Advertisement
پاکستان

ملک میں سیاحتی مقامات کھولنے کا فیصلہ

حکومت نے ملک بھر میں سیاحت کے شعبے کو 24 مئی سے ایس او پیز کے ساتھ کھولنے کا فیصلہ کرلیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر May 23rd 2021, 10:49 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) برائے تدارک کورونا نے ملک بھر میں سیاحت کے شعبے کو 24 مئی سے ایس او پیز کے تحت کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

این سی او سی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سیاحت کے شعبے کو 24 مئی سے ایس او پیز کے تحت کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ہوٹل اور گیسٹ ہاوسز سیاحوں سے کورونا منفی رپورٹ طلب کرنے کے پابند ہوں گے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہوٹل اور گیسٹ ہاوسز سیاحوں سے شناختی کارڈ طلب کرنے کے بھی پابند ہیں، جو افراد ویکسین لگوا چکے وہ ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی جمع کروائیں گے۔ 50سال اور زائد عمر کے افراد کیلئے بغیر ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کمرہ بک نہیں ہوگا، یکم جولائی کے بعد ہوٹلز عملہ 40 سال اور زائد عمر افراد کو بھی بغیر ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کمرہ نہیں دےگا۔

این سی او سی کے مطابق ایک کمرہ ایک ہی بندے کیلئے یا دو بڑے افراد اور بچوں کیلئے بک کیا جا سکتا ہے، ٹور آپریٹرز اور ہوٹل انتظامیہ تمام مسافروں کا ڈیٹا فراہم کرنے کے پابند ہوں گے، غیرملکی سیاحوں کیلئے ٹیسٹ، قرنطینہ اور ویکسینیشن پالیسی پر عملدرآمد لازمی ہوگا۔

سیاحتی مقامات کے داخلی راستوں پر سیاحوں سے ہیلتھ ڈیکلریشن فارم پر کرائے جائیں گے، سیاحتی مقامات پر جانے سے پہلے مسافر ماسک اور سینیٹائزر کی مناسب تعداد یقینی بنائیں گے۔ متعلقہ اداروں کو ایس او پیز پر عمل در آمد کیلئے جرمانے اور دیگر سزائیں یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی ہے۔

Advertisement
Advertisement