صحت مند طرز زندگی اپنا کر ذیابیطس کے خطرات سے محفوظ رہا جا سکتا ہے،ڈاکٹر جمال پرویز
بیماری کو پھیلاؤسے روکنے کے لیے ابتدائی سکریننگ بہت ضروری ہے


اسلام آباد: طبی ماہرین نے ذیابیطس کی جلد تشخیص اور اس پر قابو پانے کے لیے صحت مند طرز زندگی اپنانے کے لیے عوامی شعور اجاگر کرنے پر زور دیا ہے کیونکہ جسمانی فعالیت میں کمی، بیٹھنے، نیند کی نقصان دہ اور غیر صحت مند کھانے پینے کی عادات نوجوانوں میں اس بیماری کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کا باعث ہیں۔
معروف معالج ڈاکٹر جمال پرویز نے کہا کہ طرز زندگی میں سادہ تبدیلیوں سے ذیابیطس کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے، بیماری کو پھیلائوسے روکنے کے لیے ابتدائی سکریننگ بہت ضروری ہے، جلد تشخیص سے ہم ذیابیطس کو آسانی سے شکست دے سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انتہائی درجہ حرارت آپ کے جسم کی انسولین بنانے اور استعمال کی صلاحیت کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ جیسے جیسے درجہ حرارت کم ہوتا ہے، بہت سے ذیابیطس کے مریضوں کے خون میں شکر کی سطح بڑھ جاتی ہے، ہر ذیابیطس کے مریض کو موسم بدلنے پر تھوڑی سی اضافی دیکھ بھال اور توجہ کی ضرورت ہوتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ موسم سرما میں لوگ اپنے معمول کے جسمانی معمولات جیسے یوگا، ورزش اور صبح و شام کی چہل قدمی کو چھوڑ دیتے ہیں، جو بلڈ شوگر لیول میں اضافے کی وجہ بن سکتا ہے۔ انہوں نےزور دیا کہ ہائی شوگر لیول، کولیسٹرول اور بلڈ پریشر کی معیاری دیکھ بھال پر عمل کرکے بہت سی پیچیدگیوں کو کم یا مکمل طور پر روکا جاسکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نامناسب غذا، موٹاپا اور ناقص طرز زندگی اس بیماری کی بنیادی وجوہات ہیں،

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق
- 14 hours ago

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
- 3 days ago
پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل
- 2 days ago
اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا
- 2 days ago

ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- 2 days ago

پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم
- 19 hours ago
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ
- 2 days ago

خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
- 20 hours ago

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ
- 2 days ago
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی
- 2 days ago
پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے
- 19 hours ago
وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان
- 3 days ago






