موسم
ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافے کا امکان
موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے
ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافے کا امکان، محکمہ موسمیات نے دھند کی پیشگوئی کر دی ۔
تفصیلات کے مطابق موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے ،خیبر پختو نخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے .
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے البتہ صبح /رات کے اوقات میں لاہور، شیخوپورہ، قصور،حافظ آباد،نارووال،گوجرانوالہ، گجرات،جہلم، منڈی بہاؤالدین، فیصل آباد، اوکاڑہ، جھنگ، ملتان، ساہیوال، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان ،رحیم یار خان اور گردونواح میں دُ ھند چھا ئےرہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے ۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے ،سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے ، سکھر، کشمور، جیکب آباد اور گر دو نواح میں بعض مقامات پر صبح اور رات کے اوقات میں دُھند/ سموگ چھائے رہنے کی توقع کی گئی ہے،کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے ،جبکہ صبح / رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کی توقع ہے ۔
تجارت
سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ کی جانب سے پاکستان کیلئے 3 ارب ڈالر ڈپازٹ میں ایک سال توسیع
اکتوبر میں فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹو کے 8ویں ایڈیشن کے موقع پر پاکستان اور سعودی عرب نے دو طرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا تھا۔
سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ نے پاکستان کیلئے 3 ارب ڈالر ڈپازٹ میں ایک سال توسیع کردی۔
اس حوالے سے جاری اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ڈپازٹ کی معیاد آج ختم ہو رہی تھی ، اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ 2021 میں حاصل شدہ 3 ارب ڈالر ڈپازٹ کی تیسری بار توسیع دوستانہ تعلقات کا مظہر ہے۔
توسیع سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کو مضبوط کرنے میں مدد ملےگی، ڈپازٹ میں توسیع سے پاکستان کی معاشی ترقی اور خوشحالی میں بھی مدد ملےگی۔
واضح رہے کہ اکتوبر میں فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹو کے 8ویں ایڈیشن کے موقع پر پاکستان اور سعودی عرب نے دو طرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا تھا۔
وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ملاقات میں پاک سعودی مضبوط اقتصادی شراکت داری کا اعادہ کیا کیا گیا تھا۔
پاکستان
وزیر اعظم نے سابق سفیر محمد صادق خان کو افغانستان میں نمائندہ خصوصی مقرر کردیا
ذرائع کا کہنا ہے سابق نمائندہ خصوصی برائے افغانستان آصف درانی کو ان کے منصب سے سبکدوش کیا گیا تھا ،آصف درانی کو افغانستان پالیسی پر اختلافات کے باعث ان کے عہدے سے ہٹایا گیا تھا
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سابق سفیر محمد صادق خان کو افغانستان میں نمائندہ خصوصی مقرر کر دیا ،وزارت خارجہ کی جانب سے تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق محمد صادق خان کی تقرری فوری طور پر نافذ العمل ہو گی ،ایمبیسڈر صادق خان 2023 میں وزارت خارجہ سے ریٹائر ہوئے تھے ۔
واض رہے کہ وہ پہلے بھی افغانستان میں پاکستان کی خصوصی ایلچی رہ چکے ہیں ،محمد صادق خان 2008 سے 2014 تک افغانستان میں پاکستانی سفیر بھی رہ چکے ہیں ۔
ذرائع کا کہنا ہے سابق نمائندہ خصوصی برائے افغانستان آصف درانی کو ان کے منصب سے سبکدوش کیا گیا تھا ،آصف درانی کو افغانستان پالیسی پر اختلافات کے باعث ان کے عہدے سے ہٹایا گیا تھا ،ایمبیسڈر صادق خان اب بطور نمائندہ خصوصی افغانستان اپنے فرائض منصبی انجام دیں گے ۔
دنیا
امریکا کا ایران سے تعلق رکھنے والی مزید 35 کمپنیوں پر پابندی کا اعلان
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایران غیرقانونی طور پر تیل فروخت کر کے پیسہ جوہری پروگرام، میزائل اور ڈرونز کی تیاری پر لگا رہا ہے، جس پر پابندیاں لگائی گئی ہیں۔
واشنگٹن : امریکا نے ایران سے تعلق رکھنے والی مزید 35 کمپنیوں پر پابندی کا اعلان کردیا۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایران غیرقانونی طور پر تیل فروخت کر کے پیسہ جوہری پروگرام، میزائل اور ڈرونز کی تیاری پر لگا رہا ہے، جس پر پابندیاں لگائی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ کی تجویز پر آفس آف فارین اسیٹس کنٹرو ل نے میری ٹائم انڈسٹری کیلئے مختلف ممالک سے آپریٹ کرنے والی شیڈو ایرانی کمپنیوں پر پابندی سےمتعلق ہدایت نامہ جاری کیا۔
اپنے ایک بیان میں امریکی محکمہ خزانہ کا کہنا تھا ایران غیرقانونی تیل کی ترسیلات سے ہونے والی آمدنی نیوکلیئر پروگرام، بیلسٹک میزائل سسٹم اور ڈرونز کی تیاری کیلئے استعمال کررہا ہے۔
اعلامیے کے مطابق دہشتگردی اورمالیاتی انٹیلیجنس کے محکمے قائم مقام انڈر سیکرٹری براڈلی اسمتھ کا کہنا تھا کہ امریکا غیرقانونی آپریشنز میں ملوث شیڈو فلیٹس اور ویسلز کے خلاف کارروائی کیلئے پرعزم ہے اور ایسی سرگرمیوں کو روکنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
مارینو فلیگڈ وینیٹی، لائیبریا فلیگڈ لیڈی لوسی، بیلائز فلیگڈ ویسنا، ہونڈوراس فلیگڈ ایف ٹی آئیلینڈ، ایران فلیگڈ مسل اور پاناما فلیگڈ بلیک پینتھر، لائنیس، ویرونیکا تھری، فیونا ٹو، اور میروپ سمیت دیگر شپنگ کمپنیوں پر بھی پابندی لگائی گئی ہے۔
امریکا کی جانب سے نئی پابندیوں کی زد پر آنے والی کمپنیوں اور ویسلز میں مارشل آئیلینڈ فلیگڈ جیا، گیانا فلیگڈ فینسک، کک آئیلینڈ فلیگڈ برتھا، اولیو، یوری اور من ہینگ، ساؤ ٹوم اور پرنسیپ فلیگڈ ایلوا اور سیرس ون شامل ہیں۔
-
تجارت ایک دن پہلے
مرغی کے گوشت کی قیمت میں بڑی کمی
-
ٹیکنالوجی 17 گھنٹے پہلے
اسٹار لنک کو پاکستان میں لانے کی کوششیں تیز
-
پاکستان 2 دن پہلے
پی ٹی آئی احتجاج کے دوران شدید زخمی ایس ایچ او کے اہم انکشافات
-
پاکستان 2 دن پہلے
عازمین حج کے لیے خوشخبری :حج درخواستوں کی وصولی میں 10 دسمبر تک توسیع
-
پاکستان 2 دن پہلے
قرعہ اندازی نہیں ہوگی:سرکاری حج سکیم کیلئےتمام امیدوار کامیاب قرار
-
پاکستان 16 گھنٹے پہلے
پی آئی اے کا نیا سی ای او کس کو مقرر کیا گیا؟
-
تجارت 18 گھنٹے پہلے
مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ
-
پاکستان ایک دن پہلے
صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات عظمیٰ زاہد بخاری کی گاڑی کو حادثہ