Advertisement

محسن نقوی کا ریسکیو1122 کو 30 کروڑ کے فنڈز جاری کر نےکا اعلان

ریسکیو 1122 کی 800 ایمبولینسز میں ہارٹ ایمرجنسی ریسپانس کے لئے30 کروڑ روپےجاری کرنے کا اعلان

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Dec 29th 2023, 1:15 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
محسن نقوی کا ریسکیو1122 کو 30 کروڑ کے فنڈز جاری کر نےکا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے جمعرات کے روز ایمرجنسی سروسز اکیڈمی ٹھوکر نیاز بیگ کا دورہ کیا اور ریسکیورز پاسنگ آوٹ پریڈ کی تقریب میں شرکت کی۔وزیراعلیٰ نے ایمرجنسی میں ریسکیورز کے رسپانس کامشاہدہ کیا اورریسکیورز نے بہترین تربیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریسکیوکی ڈرلز کیں ۔ 

انہوں نے کہا کہ  ایک زندگی بچانا انسانیت بچانے کے مترادف ہے، ریسکیو 1122 کی 800 ایمبولینسز میں ہارٹ ایمرجنسی ریسپانس کے لئے30 کروڑ روپے کی لاگت سے آٹومیٹڈ ایکسٹرنل ڈیفبریلیٹر ایکیوپمنٹ فراہم کرنے کا اعلان کرتا ہوں۔ 30 کروڑ روپے کی لاگت سے اے ای ڈی ایکیوپمنٹ جلد از جلد فراہم کیا جائے گا۔ 30 کروڑ کا اے ای ڈی سامان نہیں بلکہ زندگی اہم ہے۔ ایک زندگی بچانے پر ہزاروں لوگ دعا کرتے ہیں۔

بلوچستان میں اکیڈمی قائم کی جارہی ہے۔ایمرجنسی سروسز اکیڈمی اب تک 24 ہزار ریسکیورز کو عالمی معیار کی تربیت دے چکی ہے۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ کسی قسم کی بھی ایمرجنسی ہو پورے پنجاب کے عوام کے ریسکیو1122 کا نمبر ذہن میں آتا ہے۔ریسکیو 1122پر فخر ہے،ترکیہ میں ریسکیو آپریشن کے دوران ریسکیو1122نے قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔ ہمارے ریسکیورزنے پاکستان،پنجاب اور ریسکیو1122 ادارے کا نام روشن کیا۔ وزیراعلی نے کہا کہ پورے پنجاب میں ریسکیو 1122کی 800 جدید ایمبولینسز ہیں۔ ہماری ایمبولینسز بہترین ہیں اور تقریباہر قسم کے سامان لیس ہیں۔

کئی ایمبولینسز میں وینٹی لیٹرز اور دیگر اہم آلات بھی نصب ہیں۔ وزیراعلی نے پاس آوٹ ہونے والے ریسکیورز کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Advertisement