Advertisement
پاکستان

مقتدر حلقوں کو ادراک ہونا چاہئے کہ اب بہت ہوگیا، بیرسٹر گوہر

ہمیں ایسی جگہ نہ لے جائیں جہاں سے واپسی ممکن نہ ہوسکے، رہنما پاکستان تحریک انصاف

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jan 21st 2024, 8:41 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
مقتدر حلقوں کو ادراک ہونا چاہئے کہ اب بہت ہوگیا، بیرسٹر گوہر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کہتے ہیں کہ انتخابی عمل کے آغاز کے باوجود پی ٹی آئی کے خلاف ریاستی انتقامی کاروائیوں میں نرمی دکھائی نہیں دے رہی ہے۔

ایک انٹر ویو میں  گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ مقتدر حلقوں کو ادراک ہونا چاہئے کہ اب بہت ہوگیا، ہمیں ایسی جگہ نہ لے جائیں جہاں سے واپسی ممکن نہ ہوسکے۔اگر سرکار، عدلیہ اور الیکشن کمیشن آسانی پیدا کریں گے تو آگے بڑھ سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں الیکشن میں حصہ لینے دیں۔ عمران خان نے صرف اور صرف بلے کو بچانے کی خاطر چئیرمین شپ سے استعفا دیا، اور ہمیں کہا کہ آپ جا کر الیکشن کروائیں تاکہ کسی کو کوئی بہانہ نہ ملے۔ لیکن ہم موجوں سے نبرد آزما ہیں، ہمیں ہروایا گیا ہے ہم ہارے نہیں ہیں۔

سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظر ثانی دائر کرنے کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ قانونی طور پر آرٹیکل 188 کے مطابق ہمارے پاس 30 دن کا وقت ہے، سپریم کورٹ نے ابھی تفصیلی فیصلہ جاری نہیں کیا، 30 دن کے اندر اندر اگر تفصیلی فیصلہ آجاتا ہے تو ہم نظر ثانی دائر کریں گے۔

انہوں نے شکوہ کیا کہ ہماری پٹیشن کو تین کے بجائے پانج ججز کو سننا چاہیے تھا۔مستقبل کی حکمت عملی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اب سیز فائر ہونا چاہیے، مستقبل کی طرف بڑھنا چاہیے۔

براہ راست یا پس پردہ رابطوں پر انہوں نے کہا کہ نہ میں نے کیا ہے نہ مجھ سے کوئی رابطہ ہوا ہے، میں نے کوئی رابطہ نہیں کیا، مجھ سے کوئی کانٹیکٹ نہیں ہوا، جب سے میں چئیرمین بنا ہوں یا پارٹی میں رہا ہوں، نہ مجھے کسی نے ڈرایا یا دھمکایا ہے، نہ کوئی پریشر کیس ہے، میرے گھر پر حالیہ حملہ ہوا ہے، لیکن مجھے کسی نے پروچ نہیں کیا۔

فوج سے بات کرنے کے مینڈیٹ پر بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ نہ میرے پاس مینڈیٹ ہے نہ میں بات کرتا ہوں، نہ میرے پاس کوئی اپروچ ہے، میں سمجھتا ہوں ذاتی طور پر بھی اور پارٹی بھی سمجھتی ہے، ہم نے کئی مرتبہ بیانات بھی دیئے، خان صاحب کی طرف سے بھی اسٹیٹمنٹ آئی ہے کہ آزاد اور منصفانہ انتخابات کرانے کیلئے ہم سب سے ساتھ بات کرنے کو تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے فوج کے ساتھ کوئی جھگڑا نہیں کیا، یہ ایک غلط فہمی ہے جو ہم دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ الیکشن کے بعد پی ٹی آئی کا کوئی ارادہ نہیں کہ وہ سولو فلائٹ لے گی، بلکہ ہماری کوشش یہی ہے کہ سب کے ساتھ مل کر ملک کی بہتری کیلئے سوچیں گے۔ ہم اگر کسی کے ساتھ بیٹھیں گے تو اپنے بیانیے کو مدنظر رکھتے ہوئے بات کریں گے، نہ کے ان کی وکٹ پر کھیلیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 860 حلقوں میں سے 815 پر ہمارے امیدوار ہیں، ہم انتخابات میں کسی کے ساتھ اتحاد کیے بغیر آگے بڑھیں گے۔ ہم نے سبق سیکھ لیا کہ یہ چھوڑتے نہیں اور ہم ہار مانتے نہیں اور جو ہار نہیں مانتے جیت انہی کی ہوتی ہے۔ ہمیں امید ہے کہ اللہ کے فضل اور عوام کی طاقت سے ہم جیتیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کسی صورت مائنس نہیں ہوسکتے، ’عمران احمد خان نیازی صاحب چئیرمین تھے، چئیرمین ہیں اور چئیرمین رہیں گے‘۔

Advertisement
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • ایک دن قبل
کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

  • 2 دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

  • 2 دن قبل
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • ایک دن قبل
ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

  • 2 دن قبل
پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 2 دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • ایک دن قبل
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • ایک دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

  • 3 دن قبل
علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

  • 2 دن قبل
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • ایک دن قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • ایک دن قبل
Advertisement