چین کی ریموٹ کنٹرول خلائی گاڑی سرخ سیارے پر لینڈ کرگئی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس لینڈنگ کے بعد چین مریخ کے پہلے مشن میں مدار میں جانے، لینڈ کرنے اور گاڑی بھیجنے والا پہلا ملک بن گیا۔
چین کے سرکاری سوشل میڈیا کی پوسٹ کے مطابق چینی ریموٹ کنٹرول خلائی گاڑی چین کے وقت کے مطابق صبح 10 بج کر 40 منٹ پر مریخ کی سطح پر اتری۔
شمسی توانائی سے چلنے والی ژورونگ اپنی 90 دن کی کھوج کے دوران قدیم زندگی کی علامتوں کی تلاش کرے گی جس میں زمین میں ریڈار داخل کر کے کسی بھی سطح پر پانی اور برف کی تلاش بھی شامل ہے۔
چین اس ماہ امریکا کے ساتھ ان دو ممالک کی فہرست میں شامل ہوگیا ہے جنہوں نے مریخ پر زمینی گاڑیاں اتاری ہیں۔
واضح رہے کہ سابق سوویت یونین نے 1971 میں ایک خلائی جہاز مریخ پر تارا تھا لیکن اترنے کے چند سیکنڈ بعد ہی اس کا رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق 240 کلو وزنی ژورونگ میں چھ سائنٹک آلات نصب ہیں، جن میں ہائی ریزولوشن والا ٹوپوگرافی کیمرہ بھی شامل ہے، جو 240 سیارے کی مٹی اور ماحول کا مطالعہ کرے گا۔
خیال رہے کہ چین کا خودکار ’تیانوین ون‘ خلائی جہاز گذشتہ سال جولائی میں جنوبی چین کے جزیرے ہینن سے روانہ ہوا تھا۔ چھ ماہ کے سفر کے بعد ’تیانوین ون‘ رواں سال فروری میں سرخ سیارے پر پہنچا تھا اور تب سے یہ وہاں مدار میں ہے۔
پندرہ مئی کو خلائی جہاز سے روور عیلحدہ ہوا اور یوٹوپیا پلینیٹیا کے نام سے مشہور ایک وسیع میدان پر اتر گیا، گذشتہ بدھ کو چینی خلائی ایجنسی نے خلائی گاڑی کے ذریعے لی گئی پہلی تصاویر جاری کی تھیں۔
شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوںمیں 9 خوارج ہلاک، 4 گرفتار
- 10 گھنٹے قبل
امریکا صرف جمہوریت کا ہی نہیں بلکہ انسانیت کا بھی دشمن ہے، حافط نعیم الرحمن
- 7 گھنٹے قبل
190ملین پاؤنڈکیس میں عمران خان کو یقینن سزا ملے گی ،فیصل واوڈا
- 7 گھنٹے قبل
190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی کو ضرورسزا ہوگی، سینیٹرفیصل واوڈا کا دعویٰ
- 11 گھنٹے قبل
190 ملین پاؤنڈ کیس میں اگربانی پی ٹی آئی کو سزا ہوئی تو ہمارے رویئے میں تلخی آئے گی، حامد رضا
- 10 گھنٹے قبل
190ملین پاؤنڈ حکومت اورعوام کا پیسہ تھا،فیصلہ حقائق کی بنیاد پر ہونا چاہیے،خواجہ آصف
- 9 گھنٹے قبل
کسی کو این آر او نہیں ملے گا اور 190 ملین پاؤنڈ کیس کا انجام بہت قریب ہے، لیگی رہنما
- 7 گھنٹے قبل
لاس اینجلس میں تا حال آگ پرقابونہ پایا جا سکا،ہلاکتوں کی تعداد16ہوگئی
- 7 گھنٹے قبل
چیمپئینز ٹرافی :پاکستان نے ابتدائی اسکواڈ کےلیے نام جمع کروادیے،فخر زمان کی واپسی
- 12 گھنٹے قبل
سینئر صحافی جاوید شہزاد انتقال کر گئے
- 6 گھنٹے قبل
منگیتر کی خوشی کیلئےپنجرےمیں جانےوالےشخص کوشیرکھا گئے
- 7 گھنٹے قبل
کراچی:سولجر بازار میں آگ بھڑک اٹھی، 50 سے زائد موٹرسائیکل جل کر راکھ
- 12 گھنٹے قبل