جی این این سوشل

دنیا

دہلی حکومت کا ہزاروں طلبہ کو اسمارٹ‌ فون کی خریداری کے لیے رقم دینے کا اعلان

نئی دہلی: بھارت کی ریاستی حکومت نے طالب علموں کو اسمارٹ فون کی خریداری کے لیے رقم دینے کا اعلان کردیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

حکومت کا ہزاروں طلبہ کو اسمارٹ‌ فون کی خریداری کے لیے رقم دینے کا اعلان
حکومت کا ہزاروں طلبہ کو اسمارٹ‌ فون کی خریداری کے لیے رقم دینے کا اعلان

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست تریپورہ کی حکومت نے ڈگری کالج اور دو جامعات سمیت چالیس تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم 15 ہزار سے زائد فائنل ایئر کے طلبہ کو اسمارٹ فون فنڈ دینے کا اعلان کیا۔

رپورٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے 22 سرکاری ڈگری کالجز، دو جامعات اور چالیس تعلیمی اداروں کے 15 ہزار سے زائد طالب علموں کو اسمارٹ فون خریدنے کے لیے فی کس پانچ ہزار روپے رقم فراہم کی جائے گی۔

ریاستی وزیر تعلیم رتن لال ناتھ نے بتایا کہ بی جے پی نے انتخابی وعدے کو پورا کرنے کے لیے طالب علموں کو اسمارٹ فون خریدنے میں مدد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ اسکیم کے تحت منتخب کالجز، یونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں کو فنڈز دیں گے، ہر بچے کے حصے میں پانچ ہزار روپے آئیں گے جس کی مدد سے وہ اسمارٹ فون خرید کر اپنی پڑھائی میں مدد حاصل کرسکتا ہے۔

رتن لال ناتھ نے بتایا کہ یہ اسکیم گزشتہ سال شروع کی گئی تھی اور اب تک 7274 طلبہ کو اسمارٹ فون خریدنے کے لیے 3 کروڑ 67 لاکھ روپے کے فنڈز دیے جاچکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت نے صورت حال کو دیکھتے ہوئے اسکیم کے بجٹ کو بڑھا کر  7 کروڑ پچاس لاکھ تک کردیا ہے۔

 

علاقائی

لاہور اور کراچی میں پاسپورٹ دفتر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا فیصلہ

شہریوں کیلئے کسی بھی وقت پاسپورٹ آفس کی سہولیات تک رسائی آسان اور ممکن ہوگی، محسن نقوی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور اور کراچی میں پاسپورٹ دفتر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا فیصلہ

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی جانب سے لاہور اور کراچی کے شہریوں کی سہولت کیلئے کم ازکم ایک پاسپورٹ دفتر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ عوام کو آسانی اور سہولت فراہم کرنے کیلئے لاہور اور کراچی دونوں شہروں میں کم از کم ایک پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلا رہے گا۔

 

اُن کا مزید کہنا تھا کہ اس سے شہریوں کیلئے کسی بھی وقت پاسپورٹ آفس کی سہولیات تک رسائی آسان اور ممکن ہوگی۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے گزشتہ ہفتے پاسپورٹ دفاتر کا دورہ کیا تھا، دورے کے دوران شہریوں کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سعودی وفد کی آج پاکستان آمد،بڑی سرمایہ کاری کا امکان

پاکستان آنے والا سرمایہ کاروں کا وفد سعودی فرمانروا اور وزیر اعظم محمد بن سلمان کی خصوصی ہدایات پر پاکستان پہنچ رہا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سعودی وفد کی آج پاکستان آمد،بڑی سرمایہ کاری کا امکان

سعودی عرب کے نائب وزیر سرمایہ کاری کی قیادت میں سی ای اوز کا وفد آج پاکستان پہنچے گا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان آنے والا سرمایہ کاروں کا وفد سعودی فرمانروا اور وزیر اعظم محمد بن سلمان کی خصوصی ہدایات پر پاکستان پہنچ رہا ہے۔ سعودی عرب کی کاروباری، تجارتی اور سرمایہ کار شخصیات وفد کا حصہ ہوں گی۔

اس حوالے سے گزشتہ روز وفاقی وزیر پٹرولیم اور فوکل پرسن سعودی شراکت داری مصدق ملک کا کہنا تھا کہ سعودی وفد کی پاکستان میں موجودگی کے دوران 10 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کے معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہونے کا امکان ہے۔

علاوہ ازیں فنانس، زراعت، ٹیلی کمیونیکیشن، تعمیرات، لاجسٹک سروسز، پراپرٹی ڈویلپرز، ریٹیلرز اور دیگر کمپنیوں کے سربراہان بھی وفد کے ہمراہ پاکستان آئیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر نے کہا کہ سعودی سرمایہ کاری سے روزگارکے نئے مواقع میسر آئیں گے اور عوام کو خوشخبریاں ملیں گی۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی رہنماء شیر افضل مروت کی گاڑی کو حادثہ، بال بال بچ گئے

شیر افضل مروت ڈیرہ اسماعیل خان سے اسلام آباد جارہے تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی رہنماء شیر افضل مروت کی گاڑی کو حادثہ، بال بال بچ گئے

لکی مروت میں پی ٹی آئی رہنماء شیر افضل مروت کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے تاہم حادثے میں شیر افضل مروت اور ساتھی محفوظ رہے۔

شیر افضل مروت ڈیرہ اسماعیل خان سے اسلام آباد جارہے تھے کہ اس دوران ان کی گاڑی کے دونوں ٹائر پھٹ گئے۔

تاہم خوش قسمتی سے شیر افضل مروت محفوظ رہے اور دوسری گاڑی سےاسلام آباد روانہ ہو گئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll