جی این این سوشل

پاکستان

الیکٹرونک ووٹنگ سے متعلق الیکشن کمیشن کی ٹویٹ پر تنازع، حکومت کا وضاحت دینے کا مطالبہ

الیکشن کمیشن کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے الیکٹرونک ووٹنگ مشین کیخلاف ویڈیو شیئر کر دی گئی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

الیکٹرونک ووٹنگ سے متعلق الیکشن کمیشن کی ٹویٹ پر تنازع، حکومت کا وضاحت دینے کا مطالبہ
الیکٹرونک ووٹنگ سے متعلق الیکشن کمیشن کی ٹویٹ پر تنازع، حکومت کا وضاحت دینے کا مطالبہ

تفصیلات کے مطابق الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے حوالے سے صحافی طلعت حسین کے یوٹیوب چینل پر کیے گئے پروگرام کوالیکشن کمیشن آف پاکستان کے ٹوئٹر ہینڈل سے ٹویٹ کر دیا گیا تاہم کچھ دیر بعد ٹویٹ کو ڈیلیٹ کیا گیا۔

پروگرام کا ٹائٹل ووٹنگ مشین ایک مہنگا فراڈ فارمولا؟  تھا جسے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کمیشن کے ہینڈل سے بھی ٹویٹ کیا گیا۔

ٹویٹ کے فوراً بعد وفاقی حکومت نے اس پر ردعمل کا اظہار کیا۔

تحریک انصاف کے رہنما اور وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے الیکشن کمیشن کے اکاؤنٹ سے کی گئی غیرذمہ دارانہ ٹویٹ پر چیف الیکشن کمشنر کو وضاحت دینی چاہیے۔ الیکشن کمیشن کو قانون کے تحت چلنا ہے۔

تاہم ڈائریکٹر الیکشن کمیشن الطاف خان نے وضاحت کی کہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ویڈیو غلطی سے شیئر ہو گئی تھی۔ اس معاملے پر الیکشن کمیشن کا وہی موقف ہے جو 20 مئی کو جاری پریس ریلز میں تھا۔

اس سے قبل الیکشن کمیشن کے اسی ٹوئٹر ہینڈل سے سنیچر ہی کو 20 مئی کی ایک پریس ریلیز ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کا سرکاری موقف یہ ہے۔

پریس ریلیز میں لکھا ہے کہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے 31 مئی تک الیکٹرانک ووٹنگ مشین تیار کرنی ہے۔ الیکشن کمیشن نے ہدایت دی ہے کہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کو خط لکھا جائے کہ 31 مئی کے بعد اس کا ڈیمو الیکشن کمیشن کو دیں تاکہ اس پر مزید کام کیا جاسکے۔

واضح رہے کہ سینیٹ الیکشن کو اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کے لیے حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر ریفرنس پر الیکشن کمیشن نے اس کی مخالفت کی تھی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے مخالفت کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے ایک تقریب کے دوران الیکشن کمیشن پر اس حوالے سے تنقید کی تھی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیراعظم عمران خان کی تنقید پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا ہم کسی کی خوشنودی کی خاطر آئین اور قانون کو نظر انداز نہیں کر سکتے۔

الیکشن کے رزلٹ کے بعد میڈیا کی وساطت سے جو خیالات ہمارے مشاہدے میں آئے ان کو سن کر دکھ ہوا، خصوصی طور پر وفاقی کابینہ کے چند ارکان اور بالخصوص جناب وزیر اعظم پاکستان نے جو کل اپنے خطاب میں فرمایا'۔

سینیٹ الیکشن کے بعد وزیر اعظم نے قوم سے خطاب میں کہا تھا کہ الیکشن کمیشن نے ہمارے ملک میں جمہوریت کو نقصان پہنچایا ہے۔ وزیراعظم نے ای سی پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ 'سپریم کورٹ میں آپ نے اوپن بیلٹ کی مخالفت کیوں کی، کیا آئین چوری کی اجازت دیتا ہے، پھر آپ نے قابل شناخت بیلٹ پیپزر کی مخالفت کی اگر ایسا ہو جاتا تو آج جو ہمارے 15، 16 لوگ بکے ہیں ہم ان کا پتا لگا لیتے، یہ پیسے دے کر اوپر آنا کیا جمہوریت ہے، الیکشن کمیشن نے ہمارے ملک میں جمہوریت کو نقصان پہنچایا ہے، آپ کو سپریم کورٹ نے موقع دیا تو کیا 1500 بیلٹ پیپرز پر بار کوڈ نہیں لگایا جاسکتا تھا، آج آپ نے ملک کی جمہوریت کا وقار مجروح کیا ہے۔

اس کے بعد سے حکومت اور الیکشن کمیشن کے تعلقات کشیدہ نظر  نظر آرہے ہیں۔ کئی حکومتی شخصیات نے ڈسکہ الیکشن کے حوالے سے بھی الیکشن کمیشن کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

ووٹنگ مشین کے حوالے سے الیکشن کمیشن کی ٹویٹ کے بعد حکومت کے حامی صارفین بھی کمیشن کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

 الیکشن کمیشن کے ٹوئٹر ہینڈل سے الیکٹرک ووٹنگ کو فراڈ کہنے کے بعد تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے سماع ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کے اکاؤنٹ سے کی گئی غیرذمہ دارانہ ٹویٹ پر چیف الیکشن کمشنر کو وضاحت دینی چاہیے۔ الیکشن کمیشن کو قانون کے تحت چلنا ہے۔

فرخ ذیشان نے لکھا کہ الیکشن کمیشن نے اپنا اصلی رنگ دکھا دیا۔ وہ اب غیر جانبداری کی ایکٹنگ بھی نہیں کر رہے۔ اگلا الیکشن تحریک انصاف اور الیکشن کمیشن کے درمیان ہو گا۔ الیکشن کمیشن نے پہلے جو ٹویٹ کیا جسے بعد میں ڈیلیٹ کر دیا گیا اس ٹویٹ کو ن لیگ میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان سمجھا جائے؟

ایک اور ٹوئٹر صارف نے لکھا ہے کہ الیکشن کمیشن لگتا ہے ابھی تک نون لیگ کی ہی ڈکٹیشن پر چل رہا ہے۔ جس طرح وہ الیکٹرانک ووٹنگ کی مخالفت کر رہے ہیں ویسا ہی الیکشن کمیشن کر رہا ہے یہ ٹویٹ بھی چیک کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

تجارت

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی

100 انڈیکس 3 ہزار 357 پوائنٹس اضافے کے بعد 98 ہزار 160 پوائنٹس تک پہنچ گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھنے کو مل رہی ہے۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز پر پاکستان سٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 3357 پوائنٹس کا بڑا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 98 ہزار 160 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی آغاز ہوا، سٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 541 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے انڈیکس 97 ہزار 538 کی سطح پر آ گیا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی دیکھنے کو ملی اور 100 انڈیکس میں 3506 پوائنٹس کی کمی ہو گئی جس کے بعد سٹاک مارکیٹ منفی زون میں 94 ہزار 181 پوائنٹس پر بند ہوئی۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

کورین ویب سیریز اسکوئڈ گیم سیزن 2 کا سنسنی خیز ٹریلر جاری

سیریز کا دوسرا سیزن 26 دسمبر کو ریلیز کیا جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کورین ویب سیریز اسکوئڈ گیم  سیزن 2 کا سنسنی خیز ٹریلر جاری

کورین ویب سیریز اسکوئڈ گیم کے سیزن 2 کا سنسنی خیز ٹریلر جاری کر دیا گیا، سیریز کا دوسرا سیزن 26 دسمبر کو ریلیز کیا جائے گا۔

اسکوئڈ گیم کے مداحوں کا طویل انتظار ختم کرتے ہوئے میکرز نے سیزن 2 کا شاندار ٹریلر ریلیز کر دیا ہے جس کو ناظرین کی جانب سے بےحد پسند کیا جارہا ہے اور وہ اس کی ریلیز کے منتظر ہیں۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Netflix US (@netflix)

 مشہور جنوبی کورین تھرلر سیریز میں لی جونگ جے، جو سیزن 1 میں ’سیونگ گی ہن‘ المعروف ’پلیئر 456‘کا کردار نبھا رہے تھے، ایک بار پھر جان لیوا گیم جلوہ گر ہوں گے، سیریز کے سیزن 2 کی اس نئی کہانی میں ’گی ہن‘ کا کردار اسکوئڈ گیم کو ختم کرنے اور معصوم جانوں کو بچانے کے لیے پرعزم نظر آتا ہے۔

لی جونگ جے کے ساتھ، وی ہا جن (ہوانگ جون ہو) اور لی بیونگ ہن (فرنٹ مین) بھی اپنے کرداروں کو نبھاتے نظر آئیں گے، سیریز کے میکرز کا دعویٰ ہے کہ سیزن 2 شائقین کے لیے مزید سنسنی خیز اور ڈرامائی لمحات لائے گا۔

یاد رہے کہ ستمبر میں نیٹ فلکس کی جانب سے رکھے گئے ایک ایونٹ میں اسکوئڈ گیم سیزن 2 کی ایک مختصر جھلک بھی دکھائی گئی تھی، جس میں گی ہن کا نیا مشن دکھایا گیا تھا۔ شائقین کے دلوں پر راج کر کے دنیا بھر سے کروڑوں ڈالرز کمانے والی اس سیریز کا دوسرا سیزن 26 دسمبر کو ریلیز کیا جائے گا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا مستقبل کیا ہوگا؟

(آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر 29 نومبر کو بورڈ میٹنگ طلب کرلی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا مستقبل کیا ہوگا؟

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا مستقبل کیا ہوگا، فیصلہ 29 نومبر کو ہونے کا امکان ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر 29 نومبر کو بورڈ میٹنگ طلب کرلی۔

ورچوئل اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) سمیت تمام بورڈ ممبران شریک ہوں گے۔

چیمپئنزٹرافی کو 3 ماہ سے بھی کم وقت رہ گیا، بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث ایونٹ کے شیڈول کا اعلان تاخیر کا شکار ہے جبکہ پی سی بی پورا ایونٹ میں پاکستان میں کروانے کے مؤقف پر قائم ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll