Advertisement
پاکستان

دہشت گردی کے خلاف بے خوفی سے لڑنے پر قوم سکیورٹی فورسز کی انتہائی مقروض ہے، نگران وزیراعظم

دہشت گرد ملک کی ترقی اور خوشحالی کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کر رہے ہیں، انوار الحق کاکڑ

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jan 11th 2024, 11:00 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
دہشت گردی کے خلاف بے خوفی سے لڑنے پر قوم سکیورٹی فورسز کی انتہائی مقروض ہے، نگران وزیراعظم

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پوری قوم خیبر پختونخوا پولیس کی انتہائی مقروض ہے جو لگن، بہادری اور حوصلے کے ساتھ دہشت گردوں کے خلاف لڑ رہی ہے۔

گورنر ہاؤس پشاور میں خیبر پختونخوا پولیس دربار کی تقریب  کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے نگراں وزیراعظم نے کہا کہ آپ وہ لوگ ہیں جو ریاست کی سلامتی کےلئے لڑ رہے ہیں، شہدا یقیناً جنت کے مستحق ہیں جبکہ مخالف گروہ کا مقدر ہمیشہ کے لئے جہنم میں رہنا ہے۔ سکیورٹی فورسز اللہ کے اس وعدے کہ سیدھی راہ پر چلنے والوں کو دشمن کا کوئی خوف نہیں ہوگا، کو مدنظر رکھتے ہوئے دہشت گردوں کے ساتھ ہمیشہ بے خوفی سے لڑتی ہیں ۔

وزیراعظم نے زور دیا کہ وہ زندگی کے آخری لمحات تک شرپسندوں کے خلاف آواز اٹھاتے رہیں گے۔ یہ بزدل ہیں، ان میں سامنے آکر لڑنے کی ہمت نہیں اور ہمیشہ پیچھے سے وار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد ملک کی ترقی اور خوشحالی کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کر رہے ہیں ، وہ ہمدردی کے مستحق نہیں ہیں، وہ بزدل، ظالم اور بے حس ہیں۔

نگراں وزیراعظم نے کہا کہ کے پی پولیس کے جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ کے پی پولیس کے شہدا کے ورثا کوئی معمولی نہیں بہت بڑے لوگ ہیں۔ میں ایک مقروض کی حیثیت سے یہاں آیا ہوں۔ آپ لوگوں کا مجھ پر بہت بڑا قرض ہے،بعض اوقات ہم آپ کو وہ مالی امداد نہیں دے پاتے جو دینی چاہیے۔

نگراں وزیراعظم نے دہشت گردوں سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ گرے ہوئے لوگ ہیں جنہوں نے اس شہر میں بچوں کو قتل کیا۔ میں نے بیماری یا خودکش حملے میں مر جانا ہے یہ فیصلہ اللہ کا ہو گا۔ یہ دین اور اسلام کے نام پر لوگوں کو ڈراتے ہیں۔ اللہ نے زندگی اور موت کا فیصلہ اپنے ہاتھ میں رکھا ہوا ہے۔ ہم پر 10حملے کریں گے ان کو ایک ہزار بار جواب دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شر کا ساتھ دینے والے گرے ہوئے لوگ ہیں۔  اے پی ایس میں معصوم بچوں کو شہید کیا گیا،ان بےغیرتوں کو حیا آنی چاہیے۔ ہم ان دہشت گردوں سے نہیں ڈرتے۔ ہم سب اپنی سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہیں۔ یہ دہشت گرد ہماری راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرتے ہیں ، ہم ان کے خلاف کامیاب ہو چکے ہیں اور ہمیں اپنے اس سفر پر گامزن رہنا چاہیے۔
Advertisement
ملک میں پاسپورٹ ڈیلیوری اب ہو گئی اورآسان، جانیےکیسے؟

ملک میں پاسپورٹ ڈیلیوری اب ہو گئی اورآسان، جانیےکیسے؟

  • 14 گھنٹے قبل
آئمہ بیگ کا انسٹا گرام اسٹیٹس اچانک نظروں میں آگیا،علیحدگی کی افواہیں

آئمہ بیگ کا انسٹا گرام اسٹیٹس اچانک نظروں میں آگیا،علیحدگی کی افواہیں

  • 2 دن قبل
پولیسں نے کراچی ڈیفنس فیز 8 میں نوجوان پر تشدد کرنیوالا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا

پولیسں نے کراچی ڈیفنس فیز 8 میں نوجوان پر تشدد کرنیوالا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا

  • 13 گھنٹے قبل
نئے انتظامی یونٹ بن کر رہیں گے کوئی نہیں روک سکتا: محسن نقوی

نئے انتظامی یونٹ بن کر رہیں گے کوئی نہیں روک سکتا: محسن نقوی

  • 8 گھنٹے قبل
میجر جنرل فیصل نصیر نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی کا قومی کوآرڈینیٹر مقرر کردیا گیا

میجر جنرل فیصل نصیر نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی کا قومی کوآرڈینیٹر مقرر کردیا گیا

  • ایک دن قبل
پاکستان نے نارووال میں ہندو مندر بارے بھارتی وزارت خارجہ کے بے بنیاد، سیاسی مقاصد پر مبنی دعووں کو مسترد کر دیا

پاکستان نے نارووال میں ہندو مندر بارے بھارتی وزارت خارجہ کے بے بنیاد، سیاسی مقاصد پر مبنی دعووں کو مسترد کر دیا

  • 2 دن قبل
ایتھنز: ائیرشو کے دوران  جنگی طیارہ گرکر تباہ

ایتھنز: ائیرشو کے دوران جنگی طیارہ گرکر تباہ

  • 8 گھنٹے قبل
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون نئے مرحلے میں داخل ہو گیا: طاہر اشرفی

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون نئے مرحلے میں داخل ہو گیا: طاہر اشرفی

  • ایک دن قبل
ملیک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر ہزاروں روپے کا اضافہ

ملیک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر ہزاروں روپے کا اضافہ

  • 2 دن قبل
ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟

ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟

  • 13 گھنٹے قبل
پاکستان کسان اتحاد کےخالد کھوکھر نے گورننس پر خطرے کی گھنٹی بجا دی

پاکستان کسان اتحاد کےخالد کھوکھر نے گورننس پر خطرے کی گھنٹی بجا دی

  • 7 گھنٹے قبل
نیپال میں سیلاب کی تباہ کاریاں: ٹنل سے 9 روز بعد 2 افرادکو زندہ نکال لیا گیا

نیپال میں سیلاب کی تباہ کاریاں: ٹنل سے 9 روز بعد 2 افرادکو زندہ نکال لیا گیا

  • 2 دن قبل
Advertisement