پاکستان
شریف فیملی کے خلاف اہم کیس بند کر دیا گیا
نیب کی جانب سے نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کے خلاف شریف ٹرسٹ کیس میں انویسٹی گیشن بند کردی گئی
اسلام آباد: نیب کی جانب سے نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کے خلاف شریف ٹرسٹ کیس میں انویسٹی گیشن بند کردی گئی۔
قومی احتساب بیورو (نیب) نے یکم جنوری کو ہونے والے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیرعظم نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کے خلاف شریف ٹرسٹ کیس کی انویسٹی گیشن سمیت 5 انکوائریاں بند کرنے کی منظوری دے دی۔
اجلاس میں جن انکوائریوں کو بند کرنے کی منظوری دی گئی ان میں پنجاب سیف سٹی اتھارٹی، سوشل ایکشن پروگرام، پارک انکلیو و دیگر شامل ہیں۔ یکم جنوری 2024ء کو منظوری دیے جانے کے بعد نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کے ارکان کے خلاف شریف ٹرسٹ کیس کی انویسٹی گیشن بھی بند کردی گئی ہے۔
ایگزیکٹوبورڈ اجلاس میں بتایا گیا کہ شریف ٹرسٹ کیس میں انویسٹی گیشن کی منظوری 31 مارچ 2000ء کے بعد سے جاری تھی ، جس میں الزام تھا کہ شریف خاندان نے ٹرسٹ کے نام پر بے نامی جائیداد بنائی اور ٹرسٹ کے اکاؤنٹس میں خورد برد کی گئی اورآڈٹ بھی نہیں کرایاگیا ۔
شریف ٹرسٹ کیس میں شریف فیملی پر الزام تھا کہ کروڑوں روپے ٹرسٹ کے نام پر خفیہ طور پر وصول کیے گئے۔
اجلاس میں منظوری کے بعد نیب نے ترمیم شدہ ایکٹ 2022ء کی سیکشن 31بی کے تحت شریف ٹرسٹ کیس کی انویسٹی گیشن بندکردی۔
علاقائی
خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں سے گزشتہ روز اغوا ہونے والے تمام اہلکاربازیاب
ڈی پی او نے تصدیق کی کہ بازیاب ہونے والے تمام 7 اہلکار بحفاظت بنوں پہنچ گئے ہیں
خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں سے گزشتہ روز اغوا ہونے والے تمام اہلکاروں کو بازیاب کرالیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے تمام مغوی اہلکاروں کی بازیابی کی تصدق کرتے ہوئے بتایا کہ علاقہ عمائدین اور پولیس کی کوششوں سے یہ کامیابی ملی ہے۔
ڈی پی او نے بتایا کہ گزشتہ روز بنوں کے دور افتادہ پہاڑی علاقے کے سب ڈویژن وزیر میں قائم چیک پوسٹ پر مسلح افراد نے دھاوا بولا اور پھر وہ 7 اہلکاروں کو اسلحہ سمیت اغوا کر کے اپنے ساتھ لے گئے تھے۔
ڈی پی او نے تصدیق کی کہ بازیاب ہونے والے تمام 7 اہلکار بحفاظت بنوں پہنچ گئے ہیں۔
پاکستان
چینی کی قیمت میں اضافہ ،وزیراعظم کا شوگر ملوں اور ڈیلرز کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
وزیراعظم کا شوگر ملوں اور شوگر ڈیلرز کی کیمروں سے نگرانی کرنے کا فیصلہ
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شوگر ملز اور شوگر ڈیلرز کے خلاف ایف آئی اے ، ایف بی آر اور آئی بی کو چینی کی فروخت پر ٹیکس چوری، غیر دستاویزی سیلز اور قیمتوں میں اضافے کی روک تھام کے لیے مشترکہ کارروائی کی ہدایت کر دی ہے۔
اس حوالے سے وزیراعظم کی ہدایت پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایف بی آر، آئی بی اور ایف آئی اے شوگر سیکٹر میں سیلز ٹیکس کی چوری کے سدباب کو یقینی بنائیں۔ وزیر اعظم نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ شوگر کرشنگ سیزن شروع ہو رہا ہے لہٰذا شوگر ملز اور ڈیلرز سے جی ایس ٹی کی 100 فیصد وصولی کو یقینی بنایا جائے۔
وزیراعظم کی جانب سے شوگر ملوں میں کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے تاکہ چینی کی ذخیرہ اندوزی نہ ہو سکے اور قیمتوں میں توازن رہے، جبکہ ٹیکس چوری اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث شوگر ملز مالکان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
اس کے علاوہ وزیراعظم نے شوگر سٹہ مافیا کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیل، سگریٹ، سیمنٹ اور مشروبات سمیت دیگر شعبوں میں بھی اسی طرح کے اقدامات کیے جائیں۔
تفریح
ناراض بیوی کو منانے کے لیے شوہر کا سائیکل پرطویل ترین سفر
شوہر نے ناراض بیوی کو منانے کے لیے 100دنوں میں سائیکل پر 4400 کلومیٹر کا طویل سفر طے کیا
چین کے ایک شہری نے اپنی ناراض بیوی کو منانے کے لیے سائیکل پر 4400 کلومیٹر کا سفر طے کر ڈالا۔
چین کے صوبہ جیانگسو سے تعلق رکھنے والے ایک شخص زاؤ نے 2007 میں لی نامی خاتون سے شادی کی تھی، مگر 2 سال قبل ذاتی اختلافات کے باعث ان کی بیوی الگ ہوکر رہنے لگی تھی۔
جس پر شوہر نے ناراض بیوی کو منانے کے لیے 100دنوں میں سائیکل پر 4400 کلومیٹر کا طویل سفر طے کیا۔
شوہر زاؤ کا کہنا ہے کہ 'ہم دونوں کے درمیان کوئی زیادہ سنجیدہ مسئلہ نہیں تھا، بس ہم دونوں نے ضد پکڑلی اور الگ ہوگئے، مگر ہم دونوں رابطے میں رہے تاکہ دوبارہ اکٹھے ہوسکیں'۔
اس حوالےسے زاؤ کی بیوی لی کا کہنا تھا کہ 'وہ چاہتا تھا کہ ہم ایک بار اکٹھے ہو جائیں اور میں نے مذاق میں کہا کہ اسے لہاسا تک جانا ہوگا، اگر وہ سائیکل پر وہاں تک جاتا ہے تو میں صلح کرلوں گی، لی نے بتایا کہ صحیح بات تو یہ ہے کہ میں نے یہ سب ایسے ہی کہا تھا، مگر مجھے توقع نہیں تھی کہ وہ حقیقت میں ایسا کرے گا۔
زاؤ نے اپنے سفر کا آغاز 28 جولائی کو چینی شہر نین جنگ سے شروع کیا اور 100 سے زائد دنوں کے بعد وہ 4400 کلومیٹر کا طویل سفر طے کر لہاسا پہنچنے میں کامیاب ہو گیا۔
اس سفر کے دوران زاؤ کو 2 بار ہیٹ اسٹروک کا سامنا ہوا، دوسری بار زاؤ کے بیمار ہونے پر ان کی اہلیہ بھی اسپتال پہنچی اور سفر ملتوی کرنے پر زور دیا، مگر اس نے انکار کردیا کیونکہ وہ سفر مکمل کرکے اپنا عزم ظاہر کرنا چاہتا تھا۔
زاؤ کی صحتیابی کے بعد ان کی اہلیہ بھی اس سفر میں شامل ہوگئیں اور وہ دونوں اکٹھے 28 اکتوبر کو لہاسا پہنچے، جہاں ایک تقریب میں صلح کا اعلان کیا۔
-
علاقائی ایک دن پہلے
اسموگ میں کمی ، راولپنڈی ڈویژن کے تمام تعلیمی ادارے 19 نومبر سےکھولنے کا اعلان
-
کھیل ایک دن پہلے
چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہو گی،بھارت اپنے تحفظات سے آگاہ کرے، محسن نقوی
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ
-
پاکستان ایک دن پہلے
وی پی این کے بغیرآئی ٹی انڈسٹری کا چلنا ناممکن ہے ، چئیرمین پی ٹی اے
-
پاکستان ایک دن پہلے
ملک میں حج درخواستوں کی وصولی کا عمل شروع
-
پاکستان ایک دن پہلے
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے بڑا فیصلہ سنا دیا
-
تفریح ایک دن پہلے
گوونداکی انتخابی ریلی سے خطاب کے دوران طبیعت ناساز
-
تجارت 15 گھنٹے پہلے
سونے کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کا اضافہ