جی این این سوشل

تفریح

ا میر ترین شخص سے شادی کرنے کے الزامات پراداکارہ غنا علی بھی میدان میں آگئیں

کراچی: چار دن قبل شادی کے بندھن میں بندھنے والی اداکارہ غنا علی نے امیر شخص سے دوسری شادی کی افواہوں کے بعد تنقید کرنے والوں کو جواب دے دیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ا میر ترین شخص سے شادی کرنے کے الزامات پراداکارہ غنا علی بھی میدان میں آگئیں
ا میر ترین شخص سے شادی کرنے کے الزامات پراداکارہ غنا علی بھی میدان میں آگئیں

تفصیلات کے مطا بق غنا علی نے 16 مئی کو انسٹاگرام اور فیس بک پر عروسی لباس میں اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو نئی زندگی کے آغاز سے متعلق بتایا تھا، جس کے بعد جلد ہی ان کی شادی کی دوسری تصاویر بھی وائرل ہوگئیں۔سوشل میڈیا پر غنا علی اور ان کے شوہر تصاویر کے ساتھ یہ دعوے بھی کیے گئے کہ اداکارہ نے امیر شخص سے دوسری شادی کی۔

متعدد سوشل میڈیا پیجز اور شوبز ویب سائٹس کی خبروں میں سوشل میڈیا پر کمنٹس کرنے والے افراد کی پوسٹس کو بنیاد بنا کر بتایا گیا کہ غنا علی نے کراچی کے ایک امیر ترین شخص سے دوسری شادی کی ۔

ایک شوبز ویب سائٹ نے اپنی رپورٹ میں سوشل میڈیا پوسٹس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا غنا علی نے کراچی کے عمیر نامی امیر شخص سے شادی کی، جس کی پہلے سے ہی شادی ہوئی ہے اور انہیں ایک بچہ بھی ہے۔مذکورہ رپورٹ میں غنا علی کے شوہر کی مبینہ طور پر پہلی بیوی اور بچے کے ساتھ تصاویر بھی دی گئیں۔

متعدد شوبز سوشل میڈیا پیجز اور صارفین نے بھی اپنی پوسٹس میں دعویٰ کیا کہ غنا علی نے پیسوں کی خاطر امیر شخص عمیر سے شادی کی، جو پہلے سے ہی شادی شدہ اور بچے کے والد ہیں۔ کئی صارفین نے اداکارہ کے شوہر کو زائد العمر اور زائد الوزن بھی قرار دیا۔

 بھار ی رقم کے عوض ا میر ترین شخص سے شادی۔۔ الزامات پراداکارہ غنا علی بھی میدان میں آگئیں

 تاہم اداکارہ نے پیسوں کی لالچ میں شادی شدہ اور بچے کے والد سے دوسری شادی کرنے کی خبروں پر کوئی جواب نہیں دیا، البتہ انہوں نے شوہر کے ساتھ شادی کی وائرل ہونے والی تصاویر کو شیئر کیا مگر انہوں نے شوہر کا تعارف نہیں کروایا۔

کھیل

پاکستان اور انگلینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان میچ ٹی 20 کل ہو گا

انگلینڈ ویمن کو تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان اور انگلینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیاں میچ ٹی 20 کل ہو گا

پاکستان اور انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ (کل) اتوار کو لیڈز میں کھیلا جائے گا ۔ انگلینڈ ویمن کو تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے ۔

پہلے میچ میں انگلش ٹیم نے 53 رنز اور دوسرے میچ میں 65 رنز سے کامیابی حاصل کر کے سیریز اپنے نام کی ۔

ٹی 20 سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کا آغاز 23 مئی سے ہو گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اسلام آباد سے ٹورنٹو جانیوالی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ

طیارے کو تکنیکی خرابی کے باعث اترا گیا، لینڈنگ کے فوری بعد طیارے سے آئل لیک ہوا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسلام آباد سے ٹورنٹو جانیوالی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ

اسلام آباد سے ٹورنٹو جانے والی پرواز کی کراچی ایئر پر ہنگامی لینڈنگ ہوئی۔

ذرائع کے مطابق طیارے کو تکنیکی خرابی کے باعث اترا گیا۔ لینڈنگ کے فوری بعد طیارے سے آئل لیک ہوا۔ اس موقع پر فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کو الرٹ رکھا گیا تھا۔

پی آئی اے انجینئرنگ ٹیم فوری طور پر طیارے کی خرابی دور کرنے کے لئے کراچی ایئر پورٹ پر موجود ہے۔

طیارہ لینڈنگ کے بعد رن وے سے ٹیکسی وے سی پر آیا تو آئل لیک ہوتا رہا، جس کے بعد طیارے کو پارکنگ بے 24 پر پارک کیا گیا۔

طیارے کی تکینکی خرابی کی تاحال وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ مسافروں کو پی آئی اے ایئر ہوٹل منتقل کر دیا گیاجس کے بعد اب پرواز کی روانگی کا متوقع وقت دوپہر ایک بجے دیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

غزہ میں امدادی قافلوں پر انتہا پسندوں کے حملوں کی مذمت کرتے ہیں، امریکہ

امریکی انتظامیہ اسرائیل پر غزہ کو اضافی امداد فراہم کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہی ہے، جان کربی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

غزہ میں امدادی قافلوں پر انتہا پسندوں کے حملوں کی مذمت کرتے ہیں، امریکہ

وائٹ ہاؤس میں نیشنل سکیورٹی کونسل کے اسٹریٹجک کمیونیکیشن کوآرڈینیٹر جان کربی نے غزہ کے لیے امداد لانے والے قافلوں پر اسرائیلی آباد کاروں کے حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جان کربی نے کہا کہ امریکہ رفاح میں کسی بھی بڑے پیمانے پر اسرائیلی فوجی آپریشن کی مخالفت کرتا ہے۔ کربی نے امدادی قافلوں پر حملہ کرنے والے اسرائیلی آباد کاروں کی اشتعال انگیز کارروائیوں کی بھی شدید مذمت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو حماس کے ارکان کا تعاقب کرنے کا حق حاصل ہے، لیکن رفاح میں ایسے حملے کے بغیر جو ہزاروں شہریوں کی موت کا باعث بنے۔

جان کربی نے مزید کہا کہ حماس کیلئے غزہ میں قید اسرائیلی قیدیوں کی رہائی مذاکرات کیلئے بہترین طریقہ ہے۔

امداد کے بارے میں کربی نے کہا کہ عارضی بندرگاہ کے ذریعے امداد کی لینڈنگ کا عمل بین الاقوامی ہم آہنگی سے کیا جاتا ہے۔ غزہ میں زمین پر کوئی امریکی فوجی موجود نہیں ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امداد بھیجنے سے پہلے قبرص میں اس کا مکمل معائنہ کیا جاتا ہے۔

جان کربی نے کہا کہ اسرائیلی آباد کاروں اور انتہا پسندوں کی طرف سے امدادی قافلوں پر حملوں کی امریکہ کی شدید مذمت کرتےہیں۔ امریکی انتظامیہ اسرائیل پر غزہ کو اضافی امداد فراہم کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی کی حمایت کرتے ہیں جو جنگ کے بعد کے دور میں غزہ میں کردار ادا کر سکتی ہے۔

خیال رہے کہ 13 مغربی ممالک نے جمعہ کو تل ابیب پر زور دیا کہ وہ رفاح پر بڑے پیمانے پر حملے سے گریز کرے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll