گرفتاری کے باوجود اپنے اصولوں پر کھڑا ہوں، سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید

انسداد دہشت گردی عدالت نے شیخ رشید کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ عدالت نے سانحہ 9 مئی مقدمات میں پولیس کی جانب سے شیخ رشید کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی۔
راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اور ان کے بھتیجے راشد شفیق کے خلاف نو مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ہوئی۔ دونوں ملزمان کو پیش کیا گیا۔ سرکاری پراسیکیوٹرز راجہ حسیب سلطان اور اکرام امین منہاس بھی پہنچ گئے جواب میں شیخ رشید کی لیگل ٹیم بھی عدالت پہنچ گئی۔
تھانہ نیو ٹاؤن تفتیشی ٹیم نے جج سے شیخ رشید کا 30 روزہ جسمانی ریمانڈ مانگ لیا اور کہا کہ شیخ رشید کی تقریروں کے سونو گرافی، فوٹو گرافک ٹیسٹ کرانے ہیں، شیخ رشید احمد کی متنازع تقاریر ہمارے پاس موجود ہیں۔
عدالت نے پوچھا کہ تفتیشی آفیسر مجھے قائل کرے جسمانی ریمانڈ کیوں چاہیے؟ گرفتاری کے بعد سے اب تک کیا سوالات پوچھے؟جواب کیا ملے بتایا جائے، مجھے مطمئن نہ کیا تو جسمانی ریمانڈ بھول جائیں، رات بھر اور اب تک کی تفتیشی کی پراگرس دیں مجھے کہانیاں نہ سنائیں تفتیش کی پراگریس پیش کریں۔
بعدازاں جج نے شیخ رشید کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کردی اور کہا کہ ملزم شیخ رشید سے کچھ برآمدگی نہیں کرنا اس لیے جسمانی ریمانڈ کا کوئی جواز نہیں بنتا۔ عدالت نے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا۔ عدالت نے دونوں کو دوبارہ 30 جنوری کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
9 مئی کے مقدمے میں ضمانت خارج ہونے کے بعد گرفتار کیے جانے والے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کمرہ عدالت سے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ مجھ پر بنائے گئے سب کیسز جھوٹے ہیں،فراڈ ہے اور مجھے توڑنے کی کوشش ہے۔
کمرہ عدالت سے جاری ویڈیو بیان میں شیخ رشید کا کہنا ہے کہ میں گرفتاری کے باوجود اپنے اصولوں پر کھڑا ہوں۔ مجھ پر بنائے گئے سب کیسز جھوٹے ہیں اور مجھے توڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
شیخ رشید احمد کا کمرہ عدالت سے راولپنڈی کی عوام کے نام اہم پیغام#ReleaseSheikhRasheed #NA56 #NA57 #sheikhrasheed pic.twitter.com/52B6rWiLOQ
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) January 17, 2024
انہوں نے کہا کہ ظلم کےخلاف حلقہ 56 اور 57 کی عوام اور پی ٹی آئی کے ورکرزقلم دوات کو ووٹ دیں، جو پی ٹی آئی کا ورکرز ووٹ نہیں دے گا وہ پی ڈی ایم کا ورکرہوگا۔ میں مر جاؤں گا لیکن قم دوات کو جیل سے کامیاب کراؤں گا۔
پولیس نے شیخ رشید کو جسمانی ریمانڈ لینے کے لیے انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا۔ شیخ رشید کو تھانہ نیو ٹاؤن میں درج مقدمے کی ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کیا گیا تھا۔

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت
- 2 دن قبل

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان
- 2 دن قبل

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟
- 2 دن قبل

پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ جانیے
- 10 گھنٹے قبل

27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت
- ایک دن قبل

لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد
- 2 دن قبل

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی
- 8 گھنٹے قبل

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق
- 3 دن قبل

'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف
- 9 گھنٹے قبل

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے
- 2 دن قبل
پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم
- 5 گھنٹے قبل
