نئے ویریئنٹ سے عوام کو محفوظ رکھنے کیلیے تمام تر ضروری اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے، ڈاکٹر ندیم جان

.jpg&w=3840&q=75)
نگران وفاقی وزیر قومی وزارت صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا ہے کہ کورونا جے این ون ویریئنٹ کے ابھی تک صرف 15 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، این آئی ایچ لیب نے 8، آغا خان یونیورسٹی نے 5 جبکہ ڈاؤ ہیلتھ یونیورسٹی کراچی نے 2 کیسز رپورٹ کیے ہیں۔
ڈاکٹر ندیم جان کا کہنا تھا کہ نئے ویریئنٹ سے عوام کو محفوظ رکھنے کیلیے تمام تر ضروری اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے، وفاق صوبوں کے ساتھ رابطے میں ہے۔ کورونا کا یہ ویرئنٹ ابھی تک دنیا میں 60 سے زائد ممالک میں رپورٹ ہوا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈبلیو ایچ او کے مطابق اس ویریئنٹ کے پھیلاؤ کا رسک بہت کم ہے۔ قومی ادارہ صحت نے وزیر صحت کی ہدایات پر موسمی معمول کے تحت کالی کھانسی کی روک تھام اور کنٹرول کے لیے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے۔
نگران وزیر صحت نے کہا ہے کہ پاکستان میں اس مرض کے بڑے پیمانے پر پھیلنے کا امکان کم ہے۔ اس ایڈوائزری کا مقصد صحت کے اداروں کو احتیاطی اور کنٹرول کے اقدامات کے بارے میں آگاہ کرنا ہے۔ حفظان صحت کے سادہ طریقے بھی اس کے پھیلاؤ کو روکنے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔

خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
- ایک دن قبل
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی
- 2 دن قبل

ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- 2 دن قبل

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ
- 2 دن قبل

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم
- ایک دن قبل

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد
- 6 گھنٹے قبل
پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے
- ایک دن قبل

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق
- ایک دن قبل

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے
- 4 گھنٹے قبل

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟
- 4 گھنٹے قبل







