جی این این سوشل

پاکستان

الیکشن کمیشن نے الیکٹرونک ووٹنگ مشین کیخلاف سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئرکردی

الیکشن کمیشن کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے الیکٹرونک ووٹنگ مشین کیخلاف ویڈیو شیئر کر دی گئی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

الیکشن کمیشن نے الیکٹرونک ووٹنگ مشین کیخلاف سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئرکردی
الیکشن کمیشن نے الیکٹرونک ووٹنگ مشین کیخلاف سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئرکردی

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ویڈیو میں الیکٹرونک ووٹنگ مشین کے استعمال پر تنقید کی گئی۔تاہم الیکشن کمیشن نے کچھ ہی دیر بعد ٹویٹ ڈیلیٹ کر دیا۔جاری کئے جانے والے ٹویٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے الیکٹرونک ووٹنگ کو مہنگا فراڈ قرار دے دیا ۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکٹرونک ووٹنگ مشین سے متعلق ٹویٹ غلطی سے شیئر ہوا۔

پاکستان

بیلاروس کے صدرکی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات

آئی ایس پی آر کے مطابق بیلا روس کے صدر نے علاقائی امن و استحکام کیلئے مسلح افواج کے کردار کو سراہا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بیلاروس کے صدرکی  آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات

بیلاروس کے صدر نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی ۔ 

ملاقات میں دفاع کے شعبے میں تعاون سمیت علاقائی سلامتی سے متعلق امور پر بات چیت ہوئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے عالمی و علاقائی امور میں بیلاروس کے کردار کو سراہا اور بیلا روس کے ساتھ تعاون بڑھانے اور دو طرفہ روابط مضبوط کرنے کی خواہش کا اظہارکیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بیلا روس کے صدر نے علاقائی امن و استحکام کیلئے مسلح افواج کے کردار کو سراہا،معزز مہمان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں مسلح افواج کی  قربانیوں کا اعتراف کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اسلام آباد میں احتجاج کے دوران مظاہرین کی اموات کی خبریں جھوٹی اور من گھڑت قرار

سوشل میڈیا پراحتجاج کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کی شیلنگ سے کئی مظاہرین کی اموات کا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، سکیورٹی ذرائع

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسلام آباد میں  احتجاج کے دوران مظاہرین کی اموات کی خبریں جھوٹی اور من گھڑت قرار

سکیورٹی ذرائع نے اسلام آباد میں ہونے والے احتجاج کے دوران مظاہرین کی اموات کی خبریں جھوٹی اور من گھڑت قرار دے دیں۔

اس حوالے سے سکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر چند لوگوں کی جانب سے احتجاج کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کی شیلنگ سے کئی مظاہرین کی اموات کا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، مظاہرین کی اموات کی خبریں جھوٹی اور من گھڑت ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اپنی ناکامیوں اور کوتاہیوں کو چھپانے کے لیے من گھڑت اور جھوٹا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، کل رات پولیس اور رینجرز آپریشن میں کسی قسم کے آتشی اسلحے کا استعمال نہیں کیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

چینی وزیر دفاع ڈونگ جُن کے خلاف کرپشن کی تحقیقات کا آغاز

ڈونگ جُن کو بدعنوانی کے الزام میں زیرِ تفتیش رکھا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چینی وزیر دفاع ڈونگ جُن کے خلاف کرپشن کی تحقیقات کا آغاز

چینی وزیر دفاع ڈونگ جُن کے خلاف کرپشن کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈونگ جُن کو بدعنوانی کے الزام میں زیرِ تفتیش رکھا گیا ہے ، وہ مسلسل تیسرے شخص ہیں جنہیں اس عہدے پر تفتیش کا سامنا ہے۔

میڈیا کی رپورٹس کے مطابق وزیرِ دفاع کے خلاف تحقیقات چینی فوج میں بدعنوانی کے خلاف کارروائی کا حصہ ہے ، اس معاملے پر چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ یہ صرف سائے کا پیچھا کرنے جیسا ہے۔

چینی بحریہ کے سابق کمانڈر ڈونگ جُن کو دسمبر میں وزیرِ دفاع مقرر کیا گیا تھا۔ ان سے قبل وزیر کو ملازمت کے صرف 7 ماہ بعد اچانک عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll