Advertisement

سموگ اور خشک سردی کے باعث پنجاب بھر میں نمونیہ کیسز میں اضافہ جاری

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں  پنجاب  میں نمونیہ کے  مزید 190 کیس رپورٹ ہوئے ، رپورٹ

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jan 24th 2024, 5:44 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سموگ اور خشک سردی کے باعث پنجاب بھر میں نمونیہ کیسز میں اضافہ جاری

سموگ اور خشک سردی کے باعث پنجاب بھر میں نمونیہ کیسز میں اضافہ جاری، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں  پنجاب  میں نمونیہ کے  مزید 190 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ 

لاہور میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 75  کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ جس کے بعد لاہور میں مجموعی کیسز کی تعداد ایک ہزار 685 جبکہ پنجاب میں مجموعی طور پر 8 ہزار 690 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ 

بتایا گیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں پنجاب میں نمونیہ سے 6  بچے جاں بحق ہوگئے ہیں۔ جبکہ لاہور میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 1 بچہ جاں بحق ہوگیا ہے۔ نمونیہ سے جاں بحق بچوں کی مجموعی تعداد 205 تک پہنچ گئی ہے۔

لاہور کے ہسپتالوں میں نمونیہ ،چیسٹ انفیکشن اور وائرل انفیکشن کے سیکڑوں بچے زیر علاج ہیں۔ چلڈرن ہسپتال میں 45 سے زائد بچے زیر علاج ہیں۔ جناح ہسپتال، سروسز، جنرل اور گنگا رام ہسپتال میں بھی سیکڑوں بچے زیر علاج ہیں۔ 

دوسری جانب عام مارکیٹ میں نمونیہ ویکسین اور ادویات دستیاب نہیں ہیں۔ ادویات کی عدم دستیابی سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ڈائریکٹر سی ڈی سی کا کہنا ہے کہ بچوں کو حفاظتی ٹیکوں کا کورس ضرور مکمل کروائیں۔

Advertisement
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • 3 گھنٹے قبل
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 2 دن قبل
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 2 دن قبل
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • 3 گھنٹے قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 2 دن قبل
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 2 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • 3 گھنٹے قبل
کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

  • 3 دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 2 دن قبل
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 2 دن قبل
علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

  • 3 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 4 گھنٹے قبل
Advertisement