غیر شرعی نکاح کیس ، بشریٰ بی بی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ، خاورمانیکا کو نوٹس جاری
اسلام آباد ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کی درخواست پر سماعت 17 جنوری تک ملتوی کردی

.jpg&w=3840&q=75)
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے دورانِ عدت نکاح کیس میں خاور مانیکا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ میں فرد جرم کی کارروائی اور ٹرائل روکنے کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے بشریٰ بی بی کی درخواست پر اعتراضات کے ساتھ سماعت کی، بشری بی بی کے وکیل سلمان اکرم راجہ عدالت میں پیس ہوئے۔
دوران سماعت وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ 23 نومبر 2023 کو یہ کمپلینٹ دائر کی گئی، 496 کی سیکشنز کے ساتھ یہ کمپلینٹ فائل ہوئی۔ 6 سال بعد خاور مانیکا کو یاد آیا کہ یہ غلط ہو گیا ہے۔
عدالت نے استفسار کیا کہ اعتراض کیا ہے؟ ایک سیکشن لگا ہے قانونی شادی نہ ہو دوسرا سیکشن ہے شادی ہی نہ ہو۔
جس پر وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ کمپلینٹ کا کہنا ہے کہ 14 نومبر کو طلاق ہوئی اور 39 دنوں بعد نکاح ہوا، ہمارا مؤقف ہے کہ زبانی طلاق اسے پہلے ہوئی تھی، الزام ہے یکم جنوری 2018 کو کیا گیا نکاح عدت کے دوران کیا گیا، کمپلیننٹ کے مطابق 14 نومبر 2017 کو طلاق دی تھی، ہمارا مؤقف ہےکہ طلاق اس سے پہلے اپریل 2017 میں ہوچکی تھی۔
سلمان اکرام راجہ نے کہا کہ اگر کمپلیننٹ کی بات مان لی جائے توتب بھی عدت کی مدت 48 دنوں میں مکمل ہونے کا فیصلہ موجود ہے، سپریم کورٹ کا شریعت ایپلیٹ بینچ یہ فیصلہ دے چکا ہے، اگر کمپلیننٹ کا مؤقف ہی مان لیا جائے تو تب بھی یہ مدت پوری ہو چکی ہے۔
جسٹس طارق محمور جہانگیری نے ریمارکس دیے کہ سیکشن 497 کے بارے میں کیا کہیں گے، اس میں درخواست گزار جھوٹا ثابت ہوجائے تو اس کے خلاف بھی کارروائی ہوسکتی ہے۔
جس پر سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہمیں پتہ ہے 4 ماہ وہ کہاں رہے، پھر واپس آئے اور کمپلینٹ فائل کردی۔
عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد بشریٰ بی بی کے دورانِ عدت نکاح کیس میں کمپلیننٹ خاور مانیکا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ میں فرد جرم کی کارروائی اور ٹرائل روکنے کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
بعدازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کی درخواست پر سماعت 17 جنوری تک ملتوی کردی۔
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ
- 2 دن قبل

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ
- ایک دن قبل
اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا
- 2 دن قبل

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق
- 4 گھنٹے قبل

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
- 2 دن قبل

پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم
- 9 گھنٹے قبل
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی
- ایک دن قبل
پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے
- 10 گھنٹے قبل
پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل
- 2 دن قبل

خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
- 10 گھنٹے قبل

ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- ایک دن قبل
وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان
- 2 دن قبل




