کھیل
آسٹریلیا نے میلبورن ٹیسٹ کے تیسرے روز دوسری اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنا لیے
عامر جمال 33 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے ، اس طرح پاکستان کی پوری ٹیم 264 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی
میلبورن: آسٹریلیا نے میلبورن ٹیسٹ کے تیسرے روز اپنی دوسری اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنا لیے اور اسے 241 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہو گئی ہے، 16 کے مجموعی اسکور پر 4 وکٹیں گر جانے کے بعد مچل مارش نے 96 رنز کی دلکش اننگز کھیل کر آسٹریلیا کی لڑکھڑاتی بیٹنگ کو سنبھالا، سٹیون سمتھ نے 50 رنز بنائے۔
میر حمزہ اور شاہین شاہ آفریدی نے تین ، تین وکٹیں حاصل کیں، اس سے قبل پاکستانی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 54 رنز کے خسارے کے ساتھ 264 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ، محمد رضوان 42 رنز بنا کر نمایاں رہے ، پیٹ کمنز نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ، میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں جاری ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان نے اپنی پہلی نامکمل اننگز 194 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی تو محمد رضوان 29 اور عامر جمال 2 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ تھے ، دونوں بیٹرز کے مابین 45 رنز کی شراکت قائم ہوئی ، محمد رضوان 42 رنز بنا کر پیٹ کمنز کی گیند پر ڈیوڈ وارنر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔
شاہین شاہ آفریدی نے چار چوکوں کی مدد سے 21 رنز بنائے، انہیں نیتھن لائن نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ آؤٹ کیا ، حسن علی دو رنز بنا کر پیٹ کمنز کا نشانہ بنے جبکہ میر حمزہ آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو دو رنز بنانے کے بعد نیتھن لائن کی گیند پر اسٹمپ آؤٹ ہو گئے، عامر جمال 33 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے ، اس طرح پاکستان کی پوری ٹیم 264 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ، پیٹ کمنز نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور 5 کھلاڑی میدان بدر کیے، نیتھن لائن نے چار اور جوش ہیزل ووڈ نے ایک وکٹ حاصل کی
پاکستان
گنڈا پور کا اسلام آباد میں کارکنوں کی گرفتاریوں کے معاملے پر شہبازشریف کوخط
حالیہ پرامن سیاسی احتجاج کے بعد غیر منصفانہ طور پر نشانہ بننے والاے خیبرپختونخوا کے گرفتار شہریوں کو رہا کیا جائے، وزیر اعلیٰ کے پی
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے اسلام آباد میں صوبے کے شہریوں کی گرفتاریوں کے معاملے پر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے معاملے سے متعلق وزیراعظم شہبازشریف کوخط لکھ دیا۔
خط میں وزیر اعلیٰ نے بے بنیاد انسداد دہشت گردی ایکٹ (ATA) کے مقدمات اور پختون مزدوروں کی گرفتاری پر اپنے تحفظات کا بھی اظہار کیا۔
اپنے خط میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ یہ افراد، جو عموماً کم اجرت والے کاموں میں مصروف ہیں، حالیہ پرامن سیاسی احتجاج کے بعد غیر منصفانہ طور پر نشانہ بنے ہیں، خیبرپختونخوا کے گرفتار شہریوں کو رہا کیا جائے۔
خط میں علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ پاکستان جیسے وفاق میں اکثریتی طاقت کے بجائے ضروری ہے کہ سیاسی معاملات کو پرامن اور تعمیری مکالمے کے ذریعے حل کیا جائے۔
گنڈاپور نے وزیر اعظم سے اپیل کی کہ وہ ان "جعلی ایف آئی آرز" کو ختم کریں اور غیر منصفانہ طور پر گرفتار کیے گئے افراد کو فوری رہا کریں۔
کھیل
محسن نقوی کا ورلڈ کپ جیتنے پر بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو ایک کروڑروپے کا انعام
چیئرمین پی سی بی کا کہناتھا کہ بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو پورا سپورٹ کریں گے،بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی ضروریات کو پورا کیا جائے گا
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے پر بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو اپنا مہمان بنایا اور حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ایک کروڑ روپے کا چیک بھی دیا ۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے والی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی، تمام کھلاڑیوں کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں اپنا مہمان بنایا اور اس موقع پر ورلڈ کپ جیتنے پر کھلاڑیوں کو ایک کروڑ روپے کا چیک بھی دیا ۔
محسن نقوی نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ کی جیت پاکستان کی جیت ہے ، آپ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا ہے، بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے سے قوم کو خوشیاں ملی ہیں ، بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ہمارے لئے بہت اہمیت رکھتے ہیں۔
اس کے علاوہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کو 2 کروڑ روپے کی گرانٹ کا چیک بھی دیا ،چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے ورلڈ کپ جیتنے پر مبارک باد دی ۔
چیئرمین پی سی بی کا کہناتھا کہ بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو پورا سپورٹ کریں گے،بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی ضروریات کو پورا کیا جائے گا، امید ہے کہ آپ فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھیں گے۔
واضح رہے کہ چیئرمین بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن سلطان شاہ کا کہناتھا کہ بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی بھرپور سپورٹ پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
پاکستان
جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے چیئرمین جنرل ساحر شمشاد مرزا کا عراق کا دورہ
ترجمان پاک فوج کے مطابق عراق کی سول و ملٹری قیادت نے پاکستانی مسلح افواج کی پیشاورانہ مہارت اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کا اعتراف کیا
جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے چیئرمین جنرل ساحر شمشاد مرزا نے عراق کا دورہ کیا اور اس دوران انہوں نے عراق کے وزیراعظم، وزیر دفاع، وزیر داخلہ اور چیف آف ڈیفنس فورسز سے ملاقاتیں کیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران جنرل ساحر شمشاد مرزا اور عراقی قیادت نے باہمی دلچسپی کے امور بشمول سلامتی دفاعی تعاون اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
اس کے علاوہ پاکستانی اور عراقی حکام نے عسکری تعلقات کو فروغ دینے سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق عراق کی سول و ملٹری قیادت نے پاکستانی مسلح افواج کی پیشاورانہ مہارت اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کا اعتراف کیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ عراقی مسلح افواج کے ہیڈ کوارٹرز آمد پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
دوران ملاقات چیئرمین جنرل ساحر شمشاد مرزا اور عراقی قیادت نے دفاع تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔
-
پاکستان ایک دن پہلے
پی ٹی آئی احتجاج کے دوران شدید زخمی ایس ایچ او کے اہم انکشافات
-
علاقائی ایک دن پہلے
ضمنی انتخاب :شیخوپورہ میں عام تعطیل کا اعلان
-
دنیا ایک دن پہلے
ٹرمپ کی اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا نہ کرنے پر مشرق وسطیٰ کو جہنم بنانے کی دھمکی
-
پاکستان 2 دن پہلے
عطا تارڑ کا اسلام آباد احتجاج میں مراد سعید کی موجودگی کا دعویٰ مضحکہ خیز ہے، بیرسٹر سیف
-
پاکستان 16 گھنٹے پہلے
صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات عظمیٰ زاہد بخاری کی گاڑی کو حادثہ
-
پاکستان ایک دن پہلے
قرعہ اندازی نہیں ہوگی:سرکاری حج سکیم کیلئےتمام امیدوار کامیاب قرار
-
تجارت 2 دن پہلے
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں کمی آ گئی
-
کھیل ایک دن پہلے
چیمپئنز ٹرافی کا معاملہ آئی سی سی کے نئے چیئرمین جے شاہ کے لیے چیلنج بن گیا