر رہا ہےجنہیں مشرق وسطیٰ میں اتنی پرتشدد، غیر انسانی اور پوری دنیا کی مرضی کے خلاف رکھا گیا ہے، لیکن یہ سب باتیں ہیں، اور کوئی کارروائی نہیں!
انہوں نے لکھا کہ ’برائے مہربانی سچائی کو اس بات کی نمائندگی کرنے دیں کہ اگر یرغمالیوں کو 20 جنوری 2025 سے پہلے رہا نہیں کیا گیا، جس تاریخ کو میں فخر کے ساتھ امریکہ کے صدر کے عہدے کا حلف اٹھائوں گا، تو مشرق وسطیٰ میں اور انسانیت کے خلاف ان مظالم کا ارتکاب کرنے والوں کو تمام سزائیں بھگتنا ہوں گی، ذمہ داروں کو ریاست ہائے متحدہ امریکہ کی طویل ترین تاریخ میں کسی سے بھی زیادہ سخت نشانہ بنایا جائے گا۔ یرغمالیوں کو اب رہا کرو !‘۔
واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو حماس کی جانب سے اسرائیل پر حملے کے بعد سے اسرائیلی فورسز کی جانب سے مسلسل بمباری، ڈرون حملوں اور فائرنگ کے نتیجے میں 40 ہزار سے زائد فلسطینی مرد، خواتین اور بچے شہید ہوچکے ہیں، جب کہ غزہ شہر ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہوچکا ہے، اس سے قبل اپنی انتخابی مہم کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا انہیں اقتدار ملا تو وہ غزہ میں جاری جنگ رکوادیں گے۔
دنیا
جنوبی کوریا کے صدر کا ملک میں نافذ مارشل لا اٹھانے کا اعلان
پارلیمنٹ میں ووٹنگ کے بعد کابینہ نے بھی ملک سےمارشل لااٹھانےکی منظوری دےدی
جنوبی کوریا کے صدر نے چند گھنٹوں کے بعد مارشل لا اٹھانے کا اعلان کیا جس کے بعد پارلیمنٹ میں ووٹنگ کے بعد کابینہ نے بھی ملک سےمارشل لااٹھانےکی منظوری دےدی۔
جنوبی کوریا کے صدر کو چھ گھنٹوں میں مارشل لا اٹھانا پڑگیا، مارشل لا ہٹانے کا اعلان ہوتے ہی فوج کی بیرکوں میں واپسی شروع ہو گئی۔جنوبی کوریا کی اپوزیشن نے صدر سے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے حکمران جماعت کے ملوث تمام افراد کے احتساب پر زور دیا۔
دوسری جانب جنوبی کوریا کی سب سے بڑی مزدور یونین نے بھی صدر سے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے کے مستعفی نہ ہونے تک ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔
جنوبی کوریا کے صدر نے اپوزیشن پر ریاست مخالف سرگرمیوں کا الزام لگاتے ہوئے مارشل لا کے نفاذ کا اعلان کیا تھا، بعد ازاں پارلیمنٹ نے مارشل کے نفاذ کے خلاف ووٹ دیا تھا۔ جنوبی کوریا کے 300 کے ایوان میں 190 ارکان نے مارشل لا کے خلاف ووٹ دے کر صدارتی فیصلے کو کالعدم قراردے دیا تھا۔
خیال رہے کہ جنوبی کوریا کے صدر نے ملک میں مارشل لا کے نفاذ کا اعلان کیا تھا۔ جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کی ریاست مخالف سرگرمیوں کے باعث مارشل لا نافذ کیا، شمالی کوریاکی طرف جھکاؤ رکھنے والی اپوزیشن پارلیمنٹ پر قابض تھی۔
کھیل
سفیان مقیم نے عمر گل کا ریکارڈ توڑ دیا
سفیان مقیم نے زمبابوے کے خلاف شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2.4 اوورز میں صرف 3 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے باؤلر سفیان مقیم نے پاکستان کے لیے ٹی 20 میں بہترین باؤلنگ کا ریکارڈ بنا دیا۔
سفیان مقیم پاکستان کی جانب سے ٹی 20 میں بہترین باؤلنگ کرنے والے باؤلر بن گئے ہیں اور انہوں نے یہ اعزاز زمبابوے کے خلاف کھیلے جانےوالے دوسرے ٹی 20 میچ میں اپنے نام کیا۔
سفیان مقیم نے زمبابوے کے خلاف شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2.4 اوورز میں صرف 3 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں، جس کی بدولت زمبابوے کی پوری ٹیم 57 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستانی فاسٹ باؤلر عمر گل نے 6 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کی تھیں اور پاکستان کے لئے ٹی 20 میچ میں بہترین باؤلنگ کرنے والے باؤلر تھے۔
دنیا
جنوبی کوریا: صدریون سوک یول نے ملک میں مارشل لاء نافذ کردیا
مارشل لاء اپوزیشن کی ریاست مخالف سرگرمیوں کی وجہ سے لگایا گیا ہے،کورین صدر
جنوبی کوریا کے صدریون سوک یول نے ملک میں مارشل لاء نافذ کرنے کا اعلان کردیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ مارشل لاء اپوزیشن کی ریاست مخالف سرگرمیوں کی وجہ سے لگایا گیا ہے۔
کورین صدر کا کہنا تھا کہ شمالی کوریاکی طرف جھکاؤ رکھنے والی اپوزیشن پارلیمنٹ پر قابض تھی، انہوں نے مزید کہا کہ وہ مارشل لاء کے ذریعے ایک آزاد اور جمہوری ملک کی تعمیر نو کریں گے۔
یون نے ایک لائیو ٹیلی ویژن خطاب میں کہا، "ایک آزاد خیال جنوبی کوریا کو شمالی کوریا کی کمیونسٹ قوتوں کی طرف سے لاحق خطرات سے بچانے اور ریاست مخالف عناصر کو ختم کرنے کے لیے میں یہاں ہنگامی مارشل لا کا اعلان کرتا ہوں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ لوگوں کی آزادی اور تحفظ کو یقینی بنانے اور ان تخریبی، ریاست مخالف عناصر کی طرف سے پیدا ہونے والی بدامنی کے خلاف قوم کی پائیداری کو یقینی بنانے کے لیے ایک ناگزیر اقدام ہے۔
-
پاکستان ایک دن پہلے
عطا تارڑ کا اسلام آباد احتجاج میں مراد سعید کی موجودگی کا دعویٰ مضحکہ خیز ہے، بیرسٹر سیف
-
تجارت ایک دن پہلے
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں کمی آ گئی
-
پاکستان ایک دن پہلے
وزارت داخلہ کی سفارش پر پُرتشدد انتہا پسندی کی روک تھام کیلئے قومی پالیسی 2024 کی منظوری
-
پاکستان 2 دن پہلے
بہاولپور ٹریفک حادثے ،سابق ایم این اے مخدوم سید علی حسن گیلانی سمیت 2 افراد جاں بحق
-
کھیل 21 گھنٹے پہلے
چیمپئنز ٹرافی کا معاملہ آئی سی سی کے نئے چیئرمین جے شاہ کے لیے چیلنج بن گیا
-
پاکستان 16 گھنٹے پہلے
عازمین حج کے لیے خوشخبری :حج درخواستوں کی وصولی میں 10 دسمبر تک توسیع
-
علاقائی 20 گھنٹے پہلے
ضمنی انتخاب :شیخوپورہ میں عام تعطیل کا اعلان
-
کھیل ایک دن پہلے
پاکستان کو 20 سال بعد ورلڈ اسکواش ایونٹ کی میزبانی مل گئی